By using this site, you agree to the Privacy Policy and Terms of Us
Accept
NewsG24UrduNewsG24UrduNewsG24Urdu
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • اتصل
  • مقالات
  • شكوى
  • يعلن
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
Reading: ایک پیڑ ماں کے نام 2.0‘‘ مہم کا باوقار آغاز
Share
Notification Show More
Font ResizerAa
NewsG24UrduNewsG24Urdu
Font ResizerAa
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Have an existing account? Sign In
Follow US
NewsG24Urdu > Blog > آج کل > ایک پیڑ ماں کے نام 2.0‘‘ مہم کا باوقار آغاز
آج کل

ایک پیڑ ماں کے نام 2.0‘‘ مہم کا باوقار آغاز

Last updated: جولائی 10, 2025 12:22 صبح
newsg24urdu 2 ہفتے ago
SHARE

’’گورنر آنندی بین پٹیل نے تروینی پودے لگا کر دیا ماحولیاتی تحفظ اور ماں کے احترام کا پیغام

بارہ بنکی (ابوشحمہ انصاری) اترپردیش کی گورنر آنندی بین پٹیل نے ’’ایک پیڑ ماں کے نام 2.0‘‘ شجرکاری مہم کے تحت بارہ بنکی کے کینٹ احاطے میں پیپل، برگد اور نیم پر مشتمل تروینی کا پودا لگا کر اس ہمہ گیر ماحول دوست مہم کا باضابطہ آغاز کیا۔

یہ مہم ریاست میں ایک ہی دن میں 37 کروڑ پودے لگانے کے ہدف کا حصہ ہے۔گورنر نے کہا کہ یہ صرف شجرکاری نہیں، بلکہ ماں کے احترام اور فطرت کے تئیں تشکر کا ایک قومی پیغام ہے۔ ہمیں آنے والی نسلوں کے لیے سبز اور صحت مند ماحول چھوڑنا ہوگا۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ سادہ طرزِ زندگی اپنائیں، سائیکل کا استعمال کریں، پانی اور ہوا کو آلودہ ہونے سے بچائیں اور لگائے گئے پودوں کی باقاعدہ دیکھ بھال کریں۔

پروگرام میں شجرکاری کے ساتھ ساتھ کچنار، گل موہر، باٹل برش اور کدم سمیت کئی اقسام کے پودے لگائے گئے۔ اس موقع پر ’’ایک پیڑ ماں کے نام‘‘ پر مبنی ایک مختصر فلم بھی جاری کی گئی۔موقع پر موجود افراد میں وزیر خوراک و رسد ستیش چندر شرما، ضلع پنچایت صدر راج رانی راوت، ایم ایل اے کرسی ساکیندر پرتاپ ورما، ایم ایل سی انگد سنگھ، اوینیَش سنگھ پٹیل، بی جے پی ضلع صدر اروند موریہ، سیکریٹری بیسک ایجوکیشن ساریکا موہن، کرنل نیہا بھٹناگر، پرنسپل چیف کنزرویٹر آف فاریسٹس انورا دھا ویموری، چیف کنزرویٹر آف فاریسٹس آدتیہ شرما، ضلع مجسٹریٹ ششانک ترپاٹھی، سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس ارپت وجے ورگیہ، سی ڈی او انا سُدن، ڈی ایف او آکاش دیپ بڑھاون کے علاوہ دیگر عوامی نمائندے، افسران، اسکولی طلبہ و طالبات، اساتذہ، سماجی کارکن اور شہری بڑی تعداد میں موجود تھے۔پروگرام کے دوران پانچ آنگن واڑی مراکز کو کھیل کٹس، پانچ تغذیہ پٹلیاں (پوشن پٹلی)، پانچ سیلف ہیلپ گروپس کی خواتین کو تعریفی اسناد اور گرین گولڈ سرٹیفکیٹ بھی دیے گئے۔ٹی بی سے متاثرہ مریضوں کو غذائی مدد کے طور پر 101 پوشن پٹلیوں کی تقسیم کا ذکر کرتے ہوئے گورنر نے اس جذبۂ خدمت کی ستائش کی اور ضلع کی دیگر صنعتی اکائیوں سے اپیل کی کہ وہ بھی اس کوشش میں شامل ہوں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کسانوں کو ان کی پسند کے مطابق پودوں کی اقسام فراہم کی جائیں اور میاواکی طرز پر شجرکاری کو فروغ دیا جائے، تاکہ کم زمین میں زیادہ درخت لگائے جا سکیں اور کسانوں کی آمدنی میں بھی اضافہ ہو۔پروگرام میں ضلع انتظامیہ، عوامی نمائندوں، اسکولوں، اساتذہ، طلبہ، سماجی اداروں اور عام شہریوں کی بھرپور شرکت نے اسے ایک کامیاب اور عوامی تحریک کی شکل دے دی۔

- Advertisement -
Ad imageAd image
0Like
0Dislike
50% LikesVS
50% Dislikes

You Might Also Like

تنظیم بریلوی علمائے اہلِ سنت کے زیرِ اہتمام عرس تاج الاولیاء منعقد

کویندر گپتا کی بطور لیفٹیننٹ گورنر لداخ تقرری پر خوشی کا اظہار

صحابہ کے فیصلوں پر زبان درازی کرنا ایمان کے خلاف: امين الحق عبدالله قاسمی

ادے پور فائلز: شان رسالت میں گستاخی ناقابل برداشت : سعید الرحمن قاسمی

مسجد چھوٹی عیدگاہ میں اس سال بھی ” ذکر شہدائے کربلا” کا انعقاد

TAGGED:آنندی بین پٹیلایک پیڑ ماں کے نامگورنر
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp LinkedIn Telegram Email Copy Link Print
Previous Article سعادت گنج میں "بزمِ ایوانِ غزل" کے زیرِ اہتمام عظیم الشان محفلِ مسالمہ منعقد سعادت گنج میں "بزمِ ایوانِ غزل” کے زیرِ اہتمام عظیم الشان محفلِ مسالمہ منعقد
Next Article حج کی ادائیگی میں تاخیر نہ کریں صاحب استطاعت: محمد سعید الرحمن قاسمی
Leave a review

Leave a review جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Please select a rating!

تنظیم بریلوی علمائے اہلِ سنت کے زیرِ اہتمام عرس تاج الاولیاء منعقد
عرس شعیب الاولیاء کے موقع پر دعوتِ اسلامی کا عظیم الشان کارنامہ
کویندر گپتا کی بطور لیفٹیننٹ گورنر لداخ تقرری پر خوشی کا اظہار
انورؔ جلالپوری: نثر و نظم کا گنگا جمنی کارواں
خودی کو سمجھا نہیں، احساس زیاں بھی جاتا رہااز

Advertise

ہمارا موبائل اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں

NewsG24بھارت میں پروپیگنڈہ خبروں کے خلاف ایک مہم ہے، جو انصاف اور سچائی پر یقین رکھتی ہے، آپ کی محبت اور پیار ہماری طاقت ہے!
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
  • About Us
  • TERMS AND CONDITIONS
  • Refund policy
  • سپورٹ کریں
  • Privacy Policy
  • پیام شعیب الاولیاء
  • Contact us
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?