کانپور : (محمد عثمان قریشی) آج مدرسہ دارالعلوم زکریا جوہی نہریہ کانپور میں ادارہ کے بانی و ناظم حضرت مولانا مفتی محمد سعید خاں قاسمی کی سرپرستی میں بچوں کو صحت کے متعلق ضروری معلومات، انعامات اور ہیلتھ کیمپ کا انعقاد کیا گیا، کانپور کے مشہور حکیم جناب نبیل نظام (بی یو ایم ایس، گولڈ میڈلسٹ) نے ستہ ضروریہ، حفظان صحت، تحفّظ بدن، معاشرے میں طب کی ضرورت اور انسانی زندگی کے لئے یہ کتنے لازمی ہیں اور بھی ضروری باتیں بتائیں
مولانا محمد سعد خاں ندوی کوارڈینیٹر کانپور پیام انسانیت فورم نے بتایا کہ جب ہم صحت مند رہیں گے تو اللہ کی بہترین عبادت کر سکیں گے اور اللہ نے جو ہمیں دنیا میں بھیجا ہے اس کا مقصد قرآن کریم میں یہی بیان فرمایا ہے کہ "اور میں نے جنات اور انسانوں کو اس کے سوا کسی اور کام کے لئے پیدا نہیں کیا کہ وہ میری عبادت کریں“ اور ہم بہترین عبادت اسی وقت کر سکتے ہیں جب ہم صحت مند ہوں گے ۔
ڈاکٹر عریش نظام صاحب ذمہ دار نظام ہیلتھ کیئر خصوصی طور پر شامل رہے
اس کے علاوہ مولانا محمد سہیل قاسمی، مولانا محمد عبید قاسمی اور ادارہ کے تمام اساتذہ کرام موجود رہے
مدرسہ کے طلباء کو دی گئی صحت مند رہنے کی جانکاری

Leave a review