By using this site, you agree to the Privacy Policy and Terms of Us
Accept
NewsG24UrduNewsG24UrduNewsG24Urdu
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • اتصل
  • مقالات
  • شكوى
  • يعلن
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
Reading: برائیوں سے پرہیز کریں دوسروں کو بھی نیک بنائیں:مفتی مسیح الدین حشمتی
Share
Notification Show More
Font ResizerAa
NewsG24UrduNewsG24Urdu
Font ResizerAa
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Have an existing account? Sign In
Follow US
NewsG24Urdu > Blog > تعلیم > برائیوں سے پرہیز کریں دوسروں کو بھی نیک بنائیں:مفتی مسیح الدین حشمتی
تعلیم

برائیوں سے پرہیز کریں دوسروں کو بھی نیک بنائیں:مفتی مسیح الدین حشمتی

Last updated: فروری 6, 2025 1:19 شام
mohdshafiquefaizi 3 مہینے ago
SHARE

سلطان المناظرین کانفرنس و جلسہ دستار بندی میں دینی علمی شخصیات نے سامعین سے خطاب کیا

مہراج گنج ترائی: (قمرانجم فیضی) سلطان المناظرین کانفرنس و جلسہ دستار بندی کے موقع پر حافظ فریاد حسین کی تلاوت پروگرام کا آغاز ہوا۔ عوام سے برائیوں سے پرہیز کرنے اور دوسروں کو بھی نیک بنانے کی اپیل کی گئی جلسے کی ابتداء میں نعت رسول پاک کا خوشنما دور چلا ۔ سر براہ اعلیٰ الجامعۃ الاشرفیہ نے بہت ہی احسن طریقے سے سرپرستی فرمائی۔

واضح ہو کہ مورخہ 5 فروری 2025 مطابق 4 شعبان المعظم بروز بدھ بعد نماز عشاء سر زمین علم وادب جامعہ اہلسنّت نورالعلوم عتقییہ مہراج گنج ترائی ضلع بلرامپور میں نورو نکہت میں ڈوبی ایک حسین رات روح پرور و تاریخ ساز جلسہ "سلطان المناظرین کانفرنس” و سالانہ جشن دستار بندی منعقد کی گئی۔
جس کی سیادت سید احمد رضا بانی کے جی این ویلفیئر سوسائٹی بلرامپور، محمد ضیاء اشرف فرمائیں گے۔ صدارت ضمیر احمد لطیفی اور رفاقت مولانا ریاض اختر مصباحی نیز نظامت عمران رضا قادری نے کی اپنی خوبصورت و سنجیدہ شعر وشاعری کے ذریعہ انہوں نے سامعین کو بیدار رکھا۔ ابتدائی خطاب مولانا محمد نعیم عزیزی نے اولادوں کی تعلیم تربیت، اصلاح معاشرہ، اور علماء کی اہمیت، امام کی خدمت، پر شاندار اور زبردست تقریر کی۔ جس میں آپ نے مسلمانوں کو اپنے بچوں کو تعلیم یافتہ بالخصوص عالم دین بنانے پر خاص طور سے توجہ دینے کی گذارش کی ہے۔

اس کے بعد مداح رسول فیضان رضا نوری بلرامپوری، نے ترنم ریز لہجے میں نعت رسول پیش کی ۔بعدہ ازاں مفتی شیر محمد خان نے شب معراج کے حوالے سے کافی موثر ترین، اور دلائل و براہین سے مزین گفتگو کی۔

مداح رسول اکرم شبیر حسن مسعودی بہرائچی اور شاعر ضیاء یزدانی بہرائچی نے خوبصورت لب و لہجے میں نعت و منقبت کے کلام پیش کرکے سامعین سے خوب داد و تحسین وصول کی۔

- Advertisement -
Ad imageAd image

خصوصی خطاب مفتی مسیج الدین حشمتی نے آیت کریمہ "رفع بعضھم درجۃ”: پر سیر حاصل گفتگو فرمائی۔ آپ نے صالح معاشرہ کی تشکیل کے لئے زور دیتے ہوئے کہا کہ ہر مسلمان مرد وعورت کی ذمہ داری ہے کہ ایمان وعقیدہ کی درستگی کے ساتھ خود بھی نیک اعمال کا خوگر ہو، برائیوں سے پرہیز کرے اور دوسروں کو بھی صالح بنانے کی کوشش کرے، اچھائیوں کو پھیلانے اور برائیوں کو مٹانے کی فکر اور جد و جہد کرے۔ ایک مسلمان کی پہلی ذمہ داری یہ ہے کہ اپنے ایمان اور عقیدہ کی درستگی کے ساتھ اپنے اعمال، اخلاق ، عادات اور معاملات کو شریعت وسنت کے مطابق بنانے کی کوشش کرے لیکن صرف اپنے ایمان اور اعمال کی فکر کافی نہیں بلکہ درجہ بدرجہ اپنے اہل خانہ، اہل وعیال، اہل محلہ، اہل شہر بلکہ تمام لوگوں کو نیکی کی راہ پر لانے کی فکر کرے۔ اللہ تعالیٰ نے سورہ’’ والعصر‘‘ میں زمانے کی قسم کھا کر فرمایا ہے کہ تمام انسان خسارے اور نقصان میں ہیں ، سوائے ان کے جوا یمان والے ہوں ، اچھے کام کریں ، آپس میں ایک دوسرے کو صحیح بات کی تلقین کریں اور آپس میں ایک دوسرے کو صبر واستقامت کی تاکید کریں ۔

مفتی سہیل اختر مصباحی نے آخری خطاب کیا ۔ اس موقع پر کثیر تعداد میں علماء ادباء شعراء قراء موجود تھے۔جن میں نور محمد نعیم القادری، فیاض احمد خان برکاتی، قاری ریاض اختر ، مفتی عبدالرقیب خان مصباحی، ذاکر حسین، شفاعت اللہ خان، شہادت حسین، نورالدین رضوی، ساجد علی، شمیم قادری، فاروق، ابراہیم نوری، شیر علی ثقافی، رجب علی نعیمی، غلام ربانی، سلمان رضا وغیرہ موجود تھے۔

آخر میں سر براہ اعلیٰ الجامعۃ الاشرفیہ مبارک پور نے کل 38 حفاظ و قراء کے سروں پر صافہ باندھ کر سند و دستار سے نوزا۔ اس درمیان طلبہ کے گھر والوں نے گل پوشی اور تحفہ تحائف سے نواز کر اپنے بچوں کی دل جوئی و حوصلہ افزائی کی ۔اس موقع پر شبراتی شاه اشرفی ناظم اعلی و جملہ اراکین جامعہ اہلسنت نور العلوم عتيقيہ مہراج گنج ترائی نیز تمام خوش عقیدہ حضرات نے خطباء کرام کے بیانات اور شعراء کے نعت و منقبت کو سن کو اپنے ایمان و عقیدے کی کھیتی کو سرشبزوشاداب کیا ۔ اور اپنے قلوب و اذہان کو منور ومجلی کیا۔

1Like
0Dislike
100% LikesVS
0% Dislikes

You Might Also Like

مفتی بدر عالم، پرنسپل جامعہ اشرفیہ نے جامعہ ملیہ اسلامیہ کا دورہ کیا

سمر کیمپ: ایمان و اخلاق اور اسلامی آداب کی ہمہ جہت تربیت پر زور

مولانا محمدارشد قاسمی کی سبکدوشی پر الوداعی تقریب

مدرسوں کے خلاف کارروائی غیرآئینی: عبدالرحمان نوری

ممتاز پی جی کالج میں فائنل ایئر طلبہ کے اعزاز میں الوداعی تقریب

TAGGED:برائیوں سے پرہیزجلسہ دستاربندیسلطان المناظرین کانفرنسمہراج گنجمہراج گنج ترائی
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp LinkedIn Telegram Email Copy Link Print
Previous Article اشرف الانبیاء ﷺ کانفرنس و جشن دستار فضیلت کی تیاریاں مکمل
Next Article جشن دستارحفظ القرآن بانس منڈی میں آج
2 Reviews
  • استقبال رمضان و تفہیم دین کا انعقاد - NewsG24Urdu says:

    […] زیادہ تعداد میں شرکت کریں اور رمضان کی تیاری میں اپنی اصلاح اور دین کے علم سے اپنے قلوب کو منور کریں۔ خاص طور پر […]

    جواب دیں
  • شب قدر: بجلی،پانی اور صفائی کے بہتر نظام کی مانگ - NewsG24Urdu says:

    […] زیادہ سے زیادہ عبادت کریں، مسجدوں میں گھروں میں رہ کر عبادت کا اہتمام کریں، اپنے بچوں کو گاڑیوں کے ذریعہ اِدھر […]

    جواب دیں

Leave a review جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Please select a rating!

مفتی بدر عالم، پرنسپل جامعہ اشرفیہ نے جامعہ ملیہ اسلامیہ کا دورہ کیا
شہر کے محلہ نبی گنج میں بزم عزیز کا ماہانہ طرحی مشاعرہ منعقد
اتراکھنڈ: یکساں سول کوڈ یا ہندوتوا ایجنڈا؟ 
سمر کیمپ: ایمان و اخلاق اور اسلامی آداب کی ہمہ جہت تربیت پر زور
اردو اور ہندی نے معاشرے کو جوڑنے کا کام کیا ہے: ڈاکٹر عمار رضوی

Advertise

ہمارا موبائل اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں

NewsG24بھارت میں پروپیگنڈہ خبروں کے خلاف ایک مہم ہے، جو انصاف اور سچائی پر یقین رکھتی ہے، آپ کی محبت اور پیار ہماری طاقت ہے!
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
  • About Us
  • TERMS AND CONDITIONS
  • Refund policy
  • سپورٹ کریں
  • Privacy Policy
  • پیام شعیب الاولیاء
  • Contact us
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?