By using this site, you agree to the Privacy Policy and Terms of Us
Accept
NewsG24UrduNewsG24UrduNewsG24Urdu
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • اتصل
  • مقالات
  • شكوى
  • يعلن
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
Reading: کانپور لٹریچر فیسٹیول کا آغاز 21 دسمبر سے
Share
Notification Show More
Font ResizerAa
NewsG24UrduNewsG24Urdu
Font ResizerAa
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Have an existing account? Sign In
Follow US
NewsG24Urdu > Blog > Blog > کانپور لٹریچر فیسٹیول کا آغاز 21 دسمبر سے
Blogتعلیم

کانپور لٹریچر فیسٹیول کا آغاز 21 دسمبر سے

Last updated: دسمبر 19, 2024 10:56 صبح
mohdshafiquefaizi 6 مہینے ago
SHARE

کانپور (محمد عثمان قریشی) لٹریچر سوسائٹی کے زیر اہتمام شہر کے ادبی ، موسیقی اور آرٹ کے سب سے بڑا پروگرام کانپور لٹریچر فیسٹیول 21/22 دسمبر کو گور ہری سنگھانیہ انسٹی ٹیوٹ میں ایک بار پھر منعقد ہونے جا رہا ہے۔ گزشتہ سالوں کی طرح اس بار بھی اس فیسٹیول میں نامور شخصیات کے ساتھ ادیبوں، موسیقاروں اور دانشوروں کی شرکت ہوگی۔ فیسٹیول کے پروگراموں کے بارے میں تفصیلی معلومات دیتے ہوئے فیسٹیول کی ڈائریکٹر ڈاکٹر انجلی تیواری نے بتایا کہ یہ پروگرام 2 دن کا ہوگا جس میں ادب، موسیقی، تاریخ سے متعلق ہر قسم کے سیشن ہوں گے۔ پروگرام کا آغاز ہفتہ کو دوپہر 1.30 بجے مشہور شاعر ندا فاضلی پر بنی فلم ‘میں ندا’ سے ہوگا جس کے ہدایت کار اتل پانڈے سامعین سے بات چیت کریں گے۔ اس کے بعد سہ پہر 3 بجے میلے کا باقاعدہ افتتاح ہو گا، جس میں پہلے دن ہی ایک اور اہم سیشن بزم شاعری ہو گا جسمیں مشہور و معروف شعراء شرکت کریں گے ، پہلے ہی دن ایک اور اہم سیشن ” عام بات خاص بات ” ہو گا ۔ جس میں مصنف ٹریولر سوپن جوشی اپنی نئی کتاب کے ساتھ روبرو ہوں گے جس میں آم کے سفر کو بہت دلچسپ انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ اس کے بعد ادب سے محبت کرنے والے مشہور اداکار راجندر گپتا کے ساتھ ایک دلچسپ بات چیت ہوگی۔ پہلے دن ایک بہت ہی خاص سیشن موسیقی سے متعلق ہے جس میں ابھیجیت گھوشال اور ان کا بینڈ شاندار میوزیکل پرفارمنس دیں گے۔ دوسرے دن کا پہلا سیشن کانپور کے ادیبوں کے نام ہے اس سیشن میں نوجوان شاعروں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کرنے کے لئے ایک اوپن مائیک سیشن کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس کے بعد مصنف اجے پانڈے اپنی کتابوں کی دنیا سے لوگوں کو متعارف کرائیں گے۔ اس کے بعد معروف مصور اشوک بھومک ادب اور فن سے محبت کرنے والوں کو ہندوستانی مصوری کی حقیقت کو پیش کریں گے۔ ایک اہم سیشن تاریخ دان اپرنا ویدک کا ہے جس میں وہ بھگت سنگھ اور ان کے ساتھیوں پر لکھی گئی کتاب کے بارے میں گفتگو کریں گی، اسی دن شام کے سیشن میں شاعر اور نغمہ نگار آلوک سریواستو شاعری کے بارے میں بات کریں گے اور اپنی شاعری سے شام کو پر سکون بنائیں گے۔

پروگرام میں ادب، موسیقی کے ساتھ ساتھ ڈرامہ بھی پیش کیا جائے گا، جس کے لئے این ایس ڈی سے اجے کمار آئیں گے جو مصنف وجےدان دیتھا کی کہانی ‘بڑا بھنڈ سو بڑا بھنڈ’ کا ڈرامہ پیش کریں گے۔ اس بار کانپور لٹریچر فیسٹیول کا تھیم ‘عورت نامہ’ ہے۔ اسی سلسلے میں سپریم کورٹ کی وکیل شینا تقی کو ان کی جرات کے لئے پوسٹر کی نمائش کے ساتھ اعزاز سے بھی نوازا جائے گا۔ مجموعی طور پر، کانپور لٹریچر فیسٹیول پورے ویک اینڈ کو کانپور کے لوگوں کے لئے ادب، موسیقی، فن، علم اور تفریح ​​سے بھرپور بنانے جا رہا ہے۔ اس کے ساتھ فیسٹیول میں کچھ اور سرپرائزز بھی ہیں جن کے بارے میں لوگوں کو ایونٹ کے دن ہی پتہ چل پائے گا۔ پریس کانفرنس میں ڈاکٹر آلوک باجپائی، اتل تیواری، بھاونا مشرا، روہت ٹنڈن، اکشے کمار، یشندر ، سادھنا گھوش، راہول گوئل، منی سہگل، آنند ویر، سشما، انیتا مشرا سمیت لٹریچر فیسٹیول کی ٹیم کے تمام اراکین موجود تھے ۔

0Like
0Dislike
50% LikesVS
50% Dislikes

You Might Also Like

ادارہ علم وفن اور اسلوب آرگنائزیشن کے زیر اہتمام اعزازی تقریب

حافظ ارشد خان ایم ایس او یوپی کے نئے صدرمنتخب

سنت ابراہیمی کی صدا پھر گونجے گی، شعور و شریعت کا پیغام

جمعیۃ علماء ہند کا دو روزہ اجلاس, مولانا محمود مدنی کی شرکت متوقع

کنگس آف فالکنس ایجوکیشن انسٹیٹیوٹ کے ہونہار بچوں کو اعزاز سے نوازا گیا

TAGGED:فیسٹیولکانپورکانپور خبرکانپور کی خبریںکانپور لٹریچر فیسٹیوللٹریچر فیسٹیول
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp LinkedIn Telegram Email Copy Link Print
Previous Article بھارتی جنتا پارٹی کے خمیر میں فتنہ ہے: حبیب الرحمان نعیمی
Next Article موسم سرماء میں لحاف اور کمبل کی تقسیم اہم فریضہ: قاضئ شہرعبد القدوس ہادی
Leave a review

Leave a review جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Please select a rating!

محمد ذیشان اور ابوشحمہ انصاری نے دی عیدالاضحی کی مبارکباد
بزمِ مدنی کے زیرِ اہتمام یادِ مائل میں سجی چراغوں جیسی شعری شام
مصنف و ادیب مفتی شعیب رضا نظامی فیضی کو "امام احمد رضا ایوارڈ” تفویض
قربانی خلوص و تقویٰ کا مظہر: مولانا شان محمد جامعی
مخلص نہیں کوئی بھی اردو زبان کا؟

Advertise

ہمارا موبائل اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں

NewsG24بھارت میں پروپیگنڈہ خبروں کے خلاف ایک مہم ہے، جو انصاف اور سچائی پر یقین رکھتی ہے، آپ کی محبت اور پیار ہماری طاقت ہے!
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
  • About Us
  • TERMS AND CONDITIONS
  • Refund policy
  • سپورٹ کریں
  • Privacy Policy
  • پیام شعیب الاولیاء
  • Contact us
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?