ادیان 2 فروری سے عوام کے لیے کھول دیا جائے گا
نئی دہلی: صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے آج 1 فروری 2025 کو امرت ادیان سرمائی سالانہ ایڈیشن 2025 کے افتتاح میں شرکت کی۔ اس درمیان صدر جمہوریہ ہند نے مختلف پروگرام کا افتتاح کیا۔ امرت ادیان 2 فروری سے 30 مارچ 2025 تک عوام کے لیے کھلا رہے گا۔ اس درمیان عوام متعینہ اوقات میں امرت ادیان کی سیر کرسکتے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق لوگ ہفتے میں چھ دن صبح 10 بجے سے شام 6 بجے کے درمیان ادیان کا دورہ کر سکتے ہیں، سوائے پیر کے، جو رکھ رکھاؤ کے لئے ریزرو رکھا گیا ہے۔
5 فروری دہلی قانون ساز اسمبلی کے لیے ہورہی پولنگ کی وجہ سے، 20 اور 21 فروری کو راشٹرپتی بھون میں وزیٹرز کانفرنس کی وجہ سے اور 14 مارچ کو ہولی کی وجہ سے ادیان کو بند رکھا جائے گا۔ اسدرمیان ادیان میں کسی کو داخلہ نہیں ملے گا۔
امرت ادیان مندرجہ ذیل دنوں میں مخصوص لوگوں کے لیے کھلا رہے گا:
- 26 مارچ – معذورین کے لیے
- 27 مارچ – دفاع، نیم فوجی اور پولیس فورسز کے جوانوں کے لیے
- 28 مارچ – خواتین اور قبائلی خواتین کے ایس ایچ جیز کے لیے
- 29 مارچ – بزرگ شہریوں کے لیے
باغ میں بکنگ اور داخلہ مفت ہے۔ اس کے کسی طرح کا کوئی فیس نہیں لیا جائے گا۔
داخلے کی بکنگ امرت ادیان کی ویب سائٹ پر کی جا سکتی ہے۔ امرت ادیان میں واک ان انٹری بھی دستیاب ہے۔
تمام شائقین کے لیے داخلی اور خارجی راستہ صدر اسٹیٹ کے گیٹ نمبر 35 سے ہوگا۔ جہاں نارتھ ایونیو راشٹرپتی بھون سے ملتا ہے۔ شائقین کی سہولت کے لیے مرکزی سیکریٹریٹ میٹرو اسٹیشن سے گیٹ نمبر 35 تک شٹل بس سروس صبح 9.30 بجے سے شام 6.00 بجے کے درمیان ہر 30 منٹ پر دستیاب رہے گی۔
ان اشیاء کے داخلے پر نہیں ہوگی پابندی:
شائقین بچوں کے لیے موبائل فون ، الیکٹرانک چابیاں ، پرس / ہینڈ بیگز ، پانی کی بوتلیں اور دودھ کی بوتلیں لے جا سکتے ہیں۔ عوامی راستے کے ساتھ مختلف مقامات پر پینے کے پانی، بیت الخلاء اور ابتدائی طبی امداد، اور دیگر طبی سہولیات کی فراہمی کی جائے گی۔
سہولیات
شائقین کے لیے روٹ بال واٹیکا, پلمیریا تھیم گارڈن, بونسائی گارڈن, سنٹرل لان, لانگ گارڈن, سرکلر گارڈن ہوگا۔
شائقین کیو آر کوڈ اسکین کرکے کسی بھی ڈسپلے کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔
اس سال ٹیولپ کے ساتھ ساتھ شائقین 140 مختلف اقسام کے گلاب اور 80 سے زائد دیگر پھول دیکھ سکیں گے۔
امرت مہوتسو
راشٹرپتی بھون 6 سے 9 مارچ 2025 تک امرت ادیان کے حصے کے طور پر وودھتا کا امرت مہوتسو کی میزبانی بھی کرے گا۔
اس سال کے مہاتسو میں جنوبی بھارت کے شاندار ثقافتی ورثے اور منفرد روایات کو دکھایا جائے گا۔
امرت ادیان کے علاوہ لوگ ہفتے میں چھ دن منگل سے اتوار تک راشٹرپتی بھون اور راشٹرپتی بھون میوزیم بھی جا سکتے ہیں۔ وہ گزیٹیڈ تعطیلات کے علاوہ ہر ہفتے گارڈ کی تبدیلی کی تقریب بھی دیکھ سکتے ہیں۔ مزید تفصیلات راشٹرپتی بھون کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔