By using this site, you agree to the Privacy Policy and Terms of Us
Accept
NewsG24UrduNewsG24UrduNewsG24Urdu
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • اتصل
  • مقالات
  • شكوى
  • يعلن
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
Reading: جلےگا ایسے ہی نفرت کی آگ میں یہ ملک
Share
Notification Show More
Font ResizerAa
NewsG24UrduNewsG24Urdu
Font ResizerAa
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Have an existing account? Sign In
Follow US
NewsG24Urdu > Blog > ادبیات > جلےگا ایسے ہی نفرت کی آگ میں یہ ملک
ادبیات

جلےگا ایسے ہی نفرت کی آگ میں یہ ملک

Last updated: جنوری 4, 2026 5:02 صبح
newsg24urdu 3 ہفتے ago
SHARE

سدھارتھ نگر: بزم ارباب ادب اٹوا کی 107 ویں ماہانہ طرحی نشست محترم التجاحسین نور صدیقی صاحب کی صدارت میں سیدعزیزالرحمٰن عاجز کی نظامت میں جمال ٹریڈرس پر منعقد ہوئی جس میں شعرآ ء کرام نے اپنا طرحی کلام پیش کیا، نشست کا آغاز محترم محمدجمال اجمل نے نعت رسول ِ مقبول صلى الله عليه واله وسلم پڑھ کر کیا ،منتخب اشعار اردو دوست،ادب نواز، باذوق قارئین کی نذر ہیں ۔

سنبھل کے رکھیے قدم دشت شوق میں کہ یہاں
نہ کوئی راہ نکلتی ہے واپسی کے لیے
ڈاکٹرایاز اعظمی
کسی کورب سے ملایا کسی کو دور کیا
یہ مال وزر بڑا فتنہ ہے آدمی کےلیے
جمال قدوسی
درِ حکیم پہ پڑ کر گزار دوں گا حیات
عمل یہ نور کو کافی ہے زندگی کےلیے
التجاحسین نورصدیقی
ہماری زیست میں تنویر تیری ذات سے ہے
ترا غیاب ہی کافی ہے تیرگی کےلیے
عبدالاول سنگرام پوری
یہ کیا کہ گھر بھی مرا راکھ ہوگیا زخمی
چراغ میں نے جلایا تھا روشنی کےلیے
سراج عالم زخمی
گلے لگاتے تھے پردیسیوں کو جس میں کبھی
وطن وہ اب ہے بہت تنگ اجنبی کےلیے
سیدعزیزالرحمٰن عاجز
جلےگا ایسے ہی نفرت کی آگ میں یہ ملک
اگر قدم نہ اٹھاؤگے شانتی کے لیے
شفیق شہپر
قدم قدم پہ یہاں مصلحت ہے پیشِ نظر
کوئی جو ہاتھ بڑھاتا ہے دوستی کےلیے
شکیل ضاغط
لگے گا روگ کبھی عشق کا تو سمجھوگے
پتنگےخود کو جلاتے ہیں روشنی کےلیے
جمال اجمل دوپھڑیاوی
لگا ہے چاند پہ گرہن ستارے ہیں مغموم
اداس شمس بھی ہے آج چاندنی کےلیے
عبدالرب جوہر
وہیں پہ چاند ستارے قیام کرتے تھے
مکاں جلائے گیے ہیں جو روشنی کےلیے
ارشداقبال
کسی کے دکھ کا سہارا بنو توجانوگے
کہ کون کیا نہیں کرتا ہے اک خوشی کےلیے
عبدالمبین مبیں سدھارتھ نگری
مآل عشق سے آگاہ ہوں پہ اے واعظ
کوئی تو بزم ہودل کی شگفتگی کےلیے
عبدالماجد ماجد
نہ روک پائیں گے رستے کے موڑکے کانٹے
عظیم عزم جو میرا ہے زندگی کےلیے
صفی الرحمان صفی
ہرایک غم میں بھلا دوں تری خوشی کےلیے
میں ہار جاؤں گا خود کو بھی عاشقی کےلیے
سلمان حنیف
ہرایک سمت سے گھر جاؤ گے اندھیروں میں
ہر ایک در پہ جو جاؤ گے روشنی کےلیے
نثاراحمدنثار مدنی
خبر ذرا انھیں دے دے کوئی ابھی جاکر
چراغِ دل ہے جلا بس کسی کسی کےلیے
جنیدفرہاد لٹیاوی


ان کے علاوہ ہدایت اللہ خان شمسی اور ڈاکٹرقمراقبال نے بھی اپنا کلام پیش کیا اس موقع پر مہمان خصوصی کے طور پر شفیق فیضی بھی شریک ہوئےاور انہوں نے اپنے تاثرات میں بزم ارباب ادب کی ادبی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ بزم ارباب ادب اپنے آپ میں منفرد بزم ہے جس سے وابستہ شعرآ ء اپنی شاعری کے ذریعہ اصلاح معاشرہ کا بھی کام کرتے ہیں نیز انہوں نے شعرآء کو اپنی ذمہ داریاں یاد دلاتے ہوئے کہا کہ پہلے شعرآ ء اپنے اشعار اور نظموں سے انقلاب لاتے تھے جس سے سیاسی گلیاروں میں ہلچل مچ جایاکرتی تھی اور ظالم حکمرانوں پر زبردست وار کرتے تھے آج یہ چیز معدوم نظر آتی ہے اس پر غور وفکر کی ضرورت ہے ۔

- Advertisement -
Ad imageAd image
1Like
0Dislike
100% LikesVS
0% Dislikes

You Might Also Like

ووٹوں کی لاش

سعادت گنج میں”بزمِ ایوانِ غزل” کے زیرِ اہتمام طرحی مشاعرہ

اردو ،ہندی ہندوستان کی مشترکہ تہذیب ہے: عمار رضوی

ادبی تنظیم "بزمِ عزیز” کا ماہانہ طرحی مشاعرہ منعقد

بزمِ افقر کی ماہانہ طرحی نشست میں رہبر تابانی اور ندیم نیر کو خراجِ عقیدت

TAGGED:بزم ارباب ادب اٹواماہانہ طرحی مشاعرہ
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp LinkedIn Telegram Email Copy Link Print
Previous Article بہرائچ فساد کیس: سزا کے بعد کیا سب ختم ہو گیا؟ بہرائچ فساد کیس: سزا کے بعد کیا سب ختم ہو گیا؟
Next Article موسمِ سرما اور اسلامی تعلیمات موسمِ سرما اور اسلامی تعلیمات
Leave a review

Leave a review جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Please select a rating!

اردو سے نسلِ نو کی دوری، ذمہ دار کون؟
بی جے پی کے قومی صدر نتن نبین کے انتخاب پر ڈاکٹر عمار رضوی کی مبارکباد
لفظوں میں بولتی ہوئی شیزا جلال پوری
"ادبی کینوس‘‘ کے زیراہتمام شعری نشستیں، ادبی محفلیں اور مشاعرے منعقد ہوں گے*
اردو زبان میں روزگار کے مواقع

Advertise

ہمارا موبائل اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں

NewsG24بھارت میں پروپیگنڈہ خبروں کے خلاف ایک مہم ہے، جو انصاف اور سچائی پر یقین رکھتی ہے، آپ کی محبت اور پیار ہماری طاقت ہے!
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
  • About Us
  • TERMS AND CONDITIONS
  • Refund policy
  • سپورٹ کریں
  • Privacy Policy
  • پیام شعیب الاولیاء
  • Contact us
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?