By using this site, you agree to the Privacy Policy and Terms of Us
Accept
NewsG24UrduNewsG24UrduNewsG24Urdu
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • اتصل
  • مقالات
  • شكوى
  • يعلن
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
Reading: اسلامی شریعت کے فکری و قانونی دفاع پر سہ روزہ ورکشاپ
Share
Notification Show More
Font ResizerAa
NewsG24UrduNewsG24Urdu
Font ResizerAa
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Have an existing account? Sign In
Follow US
NewsG24Urdu > Blog > مذہبیات > اسلامی شریعت کے فکری و قانونی دفاع پر سہ روزہ ورکشاپ
مذہبیات

اسلامی شریعت کے فکری و قانونی دفاع پر سہ روزہ ورکشاپ

Last updated: مئی 24, 2025 2:20 صبح
newsg24urdu 2 مہینے ago
SHARE

کل ہند اسلامک علمی اکیڈمی کانپور کااعلان، تخصصات کے طلباء و باصلاحیت اساتذہ کیلئے نشستیں مخصوص


کانپور (محمد عثمان قریشی) موجودہ دور میں اسلامی شریعت کو فکری، قانونی، تہذیبی اور تعلیمی سطح پر جن سنجیدہ چیلنجز کا سامنا ہے، وہ ملت اسلامیہ کے لیے ایک زبردست آزمائش بن چکے ہیں۔ عقائد، شعائر اور دینی قوانین پر براہ راست اعتراضات کیے جا رہے ہیں، اور نئی نسل کو ارتداد، الحاد، سیکولرزم اور تشکیک کے دلدل میں دھکیلا جا رہا ہے۔ ان حالات میں دینی مدارس کے فضلاء پر بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ان فتنوں کا علمی، فکری اور قانونی طور پر مقابلہ کریں۔اسی پس منظر میں اسلامک فقہ اکیڈمی (انڈیا) کی سرپرستی میں کل ہند اسلامک علمی اکیڈمی اور حق ایجوکیشن اینڈ ریسرچ فاؤنڈیشن کانپور کے زیر اہتمام، ایک اہم تین روزہ قومی ورکشاپ بعنوان:”موجودہ دور میں اسلامی شریعت کا دفاع: منہج اور طریقہئ کار“ مورخہ 30 مئی تا 1/ جون 2025ء (جمعہ، سنیچر، اتوار)، حق ایجوکیشن اینڈ ریسرچ فاؤنڈیشن، جمعیۃ بلڈنگ رجبی روڈ کانپور میں منعقد ہونے جا رہا ہے، جس میں ملک کے مختلف صوبوں سے منتخب فضلائے مدارس، محققین، مدرسین، اور فکری و علمی شعبہ سے وابستہ افراد کی شرکت متوقع ہے۔
کل ہند اسلام علمی اکیڈمی کانپور کے ذمہ داران، صدر مفتی اقبال احمد قاسمی، نائب صدر مفتی عبدالرشید قاسمی، جنرل سکریٹری مولانا خلیل احمد مظاہری اور حق ایجوکیشن کے ڈائریکٹر مولانا امین الحق عبداللہ قاسمی نے مشترکہ طور پر بتلایا کہ ورکشاپ میں ایسے اہم موضوعات پر گفتگو ہوگی جو عصر حاضر کے فتنوں، قانونی دباؤ، فکری ارتداد، یکساں سول کوڈ، اور شعائر اسلام پر اعتراضات جیسے نازک معاملات سے متعلق ہیں۔ ساتھ ہی شریعت اسلامی کے دفاع، دعوتی منہج، جدید ذرائع ابلاغ کے استعمال، اور نوجوان نسل کی ذہن سازی جیسے عملی پہلوؤں پر بھی رہنمائی فراہم کی جائے گی۔انہوں نے بتلایا کہ اس ورکشاپ میں ملکی سطح کے کئی ممتاز علماء، مفکرین اور ماہرین قانون و دعوت ورکشاپ سے خطاب کریں گے۔
سہ روزہ ورکشاپ کے منتظم مولانا امین الحق عبداللہ قاسمی نے کانپور و اطراف کے مدارس کے ذمہ داران سے درخواست کی کہ اس ورکشاپ میں شرکت دعوت نامہ اور پیشگی رجسٹریشن کی بنیاد پر محدود نشستوں تک ممکن ہے۔لہٰذا دینی اداروں، مدارس، اور علمی شخصیات سے گزارش ہے کہ وہ اپنے ہاں کے باصلاحیت، فکری طور پر سنجیدہ اور عصری تقاضوں سے واقف فضلاء کو اس میں شرکت کے لیے نامزد فرمائیں۔رجسٹریشن کی آخری تاریخ28 مئی 2025ء بروز بدھ ہے۔ رجسٹریشن کیلئے 9839125171 اور9696314272پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

0Like
0Dislike
50% LikesVS
50% Dislikes

You Might Also Like

حج کی ادائیگی میں تاخیر نہ کریں صاحب استطاعت: محمد سعید الرحمن قاسمی

حج 2026 کے لیے درخواستوں کا عمل شروع، 31 جولائی آخری تاریخ

اللہ کی راہ میں قتل ہونے والے زندہ ہیں، ان کو مردہ نہ کہو: مفتی محفوظ الرحمٰن

عرس مفتی اعظم ہند محمدی مسجد طلاق محل میں منعقد

علماء و مفتیان کرام کے لیے ایک خصوصی تربیتی کیمپ

TAGGED:اسلامی شریعتفقہ اسلامیورکشاپ
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp LinkedIn Telegram Email Copy Link Print
Previous Article مدارس پرحملہ ہماری زندگی کا مسئلہ: محمود مدنی
Next Article سنت ابراہیمی کی صدا پھر گونجے گی، شعور و شریعت کا پیغام
Leave a review

Leave a review جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Please select a rating!

تنظیم بریلوی علمائے اہلِ سنت کے زیرِ اہتمام عرس تاج الاولیاء منعقد
عرس شعیب الاولیاء کے موقع پر دعوتِ اسلامی کا عظیم الشان کارنامہ
کویندر گپتا کی بطور لیفٹیننٹ گورنر لداخ تقرری پر خوشی کا اظہار
انورؔ جلالپوری: نثر و نظم کا گنگا جمنی کارواں
خودی کو سمجھا نہیں، احساس زیاں بھی جاتا رہااز

Advertise

ہمارا موبائل اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں

NewsG24بھارت میں پروپیگنڈہ خبروں کے خلاف ایک مہم ہے، جو انصاف اور سچائی پر یقین رکھتی ہے، آپ کی محبت اور پیار ہماری طاقت ہے!
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
  • About Us
  • TERMS AND CONDITIONS
  • Refund policy
  • سپورٹ کریں
  • Privacy Policy
  • پیام شعیب الاولیاء
  • Contact us
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?