By using this site, you agree to the Privacy Policy and Terms of Us
Accept
NewsG24UrduNewsG24UrduNewsG24Urdu
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • اتصل
  • مقالات
  • شكوى
  • يعلن
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
Reading: خواجہ غریب نواز عالم اسلام کی آئیڈیل شخصیت
Share
Notification Show More
Font ResizerAa
NewsG24UrduNewsG24Urdu
Font ResizerAa
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Have an existing account? Sign In
Follow US
NewsG24Urdu > Blog > مذہبیات > خواجہ غریب نواز عالم اسلام کی آئیڈیل شخصیت
مذہبیات

خواجہ غریب نواز عالم اسلام کی آئیڈیل شخصیت

Last updated: جنوری 5, 2025 12:22 شام
mohdshafiquefaizi 10 مہینے ago
SHARE

کانپور : وطن عزیز ہندوستان کے روحانی سلطان سرکا رخواجہ غریب تو از معین الدین چشتی رضی اللہ تعالی عنہ کے کردار و عمل اور ان کی حیات طیبہ کو اپنی زندگی کا آئیڈیل بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے تا کہ نہ صرف ہمارا اسلامی تشخص برقرار رہ سکے بلکہ ہماری بہن، بیٹیاں اسلام دشمن عناصر کی قوت فکر سے دور رہ کر اپنے ایمان و اسلام کا تحفظ بھی کر سکیں ۔
ان خیالات کا اظہار مولا نا محمد مہتاب عالم قادری مصباحی شہری صدر آل انڈیا غریب نواز کونسل نے کونسل ھذا کے زیرا ہتمام غریب نواز ہفتہ کے منعقد ہ چھٹے اجلاس کے دوران مسجد بشیر اسٹیٹ ہیر امن پوروا میں کیا۔
مولانا نے کہا کہ خدمت خلق سنت نبوی کا ایک نا قابل فرموش عمل ہے سر کار خواجہ فریب نواز نے اپنی زندگی میں خدمت خلق کی ایک غیر معمولی مثال رقم فرمائی ہے یقینا یہ آپ کی وہ عظیم کرامت ہے جس نے غیروں کو بھی آپ کی محبتوں کا اسیر کر دیا۔ یہ بے مثالی کرامت صرف جلسہ واسٹیج کی زینت نہیں، بلکہ عملی جامہ پہنانے کی ضرورت ہے ۔
مولانا نے کہاکہ موسم سرما کا سخت سامنا ہے غریب اور بے سہارا لوگ مفلسی میں کھلے آسمان کے نیچے سر در اتیں نہیں گذارنے اور ٹھٹھرنے پر مجبور ہیں ایسے میں اہل ثروت اور دوسروں کو بھی اپنی حیثیت کے مطابق مخلوق خدا کی خدمت کی ضرورت ہے یقینا ہمارا یہ عمل سنت نبوی کو زندگی بخشے گا وہیں سرکار خواجہ غریب نواز کی بارگاہ میں عظیم خراج عقیدت بھی ہوگا۔
مولانا نے کہا کہ آج زمانے کو بہت سی چیلنجوں کا سامنا ہے ایسے میں جذبات میں الجھنے کا نہیں، بلکہ صبر وتحمل اور بردباری کے ساتھ ہوش کا ناخن لینے کی ضرورت ہے تا کہ ہمارے وطن عزیز کی سالمیت کسی بھی طرح مجروح نہ ہو۔
مولانا صوفی غلام حسن قادری ابو العلائی نے سرکار خواجہ غریب نواز رضی اللہ عنہ کے فضائل و مناقب بیان کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی عظیم سیرت تھی کہ آپ دشمنوں کے انتقام کے درپے نہ ہوتے بلکہ عفو و در گذر کر دینا آپ کی خصلت اور خاموش طبی آپ کی سیرت تھی۔
جلسے کا آغاز حافظ محمد آصف رضوی نے تلاوت کلام ربانی سے کیا اور نعت و منقبت کا بد یہ قاری محمد طیب رضوی ، مولوی اخلاق الرحمن ، حافظ محمد راشد سلمہ نے پیش کیا۔
جبکہ نظامت کے فرائض جناب حافظ محفوظ نے بحسن و خوبی انجام دیا۔ صلوۃ و سلام اور ملک کے امن و سلامتی کے لیے دعائیہ کلمات اور تبرکات کی تقسیم پر جلسے کا اختتام ہوا۔ اس موقع پر مولانا مطیع الرحمن، حافظ باشم ماسٹر محمد اقبال نوری الحاج محمد نذیرخان، الحاج رئیس احمد ظہیر احمد نوری گلو بھائی حشمت بھائی وغیر ہ موجودر ہے۔

0Like
0Dislike
50% LikesVS
50% Dislikes

You Might Also Like

عظمتِ حسنؓ و معاویہؓ کانفرنس کی کامیابی پر اظہارِ تشکر کی نشست کا انعقاد

محفل میلاد النبی کا انعقاد، رحمت للعالمین شخصیت کے کتبے پیش کیے گئے

نبی کریم نے ہمیشہ قرآن اور اپنی سنت کو اصل معیار قرار دیا: مفتی عمر فاروق

حیات میر عبدالواحد بلگرامی ایک جائزہ

آقا کی تعلیمات میں انسانیت کے مسائل کا حل: امین الحق عبداللہ قاسمی

TAGGED:آئڈیل شخصیتخواجہ غریب نوازخواجہ معین الدین چشتیمعین الدین چشتی
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp LinkedIn Telegram Email Copy Link Print
Previous Article مدارس کے طلباء کے ساتھ مسلم سماج کا شرمناک رویہ
Next Article دینی معلومات ونٹر کیمپ میں شامل بچوں میں انعامات اور سرٹیفکیٹ تقسیم
Leave a review

Leave a review جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Please select a rating!

ادبی تنظیم "بزمِ عزیز” کا ماہانہ طرحی مشاعرہ منعقد
اوقاف جائداد کے امید پورٹل پر اندراج کے لیے مہم کا آغاز
دین کا حقیقی مطلب مکمل دستور حیات ہے
ڈاکٹر سمیرہ قیوم کو سر سید ایوارڈ سے نوازا گیا
امین الحق عبداللہ قاسمی جمعیۃ علماء اترپردیش کے ناظمِ اعلیٰ منتخب

Advertise

ہمارا موبائل اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں

NewsG24بھارت میں پروپیگنڈہ خبروں کے خلاف ایک مہم ہے، جو انصاف اور سچائی پر یقین رکھتی ہے، آپ کی محبت اور پیار ہماری طاقت ہے!
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
  • About Us
  • TERMS AND CONDITIONS
  • Refund policy
  • سپورٹ کریں
  • Privacy Policy
  • پیام شعیب الاولیاء
  • Contact us
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?