کانپور (محمد عثمان قریشی) 24 / دسمبر۔اگلوں پچھلوں میں انبیاء کرام کے بعد سب سے بلند مرتبہ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کا ہے تمام صحابہ آپ کے فضائل کے معترف تھے مولی علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ نبی کریم صل اللہ علیہ وسلم کے بعد اس امت میں سب سے افضل حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ ہیں آپ پہلے خلیفہ ہیں آپ سب سے پہلے اسلام قبول کرنے والے ہیں آپ کی چار نسلیں صحابی رسول ہیں ان خیالات کا اظہار مدرسہ الجامعتہ الاسلامیہ اشرف المدارس گد یانہ میں آل انڈیا غریب نواز کونسل کے زیر اہتمام منعقدہ یوم صدیق اکبر میں کونسل کے قومی صدر حضرت علامہ مولانا محمد ہاشم اشرفی امام عیدگاہ گدیانہ نے کیا مولانا اشرفی نے کہا کہ حضرت ابوبکر کا لقب صدیق ہے یہ لقب انسانوں کا دیا ہوا نہیں ہے بلکہ اللہ تعالیٰ نے عطا فرمایا ہے پیغمبر اسلام نے ارشاد فرمایا کہ اللہ اور مسلمان ابوبکر سے راضی ہیں وہی لوگوں کو نماز پڑھائیں گے اور میرے بعد خلافت کے لیے ابوبکر کے علاوہ کسی کو قبول نہیں کریں گے آپ کی ولادت واقعہ فیل کے 2سال 4 ماہ بعد ہوئی ارشاد نبوی ہے کہ اے ابوبکر غار ثور میں تم میرے ساتھ رہے حوض کوثر پر بھی میرے ساتھ رہو گے اسلام کو اتنا فائدہ کسی کے مال سے نہیں پہنچا جتنا ابو بکر کے مال سے پہنچا ام المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہانے فرمایا کہ ایک چاندنی رات میں میں رسول اللہ سے عرض کیا یا رسول اللہ کیا کسی کی نیکیاں آسمان کے ستاروں کے برابر ہیں آپ نے فرمایا کہ عمر کی نیکیاں تاروں کی تعداد کے برابر ہیں پھر آپ نے عرض کیا میرے والد ابوبکر کی کی نیکیوں کا کیا حال ہے تو حضور نے ارشاد فرمایا عمر کی ساری ابوبکر کی ایک نیکی کے برابر ہے آپ کا وصال 22جمادی الثانی 13ھ کو ہوا آپ کا مزار گنبد خضری کے اندر حضور اکرم کے داہنے پہلو پر ہے روز قیامت نبی کریم صل اللہ علیہ وسلم کے بعد سب سے پہلے حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ اپنی مزار سے باہر آئیں گے لہذا لوگوں کو چاہیے کہ صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم سے محبت کریں اس سے قبل حافظ محمد مشتاق اشرفی نے تلاوت قرآن پاک سے محفل کا آغاز کیا نعت و منقبت کے نذرانے سید خورشید عالم ممبر کونسل، قاری محمد احمد اشرفی نے پیش کیے نظامت کے فرائض حافظ نیاز اشرفی نے انجام دیئے اس موقع پر خاص طور پر مولانا فتح محمد قادری،مولانا سفیان مصباحی،مولانا گل محمد مصباحی،حافظ محمد ارشد اشرفی،قاری آزاد اشرفی،مولانا مسعود مصباحی،حافظ مسعود رضا،حافظ مشتاق اشرفی،شمشاد غازی وغیرہ موجود رہے