By using this site, you agree to the Privacy Policy and Terms of Us
Accept
NewsG24UrduNewsG24UrduNewsG24Urdu
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • اتصل
  • مقالات
  • شكوى
  • يعلن
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
Reading: جلوسِ محمدی کی شان اور آداب کا خیال رکھیں: امین الحق عبداللہ قاسمی
Share
Notification Show More
Font ResizerAa
NewsG24UrduNewsG24Urdu
Font ResizerAa
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Have an existing account? Sign In
Follow US
NewsG24Urdu > Blog > آج کل > جلوسِ محمدی کی شان اور آداب کا خیال رکھیں: امین الحق عبداللہ قاسمی
آج کل

جلوسِ محمدی کی شان اور آداب کا خیال رکھیں: امین الحق عبداللہ قاسمی

Last updated: اگست 25, 2025 5:20 صبح
newsg24urdu 2 مہینے ago
جلوسِ محمدی کی شان اور آداب کا خیال رکھیں
جلوسِ محمدی کی شان اور آداب کا خیال رکھیں
SHARE

انجمنوں کی میٹنگ میں تیاریوں کا خاکہ پیش، جمعیۃ علماء نے جلوس کی خدمت کو اپنے لئے اعزاز قرار دیا

کانپور (محمد عثمان قریشی) جمعیۃ علماء شہر کانپور کے زیر اہتمام و زیر قیادت 12 ربیع الاول کے موقع پر ایشیاء کے سب سے بڑے، تاریخی و قدیمی 113 ویں جلوسِ محمدی ﷺ کی تیاریوں کے سلسلے میں انجمنوں کے ذمہ داران کی ایک اہم میٹنگ ڈاکٹر حلیم اللہ خان کی صدارت اور مولانا امین الحق عبداللہ قاسمی کی نگرانی میں جمعیۃ بلڈنگ رجبی روڈ میں منعقد ہوئی۔

میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے مولانا امین الحق عبداللہ قاسمی نے کہا کہ جلوسِ محمدی ﷺ کی خدمت جمعیۃ علماء کیلئے اعزاز و سعادت ہے۔ یہ جلوس کسی ایک جماعت، مسلک یا طبقہ سے مخصوص نہیں، بلکہ اس ہستی سے منسوب ہے جو تمام انسانیت کیلئے رحمت بن کر آئی۔ اس لئے اس کی شان و شوکت کو باقی رکھنا، اس کا ادب و احترام ملحوظ رکھنا اور آداب کی پاسداری کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

انہوں نے شرکاء کو نصیحت کی کہ جلوس میں لاؤڈ اسپیکروں کا ضرورت سے زیادہ استعمال نہ کیا جائے، ساؤنڈ کی مقررہ حدود کا خیال رکھا جائے، کھانے کی تقسیم منظم اور مہذب انداز میں ہو، اور شریک افراد غسل کرکے، سفید لباس و خوشبو لگا کر جلوس میں شامل ہوں۔

مولانا نے مزید بتایا کہ 12 ربیع الاول کو صبح نمازِ فجر کے فوراً بعد رجبی گراؤنڈ میں انجمنوں کو ٹوکن تقسیم کیے جائیں گے۔ انجمنوں کے ذمہ داران وقت کی پابندی کریں اور ترتیب سے جلوس میں شامل ہوں۔ انہوں نے وضاحت کی کہ اگر جلوس جمعہ کے دن نکلے تو آغاز دوپہر 2 بجے ہوگا۔ ڈاکٹر حلیم اللہ خان نے انجمنوں کے ذمہ داران کا استقبال کرتے ہوئے جمعیۃ علماء کی خدمت سے واقف کرایا۔

- Advertisement -
Ad imageAd image

مولانا محمد اکرم جامعی نے جلوسِ محمدی ﷺ کے تاریخی پس منظر پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ 1912ء میں مسجد مچھلی بازار کا ایک حصہ انگریز حکومت نے شہید کردیا تھا۔ اس کے خلاف احتجاج اور شہداء کی یاد میں یہ جلوس نکالا گیا جو آج بھی قائم ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آزادی کے بعد کے فسادات میں جب کوئی جلوس نکالنے کو تیار نہ تھا تو جمعیۃ علماء کے کارکنوں نے اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر جلوس برپا کیا۔ تب سے آج تک جمعیۃ علماء ہی اس کی قیادت کر رہی ہے۔

زبیر احمد فاروقی نے قاضی حسین احمد،شمیم فاروقی، مولانا مبین الحق قاسمیؒ، مولانا انوار احمد جامعیؒ اور مولانا متین الحق اسامہ قاسمیؒ کی خدمات کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ جلوس دراصل مسلمانوں کے نظم و اتحاد کا عظیم مظاہرہ ہے۔

اس کے علاوہ محمد عرفان (اصلاحِ معاشرہ کمیٹی) نے لوڈروں کے استعمال پر بات کی، سید عظمت علی نے جمعیۃ علماء کی خدمات کو سراہا، پرویز احمد نے اصلاحِ معاشرہ کمیٹی کا تعارف کرایا، محمد ذیشان نے تیاریوں کی کمیوں کو اجاگر کیا، شارق نواب نے انتظامیہ کی گائیڈ لائن پر عمل کی تاکید کی اور محمد حماد نے جلوس میں منظم شمولیت پر زور دیا۔


میٹنگ کا آغاز قاری مجیب اللہ عرفانی کی تلاوتِ قرآن سے ہوا، مولانا امین الحق عبداللہ قاسمی نے نعتِ رسول ﷺ پیش کی جبکہ نظامت کے فرائض مفتی اظہار مکرم قاسمی نے انجام دیے۔ اجلاس میں جمعیۃ علماء کے ذمہ داران اور انجمنوں کے سوا سو سے زائد نمائندگان شریک رہے۔

0Like
0Dislike
50% LikesVS
50% Dislikes

You Might Also Like

اوقاف جائداد کے امید پورٹل پر اندراج کے لیے مہم کا آغاز

دین کا حقیقی مطلب مکمل دستور حیات ہے

ڈاکٹر سمیرہ قیوم کو سر سید ایوارڈ سے نوازا گیا

امین الحق عبداللہ قاسمی جمعیۃ علماء اترپردیش کے ناظمِ اعلیٰ منتخب

نفرت کی سیاست وقتی ہوتی ہے، لیکن محبت کی طاقت دائمی ہے: مولانا ارشد مدنی

TAGGED:جشن عید میلادالنبیجلوس محمدیعید میلادالنبی
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp LinkedIn Telegram Email Copy Link Print
Previous Article عرس انجم العلماء کا عظیم الشان انعقاد, خصوصی ضمیمہ کا رسم اجراء عرس انجم العلماء کا عظیم الشان انعقاد, خصوصی ضمیمہ کا رسم اجراء
Next Article مجلس تحفظ ختم نبوت 90 کی دہائی سے سرگرم ہے مجلس تحفظ ختم نبوت 90 کی دہائی سے سرگرم ہے: امین الحق عبداللہ قاسمی
Leave a review

Leave a review جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Please select a rating!

ادبی تنظیم "بزمِ عزیز” کا ماہانہ طرحی مشاعرہ منعقد
اوقاف جائداد کے امید پورٹل پر اندراج کے لیے مہم کا آغاز
دین کا حقیقی مطلب مکمل دستور حیات ہے
ڈاکٹر سمیرہ قیوم کو سر سید ایوارڈ سے نوازا گیا
امین الحق عبداللہ قاسمی جمعیۃ علماء اترپردیش کے ناظمِ اعلیٰ منتخب

Advertise

ہمارا موبائل اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں

NewsG24بھارت میں پروپیگنڈہ خبروں کے خلاف ایک مہم ہے، جو انصاف اور سچائی پر یقین رکھتی ہے، آپ کی محبت اور پیار ہماری طاقت ہے!
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
  • About Us
  • TERMS AND CONDITIONS
  • Refund policy
  • سپورٹ کریں
  • Privacy Policy
  • پیام شعیب الاولیاء
  • Contact us
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?