By using this site, you agree to the Privacy Policy and Terms of Us
Accept
NewsG24UrduNewsG24UrduNewsG24Urdu
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • اتصل
  • مقالات
  • شكوى
  • يعلن
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
Reading: بی ایڈ سال آخر طلبا کے لیے پُروقار الوداعیہ تقریب کا انعقاد
Share
Notification Show More
Font ResizerAa
NewsG24UrduNewsG24Urdu
Font ResizerAa
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Have an existing account? Sign In
Follow US
NewsG24Urdu > Blog > تعلیم > بی ایڈ سال آخر طلبا کے لیے پُروقار الوداعیہ تقریب کا انعقاد
تعلیم

بی ایڈ سال آخر طلبا کے لیے پُروقار الوداعیہ تقریب کا انعقاد

Last updated: اپریل 4, 2026 8:28 صبح
newsg24urdu 11 منٹس ago
بی ایڈ سال آخر طلبا کے لیے پُروقار الوداعیہ تقریب کا انعقاد
بی ایڈ سال آخر طلبا کے لیے پُروقار الوداعیہ تقریب کا انعقاد
SHARE

تعلیم کے بغیر انسان کی ہمہ جہت ترقی اور ایک پائیدار معاشرے کی تشکیل ممکن نہیں: پروفیسر شاہین الطاف شیخ

حیدرآباد (شاہ خالد مصباحی) گزشتہ روز مولانا آزاد نیشنل اردو یونی ورسٹی کے شعبۂ تعلیم و تربیت کے زیرِ اہتمام بی ایڈ سالِ اوّل کے طلبا نے بی ایڈ سالِ دوم کے طلبا کے اعزاز میں ایک پُروقار الوداعیہ تقریب کا انعقاد کیا، جس میں شعبہ کے جملہ اساتذہ، عملہ اور طلبا نے بھرپور شرکت کی۔

تقریب کا آغاز مولانا وسیم رضا مرکزی کی تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، بعده طالب علم محمد اسلم، سال آخر کے طالب علم محمد معظم رضا، زاہدہ خاتون وغیرہ نے نعت و حمد باری تعالیٰ پیش کیے۔ اور یکے بعد دیگرے طلبا میں سے محمد عدنان، شیذان، اسامہ امتیاز، وسیم علیگ، دوارکا پرساد، حسرت ، شادمہ، شاذیہ، سائمہ، مشرف، ساجد اپنی ذاتی و تخلیقی نظم و نثر ، غزل اور نعت و منقبت پیش کیے اور کافی تعداد میں طلبا و طالبات نے مختلف ثقافتی و ادبی پروگراموں : قوالی، ڈرامہ وغیرہ میں حصہ لیے، جنہیں حاضرین نے خوب سراہا۔ نظامت کے فرائض فصیح الکلام اور محمد تنزیل کی ٹیم نے ادا کی۔

طلباء گروپ پوز دیتے ہوئے

صدرِ شعبہ پروفیسر شاہین الطاف شیخ صاحبہ نے صدارتی خطبہ پیش کیا، انہوں نے طلبا سے مخاطب ہوتے ہوئے تعلیمی میدان میں محنت و لگن کے ساتھ آگے بڑھنے کی تلقین کی اور طلبا کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس بات کی بھی یقین دہانی کرائی:

شعبہ ہمیشہ سے اپنے طلبا کی رہنمائی اور تعلیمی ضروریات کی تکمیل کے لیے ہمہ وقت کھڑا رہا ہے اور آپ کی ضرورتوں کے ساتھ ہم شانہ بشانہ کھڑے ہیں، اور ہمیشہ کھڑا رہیں گے، آپ کی ترقی اور روشن مستقبل ہی ہماری کامیابی کی دلیل بین ہے۔

- Advertisement -
Ad imageAd image


شعبہ کے سینیر استاد ڈاکٹر کفیل احمد نے بھی طلبا سے خطاب کیا، اپنے خطاب میں انہوں نے طلبا کو مرکزی و ریاستی سطح کے مسابقہ جاتی امتحانات میں شرکت کرنے کی ترغیب دی اور اس کے لیے سنجیدہ تیاری کرنے پر زور دیا۔ پروفیسر محمد مشاہد نے طلبا کو مستقبل کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے خود کو تیار رکھنے کی نصیحت کی۔


تقریب کا اختتام بی ایڈ سالِ آخر کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر شیخ احتشام الدین کے مؤثر و جامع خطاب پر ہوا، اور یہ پروگرام نہایت حسن اسلوبی کے ساتھ کورس کوآرڈینیٹر ڈاکٹر سمیہ مؤمن صاحبہ کے زیر نگرانی گروپ فوٹو اور ایک دوسرے کو مبارکبادی اور نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے حسن اختتام کو پہنچا ۔ تقریب میں طلبا و طالبات میں سے عزیز اللہ فرحین سلطانہ ، کبریا، دیبہ منیب، دلکش فاطمہ، زینت امان، کہکشاں، ملکہ، افضل ، نعمان، یاسر ، محمد اخلاق، آمنہ فردوس، آصفہ نورین، سائمہ خاتون ، زاہدہ مریم، نازیہ خاتون، نائمہ، اور نعمت سمیت شعبہ کے تدریسی و غیر تدریسی عملے کی خصوصی شرکت رہی اور تقریب کی بہترین تنظیم میں بی ایڈ سال اول کے سبھی طلبا و طالبات کا خصوصی تعاون حاصل رہا۔ جس کے لیے سال آخر کے سبھی طلبا و طالبات نے مجموعی طور پر سبھی کا شکریہ ادا کیا۔

0Like
0Dislike
50% LikesVS
50% Dislikes

You Might Also Like

مکاتب کا گرتا ہوا تعلیمی معیار اور ہماری بےحسی

شہر میں 13 نومبر سے "کتاب میلہ” کا انعقاد کیا جائے گا

بزم اردو ادب لکھنؤ: اردو کے فروغ کی نئی مثال 

نو وارد طلبہ و طالبات کے اعزاز میں استقبالیہ کا شاندار انعقاد

کامِل فاضل کورسز یونیورسٹی سے منسلک ہوں گے، حکومت یوپی کا بڑا فیصلہ

TAGGED:الوداعیہ تقریبمولانا آزاد نیشنل اردو یونی ورسٹی
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp LinkedIn Telegram Email Copy Link Print
Previous Article ہولی اور عید ملن پروگرام اتحاد اور بھائی چارے کا پیغام دیتے ہیں، ضیاء الدین
Leave a review

Leave a review جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Please select a rating!

بی ایڈ سال آخر طلبا کے لیے پُروقار الوداعیہ تقریب کا انعقاد
ہولی اور عید ملن پروگرام اتحاد اور بھائی چارے کا پیغام دیتے ہیں، ضیاء الدین
اخبار تنویر ادب اور یونیورسل پبلک اسکول کے زیراہتمام عید ملن کی شاندار تقریب کا انعقاد
قرآن جیسی عظیم دولت کا کوئی نعم البدل نہیں
ڈاکٹر عمار رضوی کی کوششوں سے سعودی عرب میں جاں بحق نوجوان کی میت وطن پہنچی

Advertise

ہمارا موبائل اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں

NewsG24بھارت میں پروپیگنڈہ خبروں کے خلاف ایک مہم ہے، جو انصاف اور سچائی پر یقین رکھتی ہے، آپ کی محبت اور پیار ہماری طاقت ہے!
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
  • About Us
  • TERMS AND CONDITIONS
  • Refund policy
  • سپورٹ کریں
  • Privacy Policy
  • پیام شعیب الاولیاء
  • Contact us
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?