By using this site, you agree to the Privacy Policy and Terms of Us
Accept
NewsG24UrduNewsG24UrduNewsG24Urdu
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • اتصل
  • مقالات
  • شكوى
  • يعلن
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
Reading: دارالعلوم الاسلامیہ امارت شرعیہ کے اساتذہ نے نئے سکریٹری کا پرجوش استقبال کیا
Share
Notification Show More
Font ResizerAa
NewsG24UrduNewsG24Urdu
Font ResizerAa
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Have an existing account? Sign In
Follow US
NewsG24Urdu > Blog > آج کل > دارالعلوم الاسلامیہ امارت شرعیہ کے اساتذہ نے نئے سکریٹری کا پرجوش استقبال کیا
آج کل

دارالعلوم الاسلامیہ امارت شرعیہ کے اساتذہ نے نئے سکریٹری کا پرجوش استقبال کیا

Last updated: اگست 28, 2025 4:45 شام
newsg24urdu 2 مہینے ago
SHARE

پٹنہ پھلواری شریف (محمد عثمان قریشی) کل کا دن دارالعلوم الاسلامیہ امارت شرعیہ کے لیے خوشی و مسرت اور تجدید عزم کا دن تھا، جب دارالعلوم الاسلامیہ امارت شرعیہ کے نومنتخب سکریٹری حضرت مولانا و مفتی وصی احمد قاسمی نائب قاضی شریعت امارت شرعیہ پہلی بار ادارہ میں تشریف لائے۔

صبح ہی سے اساتذہ و طلبہ کے چہروں پر ایک خاص نوع کی تازگی اور والہانہ شوق نمایاں تھا۔آفس میں ایک مختصر مگر بابرکت استقبالیہ نشست کا اہتمام کیا گیا، جس میں اساتذہ و مہمانان عظام نے اپنے اپنے تاثرات کا اظہار کیا اور حضرت قاضی صاحب کو نئی ذمہ داری پر مبارکباد پیش کی۔

نشست کا آغاز قاری کوثر صدیقی صاحب نے تلاوت کلام پاک سے کیا،اس کے بعد کئی اساتذہ کرام نے اپنے اپنے تاثرات کا اظہار فرمایا،جن میں جہاں مسرت کا اظہار کیا وہیں مستقبل کی امیدیں بھی وابستہ کیں۔دارالعلوم الاسلامیہ کے شیخ الحدیث و صدر المدرسین حضرت مولانا و مفتی محمد منت اللہ قاسمی نے دارہ کی ابتدائی تاریخ بیان کی،اور اس دور میں حضرت قاضی صاحب کے زمانہ تدریس کی مختلف قربانیوں کا تذکرہ کیا،نیز اساتذہ کی ترجمانی کرتے ہوئے ضرت سکریٹری صاحب کو یقین دہانی کرائی کہ ہم تمام اساتذہ آپ کے زیر نگرانی تعلیم و تربیت اور دیگر ترقیات میں شانہ بشانہ رہیں گے۔

دارالعلوم الاسلامیہ کے مہتمم حضرت مولانا و مفتی یحییٰ غنی صاحب قاسمی نے کہا کہ حضرت کے سکریٹری بننے سے مجھے ذاتی طور پر خوشی ہوئی ہے،ایک بڑی ذمہ داری کا بوجھ تنہا اپنے دوش ناتواں پر محسوس کر رہا تھا،اب حضرت کی تشریف آوری سے کام کرنے میں مجھے آسانی ہوگی،اللہ تعالیٰ حضرت کو صحت و عافیت کے ساتھ رکھے،مجھے یقین ہے کہ اللہ تعالیٰ حضرت قاضی صاحب کے ذریعہ ادارہ کو استحکام نصیب فرمائے گا۔

- Advertisement -
Ad imageAd image

حضرت مولانا و مفتی شکیل احمد قاسمی نے کہا کہ استقبال تو مہمانوں کا ہوا کرتا ہے،اپنوں کا استقبال کیا کیا جائے،ہم امید کرتے ہیں کہ ادارہ حضرت کی قیادت میں مزید مستحکم ہوگا۔مفتی محمد تبریز عالم قاسمی نے کہا کہ آپ کا سکریٹری ہونا خوش آئند ہے،22/اساتذہ کی ایک مضبوط ٹیم آپ کو ملی ہے جو ہر وقت آپ کے ساتھ کھڑی رہے گی،حضرات اساتذہ و مہتمم صاحب کی رفاقت میں اس ادارہ کی تعلیمی و تعمیری ترقیات ہوں گی۔

مفتی عبید اللہ قاسمی نے کہا کہ آپ چوں کہ یہاں کے اولین اساتذہ میں سے ہیں اور اس زمانے میں اس ادارہ کے لیے آپ کی جو قربانی ہے وہ اللہ کو پسند آئی ہے،یہی وجہ ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ سے دین کا اتنا بڑا کام لے رہا ہے۔مفتی مشیر عالم قاسمی نے کہا کہ قاضی صاحب کی آمد ہمارے لیے سعادت ہے۔

ان کی دیانت اور بصیرت کے سبب ہم سب کو یقین ہے کہ ادارہ نئی بلندیوں کو چھوئے گا۔ مفتی محمد رہبر عالم صاحب مظاہری ناظم تعلیمات دارالعلوم الاسلامیہ نے کہاآپ کی علمی اور انتظامی صلاحیتیں سب پر روشن ہیں۔جس طرح امارت شرعیہ کی ہر تحریکی کام میں آپ پیش پیش رہتے ہیں اسی طرح دارالعلوم الاسلامیہ کو بھی آپ کی قیادت میں استحکام نصیب ہوگا۔

مفتی آفتاب عالم قاسمی نے کہاامارت شرعیہ کے اس منصب پر آپ کی تقرری ادارہ جاتی ترقی کی ضمانت  ہے۔چونکہ آپ کا تعلق ماضی میں درس و تدریس سے بھی رہا ہے اس لیے اساتذہ سے ہم آہنگی رہے گی جو کہ ادارہ کے لیے نیک شگون ہے۔ ڈاکٹر یاسر صاحب ڈائریکٹر مولانا سجاد میموریل ہاسپٹل  نے کہاآپ کے عملی تجربات اور سلیقہ مندی سے یہ منصب مزید وقار پائے گا۔ ہمیں امید ہے کہ آپ کے فیصلے ادارہ کو مضبوط کریں گے۔ مولانا صابر قاسمی کارکن امارت شرعیہ نے کہاحضرت قاضی صاحب کا سکریٹری بننا دارالعلوم کے لیے نئی توانائی کا پیغام ہے۔ ان کے اخلاق و تدبر سے ادارہ ضرور ترقی کرے گا۔مجلس کے آخر میں حضرت قاضی وصی احمد قاسمی صاحب نے نہایت انکسار کے ساتھ اساتذہ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے فرمایاآپ حضرات کی محبت اور دعائیں میرے لیے سرمایۂ حیات ہیں۔میں ذہنی طور پر اس کے لیے تیار نہیں تھا،مفکر ملت حضرت امیر شریعت دامت برکاتہم العالیہ کے حکم پر میں نے اس اہم ذمہ داری کو قبول کر لیا ہے،اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ اس ذمہ داری کو میرے لیے خدمت دین کا ذریعہ بنائے اور دارالعلوم الاسلامیہ اور امارت شرعیہ دونوں کو دن دوگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے۔مجلس میں مفتی طارق سعید صاحب، مولانا فیض صاحب ،مولانا عبدالحی صاحب ،قاری ابرار الحق صاحب ،مولانا قمر اختر صاحب ،مولانا افضال صاحب ،مفتی اظہار صاحب ،مفتی وسیم صاحب ،مولانا صادق صاحب،اور مفتی ندیم صاحب بھی موجود تھے۔

0Like
0Dislike
50% LikesVS
50% Dislikes

You Might Also Like

اوقاف جائداد کے امید پورٹل پر اندراج کے لیے مہم کا آغاز

دین کا حقیقی مطلب مکمل دستور حیات ہے

ڈاکٹر سمیرہ قیوم کو سر سید ایوارڈ سے نوازا گیا

امین الحق عبداللہ قاسمی جمعیۃ علماء اترپردیش کے ناظمِ اعلیٰ منتخب

نفرت کی سیاست وقتی ہوتی ہے، لیکن محبت کی طاقت دائمی ہے: مولانا ارشد مدنی

TAGGED:امارت شرعیہدارالعلوم الاسلامیہ
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp LinkedIn Telegram Email Copy Link Print
Previous Article مسلمان خوف سے باہر نکلیں، مثبت جدوجہد سے اپنی شناخت قائم کریں
Next Article وقف عزاخانہ علی حسن رمال مرحوم، محمودآباد میں سالانہ مجلس منعقد
Leave a review

Leave a review جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Please select a rating!

ادبی تنظیم "بزمِ عزیز” کا ماہانہ طرحی مشاعرہ منعقد
اوقاف جائداد کے امید پورٹل پر اندراج کے لیے مہم کا آغاز
دین کا حقیقی مطلب مکمل دستور حیات ہے
ڈاکٹر سمیرہ قیوم کو سر سید ایوارڈ سے نوازا گیا
امین الحق عبداللہ قاسمی جمعیۃ علماء اترپردیش کے ناظمِ اعلیٰ منتخب

Advertise

ہمارا موبائل اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں

NewsG24بھارت میں پروپیگنڈہ خبروں کے خلاف ایک مہم ہے، جو انصاف اور سچائی پر یقین رکھتی ہے، آپ کی محبت اور پیار ہماری طاقت ہے!
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
  • About Us
  • TERMS AND CONDITIONS
  • Refund policy
  • سپورٹ کریں
  • Privacy Policy
  • پیام شعیب الاولیاء
  • Contact us
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?