By using this site, you agree to the Privacy Policy and Terms of Us
Accept
NewsG24UrduNewsG24UrduNewsG24Urdu
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • اتصل
  • مقالات
  • شكوى
  • يعلن
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
Reading: دھوم دھام سے منایا گیا وزیرِاعظم نریندر مودی کا یومِ پیدائش
Share
Notification Show More
Font ResizerAa
NewsG24UrduNewsG24Urdu
Font ResizerAa
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Have an existing account? Sign In
Follow US
NewsG24Urdu > Blog > آج کل > دھوم دھام سے منایا گیا وزیرِاعظم نریندر مودی کا یومِ پیدائش
آج کل

دھوم دھام سے منایا گیا وزیرِاعظم نریندر مودی کا یومِ پیدائش

Last updated: ستمبر 18, 2025 1:50 شام
newsg24urdu 1 مہینہ ago
SHARE

تعلیم اور ماحولیات ہی قوم کی اصل طاقت ہیں: ڈاکٹر عمار رضوی

بارہ بنکی (ابوشحمہ انصاری) وزیرِاعظم نریندر مودی کا یومِ پیدائش محمود آباد کے مولانا آزاد انسٹی ٹیوٹ آف ہیومینیٹیز، سائنس اور ٹیکنالوجی میں نہایت شاندار اور پُررونق انداز میں منایا گیا۔ پورے کالج کا ماحول جشن کا منظر پیش کر رہا تھا۔ طلبہ و طالبات اور اساتذہ نے وزیرِاعظم کو مبارک باد دی اور پرجوش تالیوں سے فضاء گونج اُٹھی۔

تقریب کا آغاز اتر پردیش کے سابق کارگزار وزیرِاعلیٰ ڈاکٹر عمار رضوی نے شجرکاری کے ذریعے کیا۔ انہوں نے کہا کہ "صاف اور سبز بھارت” وزیرِاعظم مودی کا خواب ہے اور ہم سب کو اس خواب کو حقیقت بنانے کے لیے بھرپور کوشش کرنی چاہیے۔ شجرکاری کے ذریعے انہوں نے ماحول کے تحفظ کا پیغام بھی دیا۔

تقریب کا نمایاں پہلو کیک کاٹنا رہا۔ طلبہ نے جوش و خروش کے ساتھ وزیرِاعظم کا یومِ پیدائش منایا اور ایک دوسرے کو مٹھائی کھلا کر خوشی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر کالج کی ایک ہونہار طالبہ کو اعزاز سے نوازا گیا۔ اُسے گلدستہ، شال، تمغہ، توصیفی سند اور دیدہ زیب شیلڈ پیش کی گئی۔ اعزاز ملنے پر طالبہ جذبات سے لبریز ہوگئی اور اساتذہ و ادارے کا شکریہ ادا کیا۔

اس شاندار تقریب میں ادارے کے اساتذہ، ادیب، شاعر، صحافی، مقامی نمائندے، سماجی کارکن اور طلبہ و طالبات بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔

- Advertisement -
Ad imageAd image

اپنے خطاب میں ڈاکٹر عمار رضوی نے کہا کہ وزیرِاعظم نریندر مودی نے ہندوستان کو عالمی سطح پر نئی شناخت دی ہے۔ ان کی قیادت میں ملک کا وقار بلند ہوا ہے اور ہندوستان کی عظمت دنیا کے نقشے پر مزید نمایاں ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی کی زندگی جدوجہد اور ایثار سے عبارت ہے۔ آج کی نوجوان نسل کو چاہیے کہ وہ تعلیم، خدمت اور ماحول کے تحفظ کے ذریعے قوم کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈالے۔ تعلیم اور ماحولیات ہی قوم کی اصل طاقت ہیں اور نریندر مودی ان قدروں کے نمائندہ ہیں۔

یہ امر بھی قابلِ ذکر ہے کہ ڈاکٹر عمار رضوی نہ صرف علمی و تعلیمی دنیا کے درخشاں چراغ ہیں بلکہ سیاست اور سماج میں بھی ان کی خدمات نمایاں ہیں۔ ان کی بصیرت، قیادت کی صلاحیت اور سماجی مسائل کے تئیں سنجیدگی نے انہیں نوجوانوں اور عوام کے درمیان ایک مثالی شخصیت بنا دیا ہے۔

اختتام پر یہ تقریب اپنی شاندار کامیابی اور عوامی شرکت کے باعث یادگار ثابت ہوئی، جہاں سینکڑوں افراد کی موجودگی نے اسے اور بھی باوقار بنا دیا۔

0Like
0Dislike
50% LikesVS
50% Dislikes

You Might Also Like

اوقاف جائداد کے امید پورٹل پر اندراج کے لیے مہم کا آغاز

دین کا حقیقی مطلب مکمل دستور حیات ہے

ڈاکٹر سمیرہ قیوم کو سر سید ایوارڈ سے نوازا گیا

امین الحق عبداللہ قاسمی جمعیۃ علماء اترپردیش کے ناظمِ اعلیٰ منتخب

نفرت کی سیاست وقتی ہوتی ہے، لیکن محبت کی طاقت دائمی ہے: مولانا ارشد مدنی

TAGGED:نریندر مودیوزیراعظموزیراعظم نریندر مودییوم پیدائش
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp LinkedIn Telegram Email Copy Link Print
Previous Article اسلامی نمائش کا شاندار آغاز، طلبہ و طالبات نے کی شرکت
Next Article  اسلام الحق اسجد جمعیۃ علماء وسطی زون اترپردیش کے صدر منتخب
Leave a review

Leave a review جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Please select a rating!

ادبی تنظیم "بزمِ عزیز” کا ماہانہ طرحی مشاعرہ منعقد
اوقاف جائداد کے امید پورٹل پر اندراج کے لیے مہم کا آغاز
دین کا حقیقی مطلب مکمل دستور حیات ہے
ڈاکٹر سمیرہ قیوم کو سر سید ایوارڈ سے نوازا گیا
امین الحق عبداللہ قاسمی جمعیۃ علماء اترپردیش کے ناظمِ اعلیٰ منتخب

Advertise

ہمارا موبائل اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں

NewsG24بھارت میں پروپیگنڈہ خبروں کے خلاف ایک مہم ہے، جو انصاف اور سچائی پر یقین رکھتی ہے، آپ کی محبت اور پیار ہماری طاقت ہے!
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
  • About Us
  • TERMS AND CONDITIONS
  • Refund policy
  • سپورٹ کریں
  • Privacy Policy
  • پیام شعیب الاولیاء
  • Contact us
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?