کانپور: (محمد عثمان قریشی) یوم جمہوریہ ہندوستان کے قومی تہواروں میں سے ایک اہم موقع ہے. جسے ہر سال26 جنوری کو بڑے جوش و جذبے کے ساتھ منایا جاتا ہے۔ یہ دن ہندوستان کی آزادی کے بعد کی سب سے بڑے دستاویز ”دستور ہند“ کے نفاذ سے جڑا ہوا ہے۔
ہندوستان کا آئین 26 نومبر 1949 کو منظور ہوا تھا مگر اس کی عملداری26 جنوری1950 سے شروع ہوئی۔
اسی دن ہندوستان نے جمہوریت کو اپنی طاقت قرار دیا اور عوامی نمائندگی پر مبنی حکومت کا آغاز کیا۔
یوم جمہوریہ کا مقصد دستور ہند کے اصولوں کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور ہندوستانی جمہوریت کی کامیابیوں کو منانا ہے۔
یوم جمہوریہ ایک قومی تہوار ہے جو ہمیں دستور ہند اور جمہوریت کے تئیں پر عزم کرتا ہے۔ اس دن کا مقصد ہندوستانی عوام کو اپنے آئین کی قدر اور اہمیت کا احساس دلانا ہے۔
یوم جمہوریہ محض تقریب نہیں بلکہ ہندوستانی عوام کو پیغام دیتا ہے کہ ہم ایک جمہوری ملک میں رہتے ہیں. جہاں ہر فرد کو اپنے حقوق اور آزادی کی حفاظت حاصل ہے۔
یہ دن ہمیں اپنی جڑوں کو یاد دلاتا ہے. اس بات کی اہمیت کو سمجھاتا ہے کہ جمہوریت میں عوام کی شرکت اور آزادی اہم ترین ستون ہیں۔
قلی بازار تقریب
مذکورہ خطاب جامعہ اشاعت العلوم قلی بازار میں منعقدہ جشن یوم جمہوریہ پر قاضئی شہر حافظ عبد القدوس ہادی نے کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ یوم جمہوریہ یاد دلاتا ہے کہ ہم ایک آزاد جمہوری اور پرامن ملک میں رہتے ہیں۔
اس دن کو منانے کا مقصد نہ صرف آئین کی عظمت کو یاد کرنا ہے. بلکہ اس بات کا عہد کرنا ہےکہ ہم اپنے حقوق اور ذمہ داریوں کو بخوبی ادا کریں گے. اور ہندوستان کی جمہوریت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔
تقریب میں مدرسے کے طلباء نے ثقافتی و مکالمہ جاتی پروگرام پیش کر کے. حب الوطنی کی شاندار مثال پیش کی۔
مولانا عبد القادر قاسمی، مولانا ابوبکر ہادی قاسمی، مفتی سہیل قاسمی، مفتی مسیح الدین قاسمی. حافظ منظر الاسلام، قاری شمیم احمد جامعی، کے علاوہ جامعہ کا پورا اسٹاف اور طلباء موجود تھے۔
جمعیۃ نے یوم جمہوریہ کا اہتمام
ایک دوسری تقریب شہری جمعیۃ علماء کانپور کے زیر اہتمام بھی منعقد ہوئی. جس میں قاضئی شہر نے پرچم کشائی کے بعد ملک میں امن و کی دعا کرائی۔
بی ڈی مارکیٹ
بی ڈی مارکیٹ بیکن گنج میں تقریب کا انعقاد. بی ڈی مارکیٹ ایسو سی ایشن کے صدر حاجی ناصر کی صدارت میں منعقد ہوئی۔
اس موقع پر قاضئ شہر حافظ عبد القدوس ہادی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی. عوام کو آئین کے تئیں بیدار کرتے ہوئے آئین کی حفاظت کیلئے کوشاں رہنے کا پیغام دیا۔
پروگرام میں پروفیسر سلیمان. گرین ووڈ اسکول کے ذمہ دار ساجد سر، مولانا مجیب اکرام ندوی، پرویز عالم وغیرہ خصوصی طور پر موجود تھے۔
اسی ضمن میں ایک تقریب جشن یوم جمہوریہ دھن کٹی برادران وطن کی جانب سے منعقد کیا گیا. وہاں بھی قاضئ شہر کی بطور مہمان خصوصی حاضری ہوئی. انہوں نے ملک کے آئین کے تئیں حساس رہنے اور ملک کے آئین کا احترام کرنے کا پیغام دیا۔
انہوں نے اس موقع پر ملک میں اتفاق، اتحاد اور ہم آہنگی بنائے رکھنے کی تلقین کی۔ تقریب کے صدر راج کمار دیواکر نے ملک میں امن و امان کی بحالی کیلئے لوگوں کو متحد رہنے کی تلقین کی۔
اس موقع پر سلل وشنوئی ایم ایل سی کے علاوہ دیگر برادران وطن بھی موجود تھے۔