
لکھنٶ/نئی دہلی:(ابوشحمہ انصاری)دہلی یونی ورسٹی،دہلی کے شعبۂ اردو کی ممتاز محققہ اور شاعرہ خوشبو پروین کو ان کے تحقیقی مقالے “اردو رباعی: فن اور امکانات” پر ڈاکٹریٹ (پی ایچ ڈی) کی ڈگری تفویض کی گئی ہے۔ اس مقالے کی نگرانی ڈاکٹر ہردے بھانو پرتاپ نے کی، جب کہ ممتحن کی حیثیت سے ڈاکٹر رشی کمار شرما نے خدمات انجام دیں۔خوشبو پروین کا مقالہ پانچ ابواب پر مشتمل تھا۔پہلا باب:رباعی کا فن،باب دوم:اردو رباعی کا آغاز وارتقا،باب سوم:اردو رباعی کا موضوعاتی مطالعہ،باب چہارم:اردو رباعی فن اور امکانات، اور باب پنجم:ماحصل پر مشتمل ہے۔واضح رہے کہ خوشبو پروین کا تعلق بہار کے ضلع مونگیر سے ہے۔ ان کی جائے پیدائش مونگیر ہے، آبائی وطن لکھی سرائے (سورج گڑھا)، گاؤں مولانگر، لال گنج ہے، جب کہ سسرال بھاگلپور میں واقع ہے۔ اس وقت وہ حاجی کالونی، جامعہ نگر، نئی دہلی میں مقیم ہیں۔خوشبو پروین کی پیدائش 30 نومبر 1993 کو ہوئی۔ ان کے والد محمد نظام الدین قریشی اور والدہ روشن خاتون ہیں۔ان کے شوہر محمد ضیاء المصطفیٰ ہیں اور ایک بیٹی امامہ احمد ضیا ہے۔تعلیمی اعتبار سے خوشبو پروین کا سفر نہایت شاندار رہا ہے۔ انہوں نے 2009 میں میٹرک اور 2011 میں آئی ایس سی فرسٹ ڈویژن سے کامیاب کیا۔ 2015 میں بی اے اردو آنرز (فرسٹ ڈویژن)، 2018 میں ایم اے اردو (گولڈ میڈلسٹ) کی ڈگری حاصل کی۔ اس کے بعد 2019-2020 میں یونیورسٹی آف حیدرآباد سے ایم فل مکمل کیا۔ادبی دنیا میں خوشبو پروین ایک معتبر نام ہیں۔ ان کی اب تک تین کتابیں شائع ہو چکی ہیں:خوشبو کی آواز (رباعیات کا مجموعہ، 2018)،جانِ شوریدہ (غزلوں کا مجموعہ)،اور بیانِ رباعی(رباعی پر تنقیدی کتاب)۔خاندانی طور پر بھی خوشبو پروین کو بھرپور تعاون حاصل رہا ہے۔ ان کے بھائی محمد امتیاز احمد اور محمد نیاز قریشی، بہنیں تمنا، شبانہ، رضوانہ، روبانہ اور شبنم پروین، بھابھیاں سیما اور نزہت، بہنوئی ریاض، رضی عالم، اختر، ایاز اور شاہد عالم جب کہ بھانجیاں شگفتہ اور ثنا نے بھی اس کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ادبی حلقوں کا ماننا ہے کہ خوشبو پروین کی یہ تحقیقی کامیابی اردو رباعی کے مطالعے میں ایک اہم اضافہ ہے اور آنے والے وقت میں ان کی علمی و تخلیقی خدمات اردو ادب کے لیے مزید ثمر آور ثابت ہوں گی۔خوشبو پروین کو پی ایچ ڈی کی ڈگری ملنے پر علمی، ادبی اور خاندانی حلقوں کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے۔ مبارکباد پیش کرنے والوں میں پروفیسر ابوبکر عباد، پروفیسر صفدر امام قادری، پروفیسر زاہد الحق، دلشاد نظمی، ڈاکٹر اسلم پرویز، ڈاکٹر پرویز عالم، ڈاکٹر صبیحہ شمیم، ڈاکٹر ظفر اقبال، ابو شحمہ انصاری، ڈاکٹر اویناش امن، ڈاکٹر عبدالباری، محمد اقبال حسین، ڈاکٹر منور حسن کمال، سید وقیع منظر، رام پیاری، امام الدین امام، فیصل خان، انزلا فاروقی، محمودہ قریشی، میر بلال اور محمد فرید سمیت متعدد شخصیات شامل ہیں۔




