By using this site, you agree to the Privacy Policy and Terms of Us
Accept
NewsG24UrduNewsG24UrduNewsG24Urdu
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • اتصل
  • مقالات
  • شكوى
  • يعلن
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
Reading: جمعیۃ علماء ہند: نئے ٹرم کیلئے انتخابی عمل کا آغاز
Share
Notification Show More
Font ResizerAa
NewsG24UrduNewsG24Urdu
Font ResizerAa
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Have an existing account? Sign In
Follow US
NewsG24Urdu > Blog > آج کل > جمعیۃ علماء ہند: نئے ٹرم کیلئے انتخابی عمل کا آغاز
آج کل

جمعیۃ علماء ہند: نئے ٹرم کیلئے انتخابی عمل کا آغاز

Last updated: اگست 6, 2025 11:45 صبح
newsg24urdu 3 مہینے ago
SHARE

کینٹ یونٹ حلقہ جاجمؤ کی میٹنگ میں وارڈ سطح پر یونٹ سازی اور انتخابی تاریخوں کا اعلان

کانپور (محمد عثمان قریشی) جمعیۃ علماء ہند کے نئی ٹرم کیلئے جدید ممبر سازی کا عمل مکمل ہوچکا ہے اور اب تنظیم کے آئندہ تین سالہ دور کیلئے مقامی، ضلعی، ریاستی و مرکزی یونٹوں کے انتخابات کا مرحلہ شروع ہو رہا ہے۔ مرکز کی ہدایت کے مطابق مقامی یونٹوں کے انتخابات 20 اگست تک اور ضلعی یونٹوں کے انتخابات 21 سے 30 اگست تک مکمل کئے جائیں گے۔

اسی سلسلے میں جمعیۃ علماء شہر کانپور کے تحت کینٹ یونٹ کے حلقہ جاجمؤ کی ایک اہم میٹنگ متین الحق لائبریری، جامع مسجد اشرف آباد، جاجمؤ میں منعقد ہوئی، جس کی صدارت ریاستی نائب صدر مولانا امین الحق عبداللہ قاسمی نے کی۔ میٹنگ میں طے پایا کہ جاجمؤ کے تینوں وارڈوں میں مستقل یونٹیں قائم کی جائیں گی، اس مقصد کیلئے 10 اگست (اتوار) کی تاریخ مقرر کی گئی اور حلقہ بابوپوروہ میں وارڈ سطح پر یونٹ سازی کیلئے 9 اگست (سنیچر) کا دن متعین کیا گیا، جبکہ حلقہ چھاؤنے کیلئے آئندہ میٹنگ میں تاریخ طے کی جائے گی۔ مزید یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ 17 اگست (اتوار) کو کینٹ اسمبلی حلقہ کا انتخاب منعقد ہوگا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا امین الحق عبداللہ قاسمی نے جمعیۃ سے وابستگی کو ہر مسلمان کی دینی اور اجتماعی ضرورت قرار دیا اور تنظیم کی تاریخی و فلاحی خدمات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ جمعیۃ نہ صرف دینی شناخت کی حفاظت بلکہ ملی و سماجی مسائل کے حل میں بھی اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

صدر کینٹ اسمبلی مولانا انصار احمد جامعی نے کہا کہ تنظیمی ڈھانچے کو مزید مضبوط اور فعال بنانے کیلئے متحرک و باصلاحیت نوجوانوں کی شمولیت ناگزیر ہے۔ انہوں نے وارڈ سطح پر کارکنان کی ذمہ داریوں کے تعین پر زور دیا۔

- Advertisement -
Ad imageAd image

کینٹ کے جنرل سکریٹری حافظ نورالہدی جامعی نے اجلاس میں مقامی یونٹ کو مزید فعال بنانے کیلئے اہم تجاویز پیش کیں اور یونٹ سازی کے عمل کو شفاف اور مربوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

اجلاس کا آغاز مولانا محمد سجاد قاسمی کی تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔ اس موقع پر شہری جمعیۃ علماء کے نائب صدر مولانا نورالدین احمد قاسمی، مولانا فریدالدین قاسمی، مولانا مسعود احمد جامعی، مفتی سعود مرشد قاسمی، مولانا محمد کوثر جامعی، مولانا محمد شاہد قاسمی، مولانا عبدالجبار الاسعدی، مولانا شرف عالم ثاقبی، مولانا ابوالحسن عبداللہ قاسمی، مولانا شادان نفیس قاسمی، مولانا طارق قاسمی، حافظ محمد عمران، حافظ محمد عرفان، حافظ محمد مزمل، محمد ارسلان، ضیاء لاری اور ہلال احمد شریک رہے۔

0Like
0Dislike
50% LikesVS
50% Dislikes

You Might Also Like

اوقاف جائداد کے امید پورٹل پر اندراج کے لیے مہم کا آغاز

دین کا حقیقی مطلب مکمل دستور حیات ہے

ڈاکٹر سمیرہ قیوم کو سر سید ایوارڈ سے نوازا گیا

امین الحق عبداللہ قاسمی جمعیۃ علماء اترپردیش کے ناظمِ اعلیٰ منتخب

نفرت کی سیاست وقتی ہوتی ہے، لیکن محبت کی طاقت دائمی ہے: مولانا ارشد مدنی

TAGGED:انتخابی عملجمعیۃ علماء ہندجمعیۃ علماء ہند کانپورکانپور خبر
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp LinkedIn Telegram Email Copy Link Print
Previous Article مدارس اور مذہبی مقامات کی مسماری پر آئی یو ایم ایل کی شدید مزمت، انصاف کا مطالبہ مدارس اور مذہبی مقامات کی مسماری پر آئی یو ایم ایل کی شدید مزمت، انصاف کا مطالبہ
Next Article اصلاح معاشرہ کانفرنس: صالح اور پاکیزہ معاشرے کی تشکیل پر زور
Leave a review

Leave a review جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Please select a rating!

ادبی تنظیم "بزمِ عزیز” کا ماہانہ طرحی مشاعرہ منعقد
اوقاف جائداد کے امید پورٹل پر اندراج کے لیے مہم کا آغاز
دین کا حقیقی مطلب مکمل دستور حیات ہے
ڈاکٹر سمیرہ قیوم کو سر سید ایوارڈ سے نوازا گیا
امین الحق عبداللہ قاسمی جمعیۃ علماء اترپردیش کے ناظمِ اعلیٰ منتخب

Advertise

ہمارا موبائل اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں

NewsG24بھارت میں پروپیگنڈہ خبروں کے خلاف ایک مہم ہے، جو انصاف اور سچائی پر یقین رکھتی ہے، آپ کی محبت اور پیار ہماری طاقت ہے!
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
  • About Us
  • TERMS AND CONDITIONS
  • Refund policy
  • سپورٹ کریں
  • Privacy Policy
  • پیام شعیب الاولیاء
  • Contact us
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?