By using this site, you agree to the Privacy Policy and Terms of Us
Accept
NewsG24UrduNewsG24UrduNewsG24Urdu
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • اتصل
  • مقالات
  • شكوى
  • يعلن
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
Reading: سابق وزیر اعلیٰ ہیم وتی نندن بہوگنا کی برسی پر مفت طبی کیمپ
Share
Notification Show More
Font ResizerAa
NewsG24UrduNewsG24Urdu
Font ResizerAa
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Have an existing account? Sign In
Follow US
NewsG24Urdu > Blog > صحت > سابق وزیر اعلیٰ ہیم وتی نندن بہوگنا کی برسی پر مفت طبی کیمپ
صحت

سابق وزیر اعلیٰ ہیم وتی نندن بہوگنا کی برسی پر مفت طبی کیمپ

Last updated: مارچ 18, 2025 4:56 شام
newsg24urdu 3 مہینے ago
SHARE

سماجی خدمت کے تئیں بہوگنا کی فکر آج بھی مشعل راہ ہے: ڈاکٹر عمار رضوی

لکھنؤ (ابوشحمہ انصاری) آئی،سی،پی،آر،ڈی، کے تعاون سے نیشنل یوتھ فاؤنڈیشن اور ہیم وتی نندن بہوگنا اسمرتی سمیتی کے زیر اہتمام آزادی کے مجاہد اور سابق وزیر اعلیٰ ہیم وتی نندن بہوگنا کی برسی کے موقع پر دو روزہ مفت چشمہ اور عمومی صحت کی جانچ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

یہ پروگرام سنسکرت پاٹھ شالا بالیکا انٹر کالج، کینٹ احاطہ میں منعقد ہوا، جس کا افتتاح اترپردیش اسمبلی کے اسپیکر ستیش مہانا، سابق رکن پارلیمان و وزیر ڈاکٹر ریتا بہوگنا جوشی، اور ہیم وتی نندن بہوگنا اسمرتی سمیتی کے صدر و اترپردیش حکومت کے سابق کارگزار وزیر اعلیٰ ڈاکٹر عمار رضوی نے کیا۔

ڈاکٹر عمار رضوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سماجی بھلائی کے لیے ایسے پروگرام قابل ستائش ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مرحوم ہیم وتی نندن بہوگنا کی برسی کے موقع پر منعقد یہ دو روزہ مفت طبی و چشمہ کیمپ ان کے لیے خاص اہمیت رکھتا ہے، کیونکہ وہ بہوگنا کی کابینہ کے رکن رہ چکے ہیں۔

اپنے خطاب میں انہوں نے بہوگنا کی شخصیت اور ان کے نظریات کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ وہ کانگریس کے رہنما تھے، لیکن ان کے دروازے تمام جماعتوں، مذاہب، ذاتوں اور برادریوں کے لوگوں کے لیے ہمیشہ کھلے رہتے تھے۔ وہ صبح پانچ بجے ہی عوام سے ملاقات کا سلسلہ شروع کر دیتے تھے۔

- Advertisement -
Ad imageAd image

ڈاکٹر رضوی نے بتایا کہ جب وہ وزیر تعلیم تھے، تب بہوگنا نے ایک ہی دن میں گڑھوال یونیورسٹی، کماؤں یونیورسٹی، روہیل کھنڈ یونیورسٹی، بندیل کھنڈ یونیورسٹی اور اودھ یونیورسٹی کے قیام کا حکم جاری کیا تھا۔ اس کے علاوہ، اترپردیش حکومت کے ذریعہ اساتذہ کی تنخواہ کی ادائیگی کے نظام کا خاکہ بھی بہوگنا نے ہی منظور کیا تھا، تاکہ اساتذہ کو انتظامیہ سے تنخواہ لینے میں پیش آنے والی دشواریوں سے بچایا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ بہوگنا کی شخصیت پورے ملک کے عوام کو متاثر کرنے والی تھی۔ ایسے لوگ بہت کم ہوتے ہیں۔

مت سہل ہمیں جانو، پھرتا ہے فلک برسوں
تب خاک کے پردے سے انسان نکلتے ہیں۔

ڈاکٹر رضوی نے کہا کہ آج سیاست کو ایسے ہی زمینی لیڈروں کی ضرورت ہے، جو آسمان کی بلندیوں تک پہنچیں لیکن زمین کے لوگوں کو نہ بھولیں۔

پروگرام کے اختتام پر انہوں نے مہمانِ خصوصی ستیش مہانا، ڈاکٹر ریتا بہوگنا جوشی، منتظمین، معالجین، اور حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔

- Advertisement -
0Like
0Dislike
50% LikesVS
50% Dislikes

You Might Also Like

World Unani Day: حکیم محمد اجمل خاں طب یونانی کی ناقابل فراموش شخصیت

صدر جمہوریہ ہند نے امرت ادیان کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی

مدرسہ کے طلباء کو دی گئی صحت مند رہنے کی جانکاری

TAGGED:سابق وزیر اعلیٰلکھنؤ کی خبریںہیم وتی نندنہیم وتی نندن بہوگنا
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp LinkedIn Telegram Email Copy Link Print
Previous Article مسواک کے کچھ ریشے حلق میں اتر جانے سے روزہ ٹوٹ جائے گا؟
Next Article اورنگزیب پر سیاست: منصوبہ بند سازش، ذمہ دار کون؟ اورنگزیب پر سیاست: منصوبہ بند سازش، ذمہ دار کون؟
Leave a review

Leave a review جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Please select a rating!

محمد ذیشان اور ابوشحمہ انصاری نے دی عیدالاضحی کی مبارکباد
بزمِ مدنی کے زیرِ اہتمام یادِ مائل میں سجی چراغوں جیسی شعری شام
مصنف و ادیب مفتی شعیب رضا نظامی فیضی کو "امام احمد رضا ایوارڈ” تفویض
قربانی خلوص و تقویٰ کا مظہر: مولانا شان محمد جامعی
مخلص نہیں کوئی بھی اردو زبان کا؟

Advertise

ہمارا موبائل اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں

NewsG24بھارت میں پروپیگنڈہ خبروں کے خلاف ایک مہم ہے، جو انصاف اور سچائی پر یقین رکھتی ہے، آپ کی محبت اور پیار ہماری طاقت ہے!
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
  • About Us
  • TERMS AND CONDITIONS
  • Refund policy
  • سپورٹ کریں
  • Privacy Policy
  • پیام شعیب الاولیاء
  • Contact us
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?