By using this site, you agree to the Privacy Policy and Terms of Us
Accept
NewsG24UrduNewsG24UrduNewsG24Urdu
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • اتصل
  • مقالات
  • شكوى
  • يعلن
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
Reading: بزم اردو ادب لکھنؤ: اردو کے فروغ کی نئی مثال 
Share
Notification Show More
Font ResizerAa
NewsG24UrduNewsG24Urdu
Font ResizerAa
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Have an existing account? Sign In
Follow US
NewsG24Urdu > Blog > تعلیم > بزم اردو ادب لکھنؤ: اردو کے فروغ کی نئی مثال 
تعلیم

بزم اردو ادب لکھنؤ: اردو کے فروغ کی نئی مثال 

Last updated: نومبر 7, 2025 3:15 صبح
newsg24urdu 3 مہینے ago
بزم اردو ادب لکھنؤ: اردو کے فروغ کی نئی مثال 
بزم اردو ادب لکھنؤ: اردو کے فروغ کی نئی مثال 
SHARE

بزمِ اردو ادب لکھنؤ کے تحت 35 کوچنگ سینٹروں کے امتحانات کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

لکھنؤ (ابوشحمہ انصاری) بزمِ اردو ادب، لکھنؤ کے زیرِ اہتمام ملک بھر میں قائم 35 اردو کوچنگ سینٹروں کے ماہانہ امتحانات نہایت کامیابی اور خوش اسلوبی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئے۔

بزم کے چیئرمین سہیل ساحل نے بتایا کہ اردو زبان کے فروغ، اس کی بقا اور نئی نسل میں دلچسپی پیدا کرنے کے مقصد سے بزمِ اردو ادب نے مختلف شہروں میں اردو کوچنگ سینٹروں کا جال بچھایا ہے، جہاں طلبہ کو اردو پڑھنے، لکھنے اور بولنے کی باقاعدہ تربیت فراہم کی جاتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ امتحانات یکم نومبر سے 5 نومبر 2025 تک منعقد کیے گئے، جن میں ملک کے مختلف حصوں سے ہزاروں طلبہ نے بھرپور حصہ لیا۔ بزم کی جانب سے پورے امتحانی عمل کو نہایت ایمانداری، شفافیت اور اصول و ضوابط کے مطابق انجام دیا گیا۔

آگرہ میں قائم عائشہ اردو کوچنگ سینٹر، جو ڈاکٹر سعدیہ سلیم شمسی کی نگرانی میں کامیابی کے ساتھ چل رہا ہے، اپنی تعلیمی و تربیتی خدمات کے لیے نمایاں رہا۔ اس سینٹر میں اردو کی تعلیم کے ساتھ ساتھ پرسنلٹی ڈیولپمنٹ کی خصوصی کلاسیں بھی منعقد کی جاتی ہیں، جو طلبہ کی ذہنی و اخلاقی تربیت میں انتہائی مفید ثابت ہو رہی ہیں۔

- Advertisement -
Ad imageAd image

رامپور کے نیم کی زیارت علاقے میں واقع گلستانِ اردو کوچنگ سینٹر ( یمن کی سرپرستی میں) اور صبا اردو کوچنگ سینٹر بھی اردو کے چراغ کو روشن رکھنے میں سرگرم ہیں۔ اسی طرح الیقین سینٹر، ذکی اردو کوچنگ سینٹر، الفلاح اردو کوچنگ سینٹر سمیت دیگر مراکز بھی اپنی بہترین کارکردگی سے طلبہ میں اردو کے تئیں شوق و محبت کو فروغ دے رہے ہیں۔

اس کے علاوہ چمن اردو سینٹر، زین اردو سینٹر، مریم اردو سینٹر اور دیگر مراکز نے بھی امتحانات میں بھرپور حصہ لیا اور بزم کے مشن علم کی روشنی سب کے لیے کو عملی جامہ پہنایا۔

اختتام پر سہیل ساحل نے کہا کہ اردو محض زبان نہیں بلکہ ہماری تہذیب، شناخت اور احساسِ وابستگی کی علامت ہے۔ بزمِ اردو ادب اردو کے احیا اور استحکام کے لیے اپنی کوششیں مسلسل جاری رکھے گا۔

1Like
0Dislike
100% LikesVS
0% Dislikes

You Might Also Like

شہر میں 13 نومبر سے "کتاب میلہ” کا انعقاد کیا جائے گا

نو وارد طلبہ و طالبات کے اعزاز میں استقبالیہ کا شاندار انعقاد

کامِل فاضل کورسز یونیورسٹی سے منسلک ہوں گے، حکومت یوپی کا بڑا فیصلہ

ہندوستان میں اسلامی اعلیٰ تعلیم کے لیے ایک انقلابی قدم

مسابقہ جاتی پروگرام اختتام پذیر، طلبہ انعامات سے نوازے گئے

TAGGED:اردو کوچنگ سینٹرامتحاناتبزم اردو ادب لکھنؤمقابلہ جاتی امتحانات
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp LinkedIn Telegram Email Copy Link Print
Previous Article مولانا محمد سعد خاں ندوی کی نئی تین اہم کتابوں کا رسم اجرا مولانا محمد سعد خاں ندوی کی نئی تین اہم کتابوں کا رسم اجرا
Next Article وقف املاک کی حفاظت کرنا ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے وقف املاک کی حفاظت کرنا ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے
Leave a review

Leave a review جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Please select a rating!

ادبی تنظیم”بزمِ عزیز” کی ماہانہ طرحی نشست منعقد
سبھاش چندر بوس اسٹیڈیم کا نام بدلنا وقار کے منافی: ڈاکٹر عمار رضوی
ہر مسلمان پر لازم ہے کہ وہ اپنی نسل کی صحیح دینی تعلیم و تربیت کا اہتمام کرے:مفتی ابو بکر صدیق منصورپوری
سماج کے حقیقی ہیروز کو اعزاز،صحافی اور سماج سیویوں کا اتحاد
امام بارگاہ خدیجتہ الکبری مسجد پر خد کش حملہ قابل مذمت:ڈاکٹرعماررضوی

Advertise

ہمارا موبائل اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں

NewsG24بھارت میں پروپیگنڈہ خبروں کے خلاف ایک مہم ہے، جو انصاف اور سچائی پر یقین رکھتی ہے، آپ کی محبت اور پیار ہماری طاقت ہے!
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
  • About Us
  • TERMS AND CONDITIONS
  • Refund policy
  • سپورٹ کریں
  • Privacy Policy
  • پیام شعیب الاولیاء
  • Contact us
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?