By using this site, you agree to the Privacy Policy and Terms of Us
Accept
NewsG24UrduNewsG24UrduNewsG24Urdu
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • اتصل
  • مقالات
  • شكوى
  • يعلن
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
Reading: حج کی ادائیگی میں تاخیر نہ کریں صاحب استطاعت: محمد سعید الرحمن قاسمی
Share
Notification Show More
Font ResizerAa
NewsG24UrduNewsG24Urdu
Font ResizerAa
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Have an existing account? Sign In
Follow US
NewsG24Urdu > Blog > مذہبیات > حج کی ادائیگی میں تاخیر نہ کریں صاحب استطاعت: محمد سعید الرحمن قاسمی
مذہبیات

حج کی ادائیگی میں تاخیر نہ کریں صاحب استطاعت: محمد سعید الرحمن قاسمی

Last updated: جولائی 10, 2025 2:06 شام
newsg24urdu 2 ہفتے ago
SHARE

حج 2026 کے لیے فارم بھرنے کی آخری تاریخ 31؍ جولائی 2025

پٹنہ (محمد عثمان قریشی) امارت شرعیہ کے قائم مقام ناظم مفتی محمد سعید الرحمن قاسمی نے اپنے ایک اخباری بیان میں فرمایا کہ حج جہاں اسلام کے بنیادی ارکان میں سے ایک اہم رکن ہے ، وہیں اجتماعیت ، زہد و تقویٰ ، پرہیزگاری تکثیر حسنات اور تقرب الی اللہ کا عظیم ذریعہ ہے۔

اللہ تعالیٰ نے خود مسلمانوں کو اپنے مقدس گھر کی زیارت کی ہدایت دی ہے اور حج کرنے کا حکم دیا ہے،بہت ساری حدیثوں میں اس عمل کی بڑی فضیلت آئی ہے ، ایک حدیث میں رسول اللہ ﷺ کا ارشاد ہے کہ ’’حج مبرور کا بدلہ جنت ہی ہے‘‘۔ ایک دوسری حدیث میں ہے کہ جس نے بیت اللہ کا حج اس طرح کیا کہ ا س میں اس سے کوئی گناہ سر زد نہ ہوا ہو تو وہ حج کے سفر سے ایسا واپس ہوگا کہ جیسے اس کی ماں نے اسے آج ہی جنم دیا ہو۔

حج فرض ہو نے کے بعد اس کی ادائیگی میں جلدی کرنی چاہئے اگر کسی کی موت اس حالت میں آجائے کہ جس نے حج کے فرض ہو نے کے باوجود اس فریضہ کو ادا نہیں کیا  تو حدیث میں ایسی موت کو جاہلیت کی موت سے تعبیر کیا گیا ہے۔عام طور پر برصغیر کا ماحول یہ ہے کہ حج فرض ہو جانے کے باوجود لوگ سستی کرتے ہیں اور اس کو اخیر عمر تک ٹالتے رہتے ہیں ۔ جبکہ عزیمت یہ ہے کہ جوں ہی آدمی صاحب استطاعت ہو اور آمد و رفت کے اخراجات کے ساتھ اہل و عیال کا نفقہ ادا کرنے کا اہل ہو جا ئے تو فوراً حج کی ادائیگی کے لیے رخت سفر باندھ لے۔

دوسری بات یہ ہے کہ تاخیر کرنے اور بڑھاپے میں حج کرنے کی صورت میں ضعف اور پیری کے باعث عبادت میں اورارکان و واجبات  حج کی ادائیگی میں نشاط و لطف مکمل درجہ کا نہیں رہ پا تا ہے اور ارکان کی صحیح طور پر ادائیگی مشکل ہوجاتی ہے۔اس لیے صاحب ثروت لوگوں کو اس جانب متوجہ کرنے کی ضرورت ہے کہ حج کے فرض ہونے کے بعد اس کی ادائیگی میں جلدی کریں۔

- Advertisement -
Ad imageAd image

الحمد للہ2026 کے لیے حج کا فارم بھرنے کا اعلان ہو چکا ہے جس کی آخری تاریخ 31 ؍ جولائی 2025 تک ہی، ااس کے لیے ضروری ہے کہ زیادہ سے زیادہ مسلمانوں کو اس طرف متوجہ کیا جائے اور وقت رہتے فارم پر کر لیا جائے۔

حج کا فارم بھرنے کے لیے انٹرنیشنل پاسپورٹ ہونا لازمی ہے ، اس لیے جن لوگوں کے پاس پاسپورٹ نہیں ہے یا پاسپورٹ اکسپائر ہو چکا ہے وہ جلد از جلد اپنا پاسپورٹ بنوا لیں یا رینیول کروا لیں ۔ بہار ریاستی حج کمیٹی پاسپورٹ بنوانے میں آپ کی مدد کے لیے تیار ہے آپ آن لائن فارم بھر کر بہار ریاستی حج کمیٹی سے سفارشی خط حاصل کر لیں تا کہ آپ کا اپوائنٹمنٹ اور ویریفکیشن جلد سے جلد ہو جائے ۔ اپائنٹمنٹ ملنے کے بعد اپنے دستاویزات کی توثیق کے بعد اپنے فائل نمبر کی کاپی اپنا نام اورضلع لکھ کر حج کمیٹی میں دے دیں تاکہ پولیس انکوائری کے مرحلہ میں بھی آپ کی مدد کی جاسکے۔

حج کا فارم حج کمیٹی آف انڈیا کے ویب سائٹ پر دستیاب ہے ، یا موبائل ایپ (Haj Suvidha))آن لائن فارم بھرنے کی سہولت ہے، اگرآن لائن حج فارم بھر نے میں دشواری ہوتوحج بھون پٹنہ میں آکر بھی حج فارم بھرایا جاسکتاہے۔ ائمہ مساجد، اساتذہ مدارس، تنظیموں اور اداروں کے ذمہ دار،علماء کرام ،دانشوران ملت اور سیاسی و سماجی خدمتگاروں سے ا پیل ہے کہ وہ حج کی فضیلت و اہمیت کو اپنی تقاریر، خطبات اور خصوصی مجلسوں میں لوگوں کے سامنے اجاگر کریں تا کہ اس اہم فریضہ کی ادائیگی کی طرف لو گ متوجہ ہوں۔نیز عازمین حج کے پاسپورٹ بنوانے کی سعی کے ساتھ حج فارم بھرنے میں مدد کریں۔

ایسے لوگ جنہیں اللہ نے دولت و ثروت کی نعمت سے نوازا ہے انہیں خصوصی ملاقاتوں کے ذریعہ حج کی ادائیگی کی طرف رغبت دلانے سے اچھے نتائج سامنے آسکتے ہیں۔ قائم مقام ناظم صاحب نے حج کمیٹی کے ذمہ داروں کو متوجہ کرتے ہوئے کہاکہ بہار سے عازمین حج کی تعداد میں اضافہ ہو اس کے لیے بڑے پیمانے پر ترغیب حج کی مہم چلانے کی ضرورت ہے ،حج کمیٹی کو چاہئے کہ ملی تنظیموں، علماء اور ائمہ حضرات کی مدد سے ہر ضلع میں بلاک اور پنچایت کی سطح پر ترغیب حج کے پروگرام منعقد کیے جائیں ، سماجی کارکنان اور رضاکاروں سے بھی اس کام میں مدد لی جائے ، ان شاء اللہ اس کا خاطر خواہ نتیجہ برآمد ہوگا اورانشاء اللہ عازمین کی تعداد میں اضافہ ہو گا۔ائمہ کرام سے بھی درخواست ہے کہ مسجد کے منبر ومحراب سے لوگوں کو حج کی ترغیب پر خصوصی توجہ دیں۔

0Like
0Dislike
50% LikesVS
50% Dislikes

You Might Also Like

حج 2026 کے لیے درخواستوں کا عمل شروع، 31 جولائی آخری تاریخ

اللہ کی راہ میں قتل ہونے والے زندہ ہیں، ان کو مردہ نہ کہو: مفتی محفوظ الرحمٰن

عرس مفتی اعظم ہند محمدی مسجد طلاق محل میں منعقد

علماء و مفتیان کرام کے لیے ایک خصوصی تربیتی کیمپ

امارت شرعیہ اترپردیش کا تربیتی کیمپ26اور25 جون کو

TAGGED:حج فارمحج فارم 2026حج کی ادائیگی
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp LinkedIn Telegram Email Copy Link Print
Previous Article ایک پیڑ ماں کے نام 2.0‘‘ مہم کا باوقار آغاز
Next Article صحابہ کے فیصلوں پر زبان درازی کرنا ایمان کے خلاف: امين الحق عبدالله قاسمی
Leave a review

Leave a review جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Please select a rating!

تنظیم بریلوی علمائے اہلِ سنت کے زیرِ اہتمام عرس تاج الاولیاء منعقد
عرس شعیب الاولیاء کے موقع پر دعوتِ اسلامی کا عظیم الشان کارنامہ
کویندر گپتا کی بطور لیفٹیننٹ گورنر لداخ تقرری پر خوشی کا اظہار
انورؔ جلالپوری: نثر و نظم کا گنگا جمنی کارواں
خودی کو سمجھا نہیں، احساس زیاں بھی جاتا رہااز

Advertise

ہمارا موبائل اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں

NewsG24بھارت میں پروپیگنڈہ خبروں کے خلاف ایک مہم ہے، جو انصاف اور سچائی پر یقین رکھتی ہے، آپ کی محبت اور پیار ہماری طاقت ہے!
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
  • About Us
  • TERMS AND CONDITIONS
  • Refund policy
  • سپورٹ کریں
  • Privacy Policy
  • پیام شعیب الاولیاء
  • Contact us
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?