کانپور (محمد عثمان قریشی) حضرت سیدنا علاء الحق والدین یوسف المعروف مخدوم شاہ اعلی رحمت اللہ علیہ کا 767 واں سالانہ عرس مبارک پاکیزہ ماحول میں بڑے ہی تزك و احتشام شان و شوکت کے ساتھ محترم جناب عدنان رافع فا روقی سجادہ نشین آستانہ حضرت مخدوم شاہ اعلی علیہ الرحمہ کی قیادت میں منایا گیا
11/ بجے قل شریف کی رسم ادا کی گئی جس میں مولانا محمد ہاشم اشرفی امام عید گاہ گدیانہ و قومی صدر آل انڈیا غریب نواز کونسل نے ملک اور عالم اسلام کی ترقّی خوشحالی و ہریالی کے لیے جب ہاتھ اٹھائے تو ہر طرف آمین آمین کی صدائیں گونجنے لگیں اور سبھی کی انکھیں اشکبار ہو گئی انہوں نے ملک میں امن و امان، خوشحالی، ہریالی، محبت، نفرتوں کے خاتمے، ظلم کے خاتمے، ہے قصوروں کے جیل سے رہائی، مذہبی مقامات کی حفاظت کے لیے لاکھوں عقیدت مندوں کے درمیان نم آنکھوں سے دعا کی اور فرقہ پرستی و دہشت گردی کی پر زور مذمت کی گئی اور اس سے قبل انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بوند بوند پانی کی حفاظت کرو بلا ضرورت ایک قطرہ پانی بہانے کی بھی اجازت نہیں اس لیے کہ فضول خرچی کرنے والے شیطان کے بھائی ہیں لائٹ بھی بچاؤ صرف نگر نگم اور بجلی وبھاگ اور جل نگم ہی کی ذمہ داری نہیں بلکہ سبھی کی ذمہ داری ہے لائٹ اور پانی بچائیں
مولانا اشرفی نے بتایا کہ درگاہ شریف انتظامیہ نے درگاہ کے پورب جو زمین لب روڈ ہے اس میں مخدوم پاک کے نام پر سماج کے فائدے کے لیے ایک تعلیمی ادارہ،ایک ہاسپٹل اور ایک لائبریری کا قیام انشاء اللہ بہت جلد عمل میں ائے گا
مولانا اشرفی نے زور دیتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے سے قرآن پاک کی آیتوں کو بدل بدل کر ڈالا جا رہا ہے اس سے اگاہ رہیں اور سوشل میڈیا کے ذریعے ہندو مسلم جھگڑے، منافرت پھیلتی ہے اور جھوٹ کی بنیاد پڑتی ہے لوگ جھوٹی خبر نشر کرتے ہیں اور کچھ لوگ پڑھے لکھے نہیں ہیں پھر بھی ڈیبیٹ کرتے ہیں اور جو چاہتا ہے وہ اسلام کے لیے انٹرویو دینے لگتا ہے
کرتا، پاجامہ،داڑھی ٹوپی،صدری ،شیروانی والے کو آپ ہرگز اسلام کا نمائندہ نہ سمجھیں اسلام کا نمائندہ وہی ہے جو مرجع خلائق ہو اور قرآن ،حدیث کی روشنی میں خود مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہو، علم سوشل میڈیا سے نہیں بلکہ علماء سے سیکھیں اماموں سے سیکھیں اور کتابوں سے سیکھیں
انہوں نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس بار 1500 سو سالہ جشن عید میلاد النبی خوب دھوم دھام سے منائیں غریب بچوں کی فیس اداکریں اُن کی کتاب کا انتظام اور غریبوں،مسکینوں ،یتیموں ،ہے سہاروں کی خوب مدد کریں اور اپنے اپنے علاقوں میں جلوس عید میلاالنبی پر ادب و احترام کا خاص خیال رکھیں
مولانا اشرفی نے درخت اور پودے لگانے پر بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ کم از کم ہر شخص کو ایک ایک پودا اپنی زندگی میں ضرور لگانا چاہیے یہ صدقہ جاریہ ہے اس کے پھل سے اور سائے سے جو بھی فائدہ حاصل کرے گا اس کو قبر میں ثواب پہنچتا رہے گا
انہوں نے علم کے تعلق سے بیان کرتے ہوئے کہا کہ علم حاصل کرو کیونکہ ضرورت کے مطابق علم کا حاصل کرنا ہر مرد اور عورت پر فرض ہے اور سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ علم حاصل کرو اگر چہ تمہیں ملک چین کا سفر کرنا پڑے علم سروس کی نیت سے نہیں بلکہ اس ارادے سے حاصل کرو کہ علم روشنی ہے جہالت اندھیرا ہے اندھیرے سے نکل کر باہر اؤ اتنا علم حاصل کرو کہ اپنے ملک کی ضرورت بن جاؤ
درگاہ کمیٹی کے صدر و سرپرست ارشاد عالم صاحب اور جناب اسد رافع فاروقی نے ضلع انتظامیہ ،بجلی وبھاگ،نگر نگم ،جل نگم لاکھوں زائرین کا شکریہ ادا کیا قل شریف کی تقریب میں قاری محمد احمد اشرفی،قاری اقبال بیگ،قاری محمد علی اشرفی،حافظ ضیاء الحق ،قاری ظاہر احمدقاری فیصل علیمی،قاری جمیل احمد،قاری محمد جمال،حافظ منہاج الدین قادری،حافظ سبحان اللہ نے قرآن پاک کی تلاوت کی.
اس موقع پر بطور خاص حاجی ابرار احمد،حاجی شباب احمد، حاجی حسن رومی ودھايك کینٹ ،شہزاد احمد ،حافظ عبد الرحیم،حافظ محمد ارشد اشرفی سمیت لاکھوں زائرین موجود رہے