سدھارتھ نگر: مورخہ 12 جنوری 2025ء بروز اتوار بعد نماز ظہر مرکزی مسجد بیدولہ گڑھ ڈومریا گنج میں جمعیت اہل حدیث حلقہ ڈومریا گنج کی انتخابی میٹنگ ہوئی، جس میں مشاہد اور نگراں کی حیثیت سے مولانا عبد الرب سلفی نائب ناظم جمعیت اہل حدیث سدھارتھ نگراور حلقہ بانسی کی دو اہم شخصیات مولانا ابوبکر سراجی اور مولانا عبید الرحمن سلفی نے شرکت کی۔
اس میٹنگ میں 54/ اراکین شوریٰ اور غیر اراکین نے شرکت کی۔
میٹنگ کی صدارت مولانا عبد الستار سراجی نے کی اور نظامت کے فرائض مولانا عبد المنان مفتاحی نے انجام دیئے۔
میٹنگ کا آغاز حافظ محمد عزیز بن محمد احمد (ریواں) کی تلاوت سے ذریعے ہوا۔
بعدہ مولانا عبد الستار سراجی صاحب نے اپنے ناصحانہ کلمات سامعین کے سامنے رکھے جس میں جمعیت کے بنیادی مقاصد کا ذکر کرتے ہوئے تعلیمی اور دعوتی پہلوؤں کو مدنظر رکھنے کی اپیل کی اور جمعیت کے عہدیداران کے انتخاب میں بنیادی اوصاف بیان کیا انہوں نے کہا کہ عہدیداران با صلاحیت اور ذمہ دار ہونے چاہئیں۔
میٹنگ کی کارروائی کو مزید آگے بڑھانے سے قبل مولانا جمال احمد مکی، مولانا صدیق انواری اور ڈاکٹر عبد الرووف حمیدی پر مشتمل ایک سہ رکنی انتخابی کمیٹی تشکیل دی گئی۔
اس کے بعد ناظم حلقہ مولانا عبد المنان مفتاحی نے اپنی گذشتہ پانچ سالہ دور کی مفصل روداد سنائی جمعیت کی بنیادی سرگرمیوں اور آئندہ کے ایجنڈے بھی سامعین کے روبرو رکھے ۔
بعدہ ضلعی جمیعت کے نائب ناظم اور دونوں بزرگ علماء کی نگرانی میں مقامی جمیعت کا انتخاب شروع ہوا، امیر کے لیے مولانا عبد الستار سراجی دوبارہ چنے گئے اور ناظم کے لیے احباب نے مولانا عبد المنان مفتاحی کے گذشتہ کاموں اور شاندار کارکردگی کی وجہ سے دوبارہ نام لیا، لیکن مولانا نے اپنی مصروفیات اور دیگر مسائل کا ذکر کرتے ہوئے یہ عہدہ لینے سے انکار کیا لیکن تمام اراکین کے متفقہ اصرار پر مولانا عبد المنان مفتاحی نے نظامت کا عہدہ دوبارہ قبول کرلیا۔
واضح رہے کہ عبد المنان مفتاحی تیسری میقات کے لئے ناظم منتخب کئے گئے ہیں ۔
خزانچی کے طور پر تمام اراکین کی متفقہ رائے سے مولانا اشتیاق احمد صاحب رحمانی کو چنا گیا۔
اخیر میں چلتے چلتے اراکین کے متفقہ مشورہ کو رو بہ عمل لاتے ہوئے ناظم اور امیر جمعیت نے اپنی صوابدید سے اپنے اپنے نائبین کو بھی چنا۔۔
اس طرح ان حضرات اراکین کو مختلف ذمہ داریوں کے لیے منتخب کیا گیا۔
امیر : مولانا عبد الستار سراجی
نائب امیر : مولانا عبد الغنى سلفی
نائب امیر: مولانا ریاض الدین مدنی
ناظم : مولانا عبد المنان مفتاحی
نائب ناظم : مولانا جاوید سعیدی سنابلی
نائب ناظم۔ مولانا محمد احمد سنابلی
ناظم دعوت و تبلیغ: مولانا محمد زماں سراجی
خازن : مولانا اشتیاق احمد رحمانی
محاسب: جناب محمد شاہد بھائی
اس کے بعد جمعیت کو مضبوط، معیاری اور منظم بنانے کے لیے تمام اراکین اور منتخب ذمہ دارن نے باہمی مشورے کیے، اراکین شوری سے رائے لی گئی اور ہر ایک کو بولنے کی مکمل آزادی دی گئی ۔
شیخ محمد ابراہیم مدنی امیر جمعیت اہل حدیث سدھارتھ نگر کی نصیحتوں اور دعاؤں پر میٹنگ کے اختتام کا اعلان کر دیا گیا۔
جمعیت اہل حدیث حلقہ ڈومریا گنج کی اس انتخابی میٹنگ میں ڈاکٹر عبد الرحمن لیثی، شاہد بھائی، حافظ صفی الرحمن فرقانی، مغيث بھائی، ذبیح اللہ سلفی، ابو القاسم سلفی، امر اللہ بھائی اونراتال،قاری توحید احمد قاسمی، مولانا جمال احمد مکی، محمد ایوب، مولانا نیاز احمد ریاضی،ماسٹر محمد عرفان، عبد الحنان عالیاوی، جناب عبد التواب، جناب عبد الحق، مولانا داود فیضی، جناب عبد الغفار پردھان، مولانا شکیل سلفی، مولانا حبیب الرحمن اثری، مولانا صدیق انواری وغيرهم نے شرکت کی