By using this site, you agree to the Privacy Policy and Terms of Us
Accept
NewsG24UrduNewsG24UrduNewsG24Urdu
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • اتصل
  • مقالات
  • شكوى
  • يعلن
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
Reading: عظیم الشان "مظاہرۂ حسن قرأت و عظمتِ قرآن کانفرنس
Share
Notification Show More
Font ResizerAa
NewsG24UrduNewsG24Urdu
Font ResizerAa
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Have an existing account? Sign In
Follow US
NewsG24Urdu > Blog > آج کل > عظیم الشان "مظاہرۂ حسن قرأت و عظمتِ قرآن کانفرنس
آج کل

عظیم الشان "مظاہرۂ حسن قرأت و عظمتِ قرآن کانفرنس

Last updated: اکتوبر 5, 2025 1:12 شام
newsg24urdu 2 ہفتے ago
SHARE

ملک بھر کے ممتاز قراء کانپور میں جمع ہوں گے، عظمتِ قرآن پر کانفرنس کا اعلان

مولانا انیس آزاد بلگرامی کا خطاب، عالمی شہرت یافتہ قراء کی شرکت متوقع

انجمن ترتیل القرآن کی جانب سے روح پرور اجتماع کی تیاریاں شروع

قرآن کے پیغام کو عام کرنے کے لیے کانپور میں شاندار کانفرنس کا انعقاد

کانپور (محمد عثمان قریشی) سابق قاضیٔ شہر مولانا محمد متین الحق اسامہ قاسمیؒ کے ہاتھوں قائم انجمن ترتیل القرآن و تنظیم اہل سنت والجماعت، کانپور کی جانب سے ہر سال کی طرح امسال بھی عظیم الشان مظاہرہئ حسن قرأت و عظمتِ قرآن کانفرنس کا انعقاد کیا جارہا ہے۔یہ روح پرور اجتماع 23 جمادی الاول 1447ھ مطابق 15 نومبر 2025ء، بروز سنیچر بعد نمازِ عشاء لیاقت دادا چوراہا، طلاق محل کانپور میں منعقد ہوگا۔پروگرام کے روحِ رواں مولانا امین الحق عبداللہ قاسمی نے میڈیا کو بتایا کہ کانفرنس میں ملک کے ممتاز قراء کرام شریک ہوں گے، جن میں دارالعلوم دیوبند کے قاری آفتاب عالم، قاری محمد شفیق، دارالعلوم وقف دیوبند کے قاری واصف عثمانی، ندوۃ العلماء کے قاری ریاض احمد، جامعہ فلاح دارین گجرات کے قاری عبدالرحیم، جامعہ اشاعت العلوم اکل کواں کے قاری محمد جابر، سہارنپور کے قاری طیب جمال، جے پور کے قاری ہدایت اللہ اور گنگوہ کے قاری محمد صادق شامل ہیں۔اس سے قبل عالمی شہرت یافتہ عالم دین مولانا انیس احمد آزاد بلگرامی "عظمتِ قرآن” کے موضوع پر خطاب فرمائیں گے۔مولانا قاسمی نے بتایا کہ اس کانفرنس کی بنیاد شہر کانپور میں قرآن کی خدمت کرنے والی شخصیات کی یاد میں رکھی گئی تھی، جن میں جناب کریم بخش آزاد، قاری احتشام علی، مولانا وصی الدین، مولانا ظفیرالدین، مولانا محمد مبین الحق، قاری محمد یونس، قاری محمد الٰہی، مولانا انوار احمد جامعی اور مولانا محمد شکیل رحمہم اللہ کے اسمائے گرامی شامل ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اس عظیم مجلس کی تیاریوں کا آغاز کردیا گیا ہے اور مختلف شعبوں کے لئے الگ الگ ٹیمیں تشکیل دی جارہی ہیں۔ آخر میں مولانا نے تمام عاشقانِ قرآن سے اپیل کی کہ وہ اس تاریخ کو نوٹ فرمالیں اور اس بابرکت اجتماع میں شریک ہوکر اپنے ایمان کو تازہ کریں۔

0Like
0Dislike
50% LikesVS
50% Dislikes

You Might Also Like

اوقاف جائداد کے امید پورٹل پر اندراج کے لیے مہم کا آغاز

دین کا حقیقی مطلب مکمل دستور حیات ہے

ڈاکٹر سمیرہ قیوم کو سر سید ایوارڈ سے نوازا گیا

امین الحق عبداللہ قاسمی جمعیۃ علماء اترپردیش کے ناظمِ اعلیٰ منتخب

نفرت کی سیاست وقتی ہوتی ہے، لیکن محبت کی طاقت دائمی ہے: مولانا ارشد مدنی

TAGGED:عظمتِ قرآن کانفرنسمسابقہ قرآنمظاہرۂ حسن قرأت
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp LinkedIn Telegram Email Copy Link Print
Previous Article راشٹریہ لوک دل کی ڈویژنل ورکرس کانفرنس راشٹریہ لوک دل کی ڈویژنل ورکرس کانفرنس
Next Article کتاب سنیمائی چہرے: ایک فکری اور تہذیبی مطالعہ کتاب سنیمائی چہرے: ایک فکری اور تہذیبی مطالعہ
Leave a review

Leave a review جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Please select a rating!

ادبی تنظیم "بزمِ عزیز” کا ماہانہ طرحی مشاعرہ منعقد
اوقاف جائداد کے امید پورٹل پر اندراج کے لیے مہم کا آغاز
دین کا حقیقی مطلب مکمل دستور حیات ہے
ڈاکٹر سمیرہ قیوم کو سر سید ایوارڈ سے نوازا گیا
امین الحق عبداللہ قاسمی جمعیۃ علماء اترپردیش کے ناظمِ اعلیٰ منتخب

Advertise

ہمارا موبائل اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں

NewsG24بھارت میں پروپیگنڈہ خبروں کے خلاف ایک مہم ہے، جو انصاف اور سچائی پر یقین رکھتی ہے، آپ کی محبت اور پیار ہماری طاقت ہے!
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
  • About Us
  • TERMS AND CONDITIONS
  • Refund policy
  • سپورٹ کریں
  • Privacy Policy
  • پیام شعیب الاولیاء
  • Contact us
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?