کانپور (محمد عثمان قریشی) مدرسہ عربیہ رزاقیہ مدینۃالعلوم بانس منڈی میں یوم آزادی کے موقع پر جوش و خروش کے ساتھ پرچم کشائی کی گئی اس موقع پر مدرسہ ہذا کے ناظم اعلیٰ حافظ عبدالرحیم نے وطن کے لیے قربان ہونے والے شہیدوں مولانا ابوالکلام آزاد اشفاق اللہ خاں علامہ فضلِ حق خیرآبادی ویر عبدالحمید مولانا حسرت موہانی جنرل شاہ نواز خاں فیض احمد بدایونی مولانا عنایت احمد کاکوروی مولانا کفایت علی مرادآبادی مولانا لیاقت علی الہ آبادی مولانا لطف اللہ علیگڑھی قاضی فیض اللہ کشمیری مولانا محمد علی جوہر کے نام خراج عقیدت پیش کیا اور پرچم کشائی سابق ایم ایل اے سنجیو دریاوادی اور کارپوریٹر اجو قریشی نے کی۔
89ویں یوم آزادی کے موقع پر مدرسے کے بچوں نے ملکر ترانہ ہند
سارے جہاں سے اچھا ہندوستاں ہمارا…
ہم بلبلیں ہیں اسکی یہ گلستاں ہمارا۔۔۔
پیش کیا اور لوگوں میں مٹھائی بانٹی
اس موقع پر حافظ عبدالرحیم حافظ صابر اویسی مولانا فروز احمد قاری شمس الدین حافظ محمد خورشید حاجی محمد آصف رئیس عبدالعارف قاضی عزیز اللہ جمشید خاں حاجی محمود عالم حاجی طاہر محمد کیف حافظ نعمت اللہ خاص طور سے موجود رہے۔