By using this site, you agree to the Privacy Policy and Terms of Us
Accept
NewsG24UrduNewsG24UrduNewsG24Urdu
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • اتصل
  • مقالات
  • شكوى
  • يعلن
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
Reading: بزمِ افقر کی ماہانہ طرحی نشست میں رہبر تابانی اور ندیم نیر کو خراجِ عقیدت
Share
Notification Show More
Font ResizerAa
NewsG24UrduNewsG24Urdu
Font ResizerAa
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Have an existing account? Sign In
Follow US
NewsG24Urdu > Blog > ادبیات > بزمِ افقر کی ماہانہ طرحی نشست میں رہبر تابانی اور ندیم نیر کو خراجِ عقیدت
ادبیات

بزمِ افقر کی ماہانہ طرحی نشست میں رہبر تابانی اور ندیم نیر کو خراجِ عقیدت

Last updated: اکتوبر 7, 2025 5:38 صبح
newsg24urdu 2 ہفتے ago
بزمِ افقر کی ماہانہ طرحی نشست میں رہبر تابانی اور ندیم نیر کو خراجِ عقیدت
بزمِ افقر کی ماہانہ طرحی نشست میں رہبر تابانی اور ندیم نیر کو خراجِ عقیدت
SHARE

بارہ بنکی (ابوشحمہ انصاری) شہرِ بارہ بنکی کی معروف ادبی تنظیم بزمِ افقر کی ماہانہ طرحی نشست حسبِ روایت شیخ فرزند علی میموریل اسکول میں منعقد ہوئی۔ نشست کی صدارت طنز و مزاح کے ممتاز شاعر بیڈھب بارہ بنکوی نے فرمائی، جبکہ نظامت کے فرائض نوجوان شاعر محمد عبید اشہد نے انجام دیے۔ اس موقع پر معروف سماجی کارکن سبھاسد تاج بابا بحیثیتِ مہمانِ خاص شریک رہے۔

اس نشست کو خاص طور پر بزمِ افقر کے سابق صدر رہبر تابانی مرحوم کی دوسری برسی کی مناسبت سے اُن کی یاد اور ادبی خدمات کے اعتراف میں منعقد کیا گیا۔ مقررین نے مرحوم رہبر تابانی کی علمی و ادبی خدمات پر مفصل روشنی ڈالی۔

امیر حمزہ اعظمی نے اپنے خطاب میں کہا کہ "رہبر صاحب نے شعر و ادب کے سفر میں وہ تاریخ رقم کی ہے جو مدتوں یاد رکھی جائے گی۔ انہوں نے چاکِ گریباں کو پرچم بنا کر راہِ سخن میں وہ راستے ہموار کیے جو آنے والے نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ ان کے اندر وہ جوش، خلوص اور استقامت تھی جس نے ادب کی گرتی ہوئی اقدار کو سہارا دیا۔”
انہوں نے مزید کہا کہ رہبر تابانی نے اپنے عہدِ حیات میں نو آموز شعرا کی بھرپور سرپرستی کی اور بزمِ افقر کے پلیٹ فارم کو فروغِ ادب کا مرکز بنا دیا۔ وہ فنی لطافتوں کے شناور اور سادہ مگر پُراثر شخصیت کے مالک تھے۔

نشست کے دوران کانپور کے معروف صوفی مزاج شاعر ندیم نیر کے انتقال پر بھی تعزیتی کلمات ادا کیے گئے۔ امیر حمزہ اعظمی نے مرحوم کے ساتھ اپنی دیرینہ ادبی وابستگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ "ندیم نیر صاحب نہ صرف بلند پایہ شاعر تھے بلکہ نہایت مخلص اور درویش صفت انسان بھی تھے۔” اس موقع پر مرحوم کے لیے مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی گئی۔

- Advertisement -
Ad imageAd image

ادبی نشست کا طرحی مصرعہ "میں خود ہی روٹھ گیا ہوں اسے مناتے ہوئے” تھا، جس پر متعدد شعرا نے اپنا کلام پیش کیا۔ منتخب اشعار حسبِ ذیل ہیں:

  • بیڈھب بارہ بنکوی:
    شبِ وصال میں وہ اس نے کی ہے نوٹنکی / میں خود سے روٹھ گیا ہوں اسے مناتے ہوئے
  • امیر حمزہ اعظمی:
    یہ کیا وبا ہے کہ کل تک گلے جو ملتے تھے / اب ہچکچاتے ہیں وہ ہاتھ بھی ملاتے ہوئے
  • عدیل منصوری:
    جو لوگ توبہ کے دروازے میں ہوئے داخل / تو ان کو دیکھا ہے غم سے نجات پاتے ہوئے
  • نفیس بارہ بنکوی:
    ہے فخر مجھ کو یہی بات اک بتاتے ہوئے / میں خود سے روٹھ گیا ہوں اسے مناتے ہوئے
  • شمیم بارہ بنکوی:
    لگی ہے ایسی زبان و بیان پہ پابندی / کہ کانپ جاتے ہیں کاغذ قلم اٹھاتے ہوئے
  • تابش بارہ بنکوی:
    ہر ایک مطلبی رشتے سے چوٹ کھاتے ہوئے / رہِ حیات پہ نکلا ہوں لڑکھڑاتے ہوئے
  • سفیان بارہ بنکوی:
    نظر اٹھاتے ہیں کچھ لوگ ہچکچاتے ہوئے / جب آپ آتے ہیں محفل میں مسکراتے ہوئے

اس کے علاوہ عابد سیف، عدنان الرحمٰن، رضوان ندیم، اور عبید اشہد نے بھی اپنے تاثرات پیش کیے۔
آخر میں بزم کے آئندہ طرحی مشاعرے کے لیے نیا مصرعہ تجویز کیا گیا:
"مت کسی کی شرافت کا سودا کرو”۔

یہ نشست نہ صرف خراجِ عقیدت کا موقع بنی بلکہ ادب دوستی، رواداری اور فنِ سخن کی روایت کو تازہ کرنے کا خوبصورت ذریعہ بھی ثابت ہوئی۔

0Like
0Dislike
50% LikesVS
50% Dislikes

You Might Also Like

ادبی تنظیم "بزمِ عزیز” کا ماہانہ طرحی مشاعرہ منعقد

نعت رسول پڑھنا حضرت حسان کی سنت ہے

بزمِ ایوانِ غزل کے زیرِ اہتمام عظیم الشان ماہانہ طرحی مشاعرہ

عافیہ حمید نے سماج کے ناسوروں کو بے خوفی سے اجاگر کیا

اردو اور ہندی ایک ہی چہرے کی دو آنکھیں ہیں: ڈاکٹر عمار رضوی

TAGGED:بزم افقرطرحی مشاعرہماہانہ طرحی نششتندیم نیر
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp LinkedIn Telegram Email Copy Link Print
Previous Article کتاب سنیمائی چہرے: ایک فکری اور تہذیبی مطالعہ کتاب سنیمائی چہرے: ایک فکری اور تہذیبی مطالعہ
Next Article بریلی سانحہ: کیا زمانے میں پَنپنے کی یہی باتیں ہیں؟ بریلی سانحہ: کیا زمانے میں پَنپنے کی یہی باتیں ہیں؟
Leave a review

Leave a review جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Please select a rating!

ادبی تنظیم "بزمِ عزیز” کا ماہانہ طرحی مشاعرہ منعقد
اوقاف جائداد کے امید پورٹل پر اندراج کے لیے مہم کا آغاز
دین کا حقیقی مطلب مکمل دستور حیات ہے
ڈاکٹر سمیرہ قیوم کو سر سید ایوارڈ سے نوازا گیا
امین الحق عبداللہ قاسمی جمعیۃ علماء اترپردیش کے ناظمِ اعلیٰ منتخب

Advertise

ہمارا موبائل اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں

NewsG24بھارت میں پروپیگنڈہ خبروں کے خلاف ایک مہم ہے، جو انصاف اور سچائی پر یقین رکھتی ہے، آپ کی محبت اور پیار ہماری طاقت ہے!
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
  • About Us
  • TERMS AND CONDITIONS
  • Refund policy
  • سپورٹ کریں
  • Privacy Policy
  • پیام شعیب الاولیاء
  • Contact us
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?