By using this site, you agree to the Privacy Policy and Terms of Us
Accept
NewsG24UrduNewsG24UrduNewsG24Urdu
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • اتصل
  • مقالات
  • شكوى
  • يعلن
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
Reading: اکھل بھارتیہ گنگا جمنی تحریک” کا انسانیت اور اتحاد پر مبنی مشن
Share
Notification Show More
Font ResizerAa
NewsG24UrduNewsG24Urdu
Font ResizerAa
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Have an existing account? Sign In
Follow US
NewsG24Urdu > Blog > آج کل > اکھل بھارتیہ گنگا جمنی تحریک” کا انسانیت اور اتحاد پر مبنی مشن
آج کل

اکھل بھارتیہ گنگا جمنی تحریک” کا انسانیت اور اتحاد پر مبنی مشن

Last updated: جون 11, 2025 1:53 شام
newsg24urdu 4 مہینے ago
SHARE

لکھنؤ (ابو شحمہ انصاری)بھارت وہ سرزمین ہے جو اپنی تہذیبی گوناگونی اور بین المذاہب ہم آہنگی کی بدولت دنیا بھر میں ایک منفرد مقام رکھتی ہے۔ یہاں صدیوں سے گنگا جمنی تہذیب کی روایت پروان چڑھتی رہی ہے، جس نے مختلف مذاہب، ثقافتوں اور طبقات کے درمیان محبت، بھائی چارے اور یکجہتی کی شاندار مثال قائم کی ہے۔ اسی روایت کو زندہ رکھنے اور معاشرتی سطح پر مثبت تبدیلی لانے کے مقصد سے "اکھل بھارتیہ گنگا جمنی تحریک” کی بنیاد رکھی گئی۔

تحریک کی قومی صدر نظیفہ زاہد ہیں، جن کا تعلق ہریانہ کے میوات علاقے سے ہے۔ سماجی بیداری، رواداری اور خدمتِ خلق کے جذبے سے سرشار نظیفہ زاہد نے اپنے عملی اقدامات اور دردمند قیادت کے ذریعے پورے ملک میں ایک نمایاں شناخت حاصل کی ہے۔ اُن کی قیادت میں تحریک تیزی سے ملک کے مختلف حصوں میں سرگرم ہو رہی ہے۔

نظیفہ زاہد کا ماننا ہے کہ بھوک اور پیاس کا کوئی مذہب نہیں ہوتا۔ ان کے الفاظ میں جب کوئی انسان بھوکا ہوتا ہے تو وہ روٹی کا مذہب نہیں پوچھتا۔

اسی فکر کے تحت نظیفہ زاہد نے ملک بھر میں غریبوں اور ضرورتمندوں تک کھانے پینے کی اشیاء پہنچانے کے لیے ایک وسیع عملی منصوبہ تیار کیا ہے۔ اُن کا کہنا ہے کہ اکھل بھارتیہ گنگا جمنی تحریک پورے بھارت میں رکنیت سازی کی مہم چلائے گی اور ہر ریاست میں مقامی یونٹس قائم کیے جائیں گے، جو حقیقی ضرورتمندوں کی شناخت کر کے اُن تک مدد پہنچائیں گے۔

- Advertisement -
Ad imageAd image

فی الحال تحریک کی سرگرمیاں راجستھان، ہریانہ، پنجاب، جموں و کشمیر، آندھرا پردیش، تلنگانہ، کرناٹک، کیرالہ اور ناگالینڈ سمیت کئی ریاستوں میں تیزی سے فروغ پا رہی ہیں۔

اپنے نظریے کو بیان کرتے ہوئے نظیفہ زاہد نے کہا تم مذہب تلاش کرتے رہو، ہم ہر طبقے کی بھوک کا خیال رکھیں گے۔ تم نفرت پر اپنی سیاست کرو، ہم محبت سے اس کا جواب دیں گے۔

ان کا یہ نظریہ ملک میں باہمی رواداری، قومی یکجہتی اور سماجی انصاف کے فروغ میں ایک اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے، جو نہ صرف اتحاد کو فروغ دے رہا ہے بلکہ پسماندہ اور محروم طبقات کو بھی قومی دھارے میں شامل کرنے کی عملی کوشش ہے۔

1Like
0Dislike
100% LikesVS
0% Dislikes

You Might Also Like

جمعیۃ علماء ہند لوگوں کی امیدوں کا مرکز: امین الحق عبداللہ قاسمی

اجلاس سیرتِ صحابہؓ 29، 30 نومبر کو منعقد ہوگا

اوقاف جائداد کے امید پورٹل پر اندراج کے لیے مہم کا آغاز

دین کا حقیقی مطلب مکمل دستور حیات ہے

ڈاکٹر سمیرہ قیوم کو سر سید ایوارڈ سے نوازا گیا

TAGGED:اکھل بھارتیہانسانیتگنگا جمنی تحریک
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp LinkedIn Telegram Email Copy Link Print
Previous Article محمد ذیشان اور ابوشحمہ انصاری نے دی عیدالاضحی کی مبارکباد
Next Article  کسان یونین کو مضبوط بنانا وقت کی اہم ضرورت: قاری عبدالمعید چودھری
Leave a review

Leave a review جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Please select a rating!

جمعیۃ علماء ہند لوگوں کی امیدوں کا مرکز: امین الحق عبداللہ قاسمی
اجلاس سیرتِ صحابہؓ 29، 30 نومبر کو منعقد ہوگا
اردو ،ہندی ہندوستان کی مشترکہ تہذیب ہے: عمار رضوی
ادبی تنظیم "بزمِ عزیز” کا ماہانہ طرحی مشاعرہ منعقد
اوقاف جائداد کے امید پورٹل پر اندراج کے لیے مہم کا آغاز

Advertise

ہمارا موبائل اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں

NewsG24بھارت میں پروپیگنڈہ خبروں کے خلاف ایک مہم ہے، جو انصاف اور سچائی پر یقین رکھتی ہے، آپ کی محبت اور پیار ہماری طاقت ہے!
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
  • About Us
  • TERMS AND CONDITIONS
  • Refund policy
  • سپورٹ کریں
  • Privacy Policy
  • پیام شعیب الاولیاء
  • Contact us
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?