کانپور (محمد عثمان قریشی) آج حامد اسپتال طلاق محل میں "بغیر آپریشن پتھری کا لیزر کے ذریعہ علاج” کے لئے ایک مفت کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس کیمپ میں ڈاکٹر غیاث الدین محمد نے گردے، پیشاب کی نلی اور پتھری کے تقریباً 35 مریضوں کا اور پتتہ کے 10 مریضوں کا معائنہ کیا۔ ان تمام مریضوں کا مفت معائنہ کیا گیا اور ٹیسٹوں میں بھی رعایت دی گئی۔ ان تمام مریضوں کا مکمل علاج ڈاکٹر غیاث الدین محمد لیزر کے ذریعہ آپریشن کے بغیر کریں گے۔ معاشرے کے لئے اس عوامی فلاحی کام کے لئے ڈاکٹر غیاث الدین محمد اور حامد ہسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر مبارک علی کی بے حد شتائش کی جا رہی ہے۔ آج کے کیمپ میں ڈاکٹر حلیم اللہ خان، محمد حسیب "قیس” وغیرہ موجود تھے۔