By using this site, you agree to the Privacy Policy and Terms of Us
Accept
NewsG24UrduNewsG24UrduNewsG24Urdu
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • اتصل
  • مقالات
  • شكوى
  • يعلن
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
Reading: بلگرام شریف میں یک روزہ قومی سیمینار و حقائق ہندی کی رونمائی
Share
Notification Show More
Font ResizerAa
NewsG24UrduNewsG24Urdu
Font ResizerAa
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Have an existing account? Sign In
Follow US
NewsG24Urdu > Blog > آج کل > بلگرام شریف میں یک روزہ قومی سیمینار و حقائق ہندی کی رونمائی
آج کل

بلگرام شریف میں یک روزہ قومی سیمینار و حقائق ہندی کی رونمائی

Last updated: ستمبر 12, 2025 3:10 شام
newsg24urdu 1 مہینہ ago
SHARE

مشاہیر علمی ادبی اسکالرز کی آمد ہوگی

بلگرام شریف (محمدقمرانجم فیضی) سیمینار کسی خاص موضوع پر علمی رہنمائی فراہم کرنے اور علمی ادبی حلقوں میں معلومات کا تبادلہ کرنے کا ایک مؤثرترین ذریعہ ہے، جس سے علم و شعور میں مزید اضافہ ہوتا ہے اور متعلقہ شعبوں میں نئے خیالات و تناظر کو فروغ ملتا ہے۔ اس کے ذریعے افراد اپنے تجربات بانٹتے ہیں، تنقیدی سوچ کو فروغ دیتے ہیں، اور مخصوص میدانوں میں مہارت حاصل کرتے ہیں.
سیمینار کی اہمیت کے پہلو مندرجہ ذیل ہیں،(1) علم و شعور میں اضافہ: سیمینار کسی خاص موضوع پر گہرائی وگیرائی سے علم حاصل کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے، جس سے شرکاء سیمینار کا فکری نظری شعور بلند ہوتا ہے.
(2)تنقیدی سوچ کا فروغ: یہ شرکاء کو مختلف آراء سننے اور ان پر تنقیدی طور پر سوچنے سمجھنے کا موقع دیتا ہے، جو ان کی سوچ کو وسیع کرتا ہے.
(3) تجربات کا تبادلہ: سیمینار میں شرکاء اپنے نئے و قدیم تجربات اور خیالات کا تبادلہ کرتے ہیں، جس سے سبھی کو استفادہ حاصل ہوتا ہے اور نیا علم حاصل ہوتا ہے(4) نئی مہارتوں کی نشوونما: یہ کسی خاص شعبے میں نئی مہارتیں سیکھنے اور موجودہ معلومات کو اپ ڈیٹ کرنے کا ایک بہترین پلیٹ فارم ہے. (5) خانقاہی ترقی:خانقاہیں و ادارے سیمینار کے ذریعے اپنے پیشہ ورانہ علم اور مہارتوں کو بہتر بنا سکتی ہیں، جس سے مجموعی طور پر ادارے و خانقاہ کی ترقی ہوتی ہے.(6) عالمی چیلنجز کا سامنا: یہ معاشرے کو درپیش عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے نئے خیالات اور طریقوں پر تبادلہ خیال کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے.(7) انہی مفید و گرانقدر فوائد کے حصول کے لئے خانقاہ واحدیہ طیبیہ طاہریہ بلگرام شریف ضلع ہردوئی یوپی میں یک روزہ قومی سیمینار کا انعقاد کیا گیا ہے۔ واضح ہو کہ ہندوستان کی قدیم مرکزی خانقاہوں میں خانقاہ واحدیہ طیبیہ بلگرام شریف ایک ممتاز اور اعلی مقام رکھتی ہے جہاں سے 10 ویں صدی ہجری سے لے کر اب تک دینی دعوتی علمی ادبی اصلاحی تصنیفی مسلکی فکری خانقاہی عبدالواحد انجام دیا جا رہا ہے اور اسی بنیاد پر عالم اسلام میں عالم گیر شہرت حاصل کر چکا ہے اور انشاء اللہ الرحمن تا قیام قیامت مسلک و مشرب کا کام بفضل ربی ہوتا رہے گا۔

اس قدیم و عالمگیر شہرت یافتہ خانقاہ کے روح رواں بانی مبانی قطب اعظم دسویں صدی ہجری کی عظیم علمی ادبی روحانی انقلاب آفریں شخصیت مجدد دین وملت شمس العارفین قدوۃ السالکین حضرت میر سید بلگرامی رضی اللہ تعالیٰ عنہ مصنف سبع سنابل شریف ہیں۔ جن کے مختلف النوع دینی دعوتی اصلاحی تصنیفی فکری تعمیری خدمات پر مشتمل یک روزہ قومی سیمینار بعنوان : مجدد اعظم حضور سید میر عبدالواحد بلگرامی احوال آثار :مظہر تجلیات واحدی مصدر تجلیات طیبی چمنستان واحدی کے گل سرسبد حضور سید میر محمد سہیل میاں قادری واحدی چشتی مدظلہ العالی سجادہ نشین خانقاہ عالیہ واحدیہ طیبیہ طاہریہ بلگرام شریف کی سرپرستی میں بروز سنیچر منعقد ہونے جا رہا ہے ۔جس کی صدارت جامع معقول و منقول علامہ مفتی محمد حنیف خاں صاحب قبلہ رضوی بانی امام احمد رضا اکیڈمی بریلی شریف فرمائیں گے، کنوینر ماہر شعر و ادب رئیس التحریر علامہ محمد ظفرالدین برکاتی صاحب قبلہ مدیر ماہنامہ کنزالایمان دہلی، اور معاون کنوینر خلیفہ حضور طاہر ملت متحرک فعال شخصیت محب گرامی قدر مولانا محمد عارف القادری واحدی ناظم اعلی مرکز منہاج الصالحات اتراکھنڈ ہیں۔
خانقاہ واحدیہ طیبیہ طاہریہ بلگرام شریف کے معتمد ماہر زبان و قلم علامہ مرتضی شریفی مصباحی کانپوری ، خلیفہ طاہر ملت محافظ مسلک اعلی حضرت علامہ مفتی اسرار احمد فیضی صاحب قبلہ واحدی گونڈوی، مشہور ادیب علامہ قمرانجم قادری فیضی سدھارتھ نگری، خادم خاص حضور سہیل ملت حضرت قاری ابوالحسن واحدی نے مشترکہ طور پر نمائندہ کو بتایا کہ یک روزہ قومی سیمینار میں ہندوستان کے معزز و با وقار دینی ادبی علمی قد آور شخصیات و مشاہیر اسلامی اسکالرز کی تشریف آوری ہوگی اور مرجع خلائق قطب اعظم حضور سید میر عبدالواحد بلگرامی رضی اللہ تعالیٰ عنہ پر مشتمل مقالات سامعین کے روبرو پیش کرنے کی سعادتیں حاصل کریں گے۔۔ اسکے علاوہ مجدد اعظم حضور سید میر عبدالواحد بلگرامی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی ایک تصنیف جس کا نام "حقائق ہندی” ہے جس کے مترجم و مقدمہ نگار: جامع فروع و اصول ماہرلسان ہفت ممتاز الادباء خلیفہ حضور طاہر ملت حضرت علامہ مفتی ناظم علی مصباحی صاحب قبلہ استاذ الجامعۃ الاشرفیہ مبارک پور ہیں، مذکورہ کتاب کی رونمائی عرس واحدی طیبی میں و یک روزہ قومی سیمینار میں بدست صاحب سجادہ حضور سہیل ملت مدظلہ العالی عمل میں آئے گی ۔۔

1Like
0Dislike
100% LikesVS
0% Dislikes

You Might Also Like

اوقاف جائداد کے امید پورٹل پر اندراج کے لیے مہم کا آغاز

دین کا حقیقی مطلب مکمل دستور حیات ہے

ڈاکٹر سمیرہ قیوم کو سر سید ایوارڈ سے نوازا گیا

امین الحق عبداللہ قاسمی جمعیۃ علماء اترپردیش کے ناظمِ اعلیٰ منتخب

نفرت کی سیاست وقتی ہوتی ہے، لیکن محبت کی طاقت دائمی ہے: مولانا ارشد مدنی

TAGGED:سمپوزیمسیمینارمیر عبدالواحد بلگرامی
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp LinkedIn Telegram Email Copy Link Print
Previous Article حیات میر عبدالواحد بلگرامی ایک جائزہ
Next Article یومِ امن کے موقع پر جے این یو میں عہدِ رسالتؐ کے آفاقی پیغام کی گونج یومِ امن کے موقع پر جے این یو میں عہدِ رسالتؐ کے آفاقی پیغام کی گونج
Leave a review

Leave a review جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Please select a rating!

ادبی تنظیم "بزمِ عزیز” کا ماہانہ طرحی مشاعرہ منعقد
اوقاف جائداد کے امید پورٹل پر اندراج کے لیے مہم کا آغاز
دین کا حقیقی مطلب مکمل دستور حیات ہے
ڈاکٹر سمیرہ قیوم کو سر سید ایوارڈ سے نوازا گیا
امین الحق عبداللہ قاسمی جمعیۃ علماء اترپردیش کے ناظمِ اعلیٰ منتخب

Advertise

ہمارا موبائل اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں

NewsG24بھارت میں پروپیگنڈہ خبروں کے خلاف ایک مہم ہے، جو انصاف اور سچائی پر یقین رکھتی ہے، آپ کی محبت اور پیار ہماری طاقت ہے!
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
  • About Us
  • TERMS AND CONDITIONS
  • Refund policy
  • سپورٹ کریں
  • Privacy Policy
  • پیام شعیب الاولیاء
  • Contact us
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?