By using this site, you agree to the Privacy Policy and Terms of Us
Accept
NewsG24UrduNewsG24UrduNewsG24Urdu
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • اتصل
  • مقالات
  • شكوى
  • يعلن
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
Reading: اردو اور ہندی ایک ہی چہرے کی دو آنکھیں ہیں: ڈاکٹر عمار رضوی
Share
Notification Show More
Font ResizerAa
NewsG24UrduNewsG24Urdu
Font ResizerAa
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Have an existing account? Sign In
Follow US
NewsG24Urdu > Blog > ادبیات > اردو اور ہندی ایک ہی چہرے کی دو آنکھیں ہیں: ڈاکٹر عمار رضوی
ادبیات

اردو اور ہندی ایک ہی چہرے کی دو آنکھیں ہیں: ڈاکٹر عمار رضوی

Last updated: اگست 1, 2025 7:49 صبح
newsg24urdu 4 مہینے ago
شخص نہیں شخصیت ہیں، ڈاکٹر عمار رضوی
شخص نہیں شخصیت ہیں، ڈاکٹر عمار رضوی
SHARE

پانچویں بین الاقوامی اردو-ہندی عالمی کانفرنس اکتوبر-نومبر میں ہوگی منعقد

لکھنؤ (ابوشحمہ انصاری)برصغیر کی مشترکہ تہذیب و ثقافت کے نمائندہ، سابق کارگزار وزیر اعلیٰ اتر پردیش، پانچویں بین الاقوامی اردو-ہندی عالمی کانفرنس کے بانی و آرگانائزنگ کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر عمار رضوی نے کہا ہے کہ اردو اور ہندی ایک ہی چہرے کی دو آنکھیں ہیں، جو ایک ساتھ دیکھتی ہیں، محسوس کرتی ہیں اور برصغیر کی ہم آہنگی کا عکس پیش کرتی ہیں۔

بدھ کی شام کو وہ اپنی علی گنج واقع رہائش گاہ دارالامان پرصحافی ابوشحمہ انصاری سے ایک خصوصی ملاقات میں اظہارِ خیال کر رہے تھے۔ اس موقع پر اردو زبان کی موجودہ صورتِ حال، اس کے فروغ اور سماجی ہم آہنگی میں اس کے کردار پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

ڈاکٹر عمار رضوی نے کہا کہ اردو اور ہندی صرف زبانیں نہیں بلکہ ایک طویل تاریخی، تہذیبی اور سماجی سفر کی نمائندہ ہیں، جنہوں نے صدیوں سے برصغیر کے عوام کو جوڑنے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ ان زبانوں کی بنیاد ایک ہی تہذیبی ورثے میں ہے، جہاں شاعری، موسیقی، داستان گوئی اور روزمرہ کی زندگی میں دونوں زبانوں نے ایک دوسرے کو زرخیزی بخشی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ یہ زبانیں صرف رسم الخط کے فرق سے جانی جاتی ہیں، مگر ان کے جذبات اور فکری جہتیں مشترک ہیں۔ ہمیں ان کے درمیان تفریق کے بجائے ہم آہنگی پیدا کرنے اور باہمی فروغ کی سنجیدہ کوشش کرنی چاہیے تاکہ آنے والی نسلیں بھی اس قیمتی لسانی وراثت سے مستفید ہو سکیں۔

- Advertisement -
Ad imageAd image

اس موقع پر ممتاز ماہرِ لسانیات پروفیسر منتظر قائمی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زبانیں صرف نعرے لگانے سے زندہ نہیں رہتیں، بلکہ ان کا روزمرہ زندگی میں استعمال ہی ان کی اصل طاقت ہے۔ اردو اور ہندی کی بقا ان کے پڑھنے، لکھنے اور برتاؤ سے وابستہ ہے۔

خصوصی ملاقات میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے صحافی ابوشحمہ انصاری نے کہا کہ اردو کو کسی تحریک کی ضرورت نہیں۔ تحریکوں سے زبانیں نہیں، ذہن زندہ رہتے ہیں۔ زبانیں اس وقت تک زندہ رہتی ہیں جب تک انہیں پڑھا، برتا اور محسوس کیا جاتا ہے۔ ہمیں اردو کو جذباتی نعرے کے بجائے ایک علمی، تہذیبی اور روزمرہ کی زبان کے طور پر اپنانا ہوگا۔

یہ ملاقات ایک خوشگوار، فکری اور بامقصد ماحول میں منعقد ہوئی، جس میں کئی معزز شخصیات شریک رہیں۔ ان میں جمیل حسن نقوی، پروفیسر منتظر قائمی، عتیق احمد، ڈاکٹر سیما سنگھ (پرنسپل، فخرالدین علی احمد ڈگری کالج)، شہاب الدین خان اور صحافی ابوشحمہ انصاری شامل تھے۔

اختتام پر ڈاکٹر رضوی نے اعلان کیا کہ پانچویں بین الاقوامی اردو-ہندی عالمی کانفرنس اکتوبر-نومبر 2025 میں منعقد کی جائے گی، جس کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس عالمی کانفرنس میں نہ صرف ہندوستان بلکہ دنیا کے مختلف ممالک سے اردو اور ہندی کے اسکالر، دانشور اور ادیب شرکت کریں گے، جو لسانی ہم آہنگی، ثقافتی اشتراک اور ادبی ترقی پر اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔

0Like
0Dislike
50% LikesVS
50% Dislikes

You Might Also Like

ووٹوں کی لاش

مجاہدِ آزادی جگن بابو کے مجسمے کی بے توقیری پر تشویش

سعادت گنج میں”بزمِ ایوانِ غزل” کے زیرِ اہتمام طرحی مشاعرہ

اردو ،ہندی ہندوستان کی مشترکہ تہذیب ہے: عمار رضوی

ادبی تنظیم "بزمِ عزیز” کا ماہانہ طرحی مشاعرہ منعقد

TAGGED:بارہ بنکیڈاکٹر عمار رضویعمار رضوی
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp LinkedIn Telegram Email Copy Link Print
Previous Article ہر طبقے کی مدد کرناجمیعۃ العلماء کاطرۂ امتیاز: مولانا جمال قاسمی
Next Article جامعہ محمودیہ اشرف العلوم میں مسابقہ جاتی پروگراموں کا آغاز
Leave a review

Leave a review جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Please select a rating!

قلم ایک امانت ہے
مظاہرہ حسن قرأت و عظمت قرآن کانفرنس کی تیاریاں آخری مراحل میں
دکانداروں کے مسائل کا مستقل حل نکالا جائے
قومی بیداری کی ضرورت،SIR اور اوقاف کے اندراج میں تاخیر قوم کے لیے نقصان دہ
ادبی کینوس کے زیر اہتمام شعری نشست کا انعقاد

Advertise

ہمارا موبائل اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں

NewsG24بھارت میں پروپیگنڈہ خبروں کے خلاف ایک مہم ہے، جو انصاف اور سچائی پر یقین رکھتی ہے، آپ کی محبت اور پیار ہماری طاقت ہے!
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
  • About Us
  • TERMS AND CONDITIONS
  • Refund policy
  • سپورٹ کریں
  • Privacy Policy
  • پیام شعیب الاولیاء
  • Contact us
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?