By using this site, you agree to the Privacy Policy and Terms of Us
Accept
NewsG24UrduNewsG24UrduNewsG24Urdu
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • اتصل
  • مقالات
  • شكوى
  • يعلن
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
Reading: دین کا حقیقی مطلب مکمل دستور حیات ہے
Share
Notification Show More
Font ResizerAa
NewsG24UrduNewsG24Urdu
Font ResizerAa
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Have an existing account? Sign In
Follow US
NewsG24Urdu > Blog > آج کل > دین کا حقیقی مطلب مکمل دستور حیات ہے
آج کل

دین کا حقیقی مطلب مکمل دستور حیات ہے

Last updated: اکتوبر 19, 2025 1:41 شام
newsg24urdu 3 دن ago
SHARE

کانپور (محمد عثمان قریشی) دنیا کی زندگی ایک امتحان گاہکانپور حضرت سید شیخ شہاب الدین رحمۃ اللہ علیہ کے سالانہ عرس کے موقع پر جشنِ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم سوہن لال کمپاؤنڈ بانس منڈی میں منعقد ہوا۔

مفتی محمد حنیف برکاتی مفتئ شہر کانپور نے جلسہ کو خطاب فرماتے ہوئے بتایا کہ بہت غلط تصور پھیل چکا ہے جب سنت کا لفظ بولا جاتا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنتوں پر عمل کرنا چاہئے تو بس پانچ چھ چیزوں کو سنت سمجھ لیتے ہیں مثلاً داڑھی رکھ لینا شلوار ٹخنوں سے اوپر کر لینا سفر میں دعا پڑھ لینا عمامہ باندھ لینا وغیرہ جو شخص داڑھی رکھ لیتا ہے وہ سمجھتا ہے کہ میں سنت کے مطابق زندگی گزار رہا ہوں اور جس نے داڑھی نہیں رکھی اس کے بارے میں سمجھا جاتا ہے کہ وہ سنت کے خلاف زندگی بسر کر رہا ہے حالانکہ ہو سکتا ہے کہ وہ دوسرے کاموں میں تم سے زیادہ سنت پر عمل کرتا ہو مطلب یہ نہیں ہے کہ شریعت داڑھی میں منحصر ہے اور داڑھی رکھنے کے بعد چاہے چوریاں کرو جھوٹ بولو وعدہ خلافیاں کرو گالی گلوچ کرو لڑائی جھگڑے کرو یہ بہت بڑی جہالت ہے۔

مولانا مفتی رفیع احمد نظامی مصباحی نے حسب ذیل آیت تلاوت فرمائی اور بیان فرمایا : قُلْ إِنْ كُنتُمْ تُحِبُّونَ اللهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللَّهُ وَيَغْفِرُ لَكُمْ. آل عمران : ۳۱) ترجمہ: آپ فرمادیجئے اگر تم اللہ سے محبت کرتے ہو تو میرا اتباع کرو اللہ تعالیٰ تم سے محبت فرمائے گا اور تمہارے گناہوں کو معاف فرمادے گا یہ زندگی اک امتحان گاہ ہے ہمیں دنیا کی چند روزہ زندگی ملی ہے تا کہ آخرت کی زندگی ٹھیک ہو جائے کیونکہ اصل زندگی آخرت کی زندگی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے ہمیں جو دین دیا ہے وہ ہمیں بتلا رہا ہے کہ ہماری پوری زندگی امتحان گاہ ہے، ہم مسجد میں ہوں تب امتحان گاہ میں ہیں گھر میں ہوں تب بھی امتحان گاہ میں ہیں کہ ہم سنت کے مطابق کھانا کھا رہے ہیں یا نہیں گھر والوں سے شریعت کے مطابق سلوک کر رہے ہیں یا نہیں؟ اس امتحان کا نتیجہ آخرت میں سامنے آئے گا جب یہ دنیا کی آنکھیں بند ہو جائیں گی اور آخرت کی اصلی آنکھ کھلے گی تو یہ چھوٹا سا عالم (دنیا) ہماری آنکھوں کے سامنے سے ہٹ جائے گا اور ایک بہت بڑا عالم (آخرت) ہمارے سامنے آجائے گا۔اور فرمایا کہ دیندار اس کو کہیں گے جو پورے دین پر عمل کرتا ہو اور دین چند چیزوں کا نام نہیں بلکہ دین تو پورے نظام زندگی کا نام ہے پوری زندگی کا دستور وطریقہ حیات ہے اور دین تو زندگی کا راستہ طرز زندگی کا نام ہے اسلام نے ہمیں صرف مسجد کی تعلیم نہیں دی بلکہ اسلام نے ہمیں گھر کی بازار کی عدالت کی حکومت وسیاست کی بلکہ لڑائی اور دوستی کی بھی تعلیمات دی ہیں ہر چیز ہر کام کے کچھ اصول و قواعد ہیں۔

مولانا محمد شمیم اشرفی نے فرمایا باہمی محبت پیدا کرنے والے دو عمل بخاری شریف کی حدیث میں ہے کہ دو اعلیٰ درجہ کے عمل ایسے ہیں جن سے آپس میں محبتیں پیداہوتی ہیں: (۱) دوسروں کو کھانا کھلانا (۲) سلام کرنا ، چاہے جان پہچان ہو یا نہ ہو اور فرمایا کہ حدیث میں ہے کہ کامل مسلمان وہ ہے جس کے ہاتھ و زبان سے دوسرے لوگ محفوظ ہوں (مشکوۃ) جب آپ سے کسی کو تکلیف نہ ہوگی تو اس کا بڑا فائدہ یہ ہوگا کہ معاشرہ میں امن وامان اور آپس میں محبتیں پیدا ہوں گی کیونکہ بدامنی تب ہی پھیلے گی جب آپ بد زبانی ولڑائی جھگڑا کریں گے۔

- Advertisement -
Ad imageAd image

جلسہ کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے حضرت قاری عبدالرشید صاحب نے کیا زیرِ صدارت حضرت علامہ مفتی محمد ثاقب ادیب مصباحی قاضی شہر کانپور زیرِ قیادت حضرت قاری عبدالرحیم بہرائچی حضرت صغیر عالم حبیبی نائب قاضی شہر نظامت کے فرائض حضرت شبّیر اشرفی نے بخوبی انجام دیں اور بارگاہ رسالت مآب میں شاداب رضا شعیب وارثی ہاشم رضا کانپوری محمد وصید عالم محمد اعظم محمد آصف وغیرہ نے نعت شریف کا نذرانہ پیش کیا۔

اس موقع پر خاص طور سے مولانا محمد فاروق حافظ ضیاء الحق مولانا عبدالجبار مولانا فروز احمد حافظ محمد ریحان مولانا امیرالدیں مولانا نعیم الحق محمد رومان وارثی محمد قسیم مولانا فضیل الدین حاجی محمد شاکر محمد اسلم ساجد علی برکاتی محمد سلمان وغیرہ موجود تھے۔

0Like
0Dislike
50% LikesVS
50% Dislikes

You Might Also Like

ڈاکٹر سمیرہ قیوم کو سر سید ایوارڈ سے نوازا گیا

امین الحق عبداللہ قاسمی جمعیۃ علماء اترپردیش کے ناظمِ اعلیٰ منتخب

نفرت کی سیاست وقتی ہوتی ہے، لیکن محبت کی طاقت دائمی ہے: مولانا ارشد مدنی

جمعیۃ علماء کی ووٹر بیداری مہم کا آغاز

جمعیۃ علماء شہر کانپور کی مجلس منتظمہ کا اجلاس منعقد

TAGGED:دین اسلامکانپور کی خبرکانپور کی خبریں
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp LinkedIn Telegram Email Copy Link Print
Previous Article ڈاکٹر سمیرہ قیوم کو سر سید ایوارڈ سے نوازا گیا
Leave a review

Leave a review جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Please select a rating!

دین کا حقیقی مطلب مکمل دستور حیات ہے
ڈاکٹر سمیرہ قیوم کو سر سید ایوارڈ سے نوازا گیا
امین الحق عبداللہ قاسمی جمعیۃ علماء اترپردیش کے ناظمِ اعلیٰ منتخب
نفرت کی سیاست وقتی ہوتی ہے، لیکن محبت کی طاقت دائمی ہے: مولانا ارشد مدنی
جمعیۃ علماء کی ووٹر بیداری مہم کا آغاز

Advertise

ہمارا موبائل اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں

NewsG24بھارت میں پروپیگنڈہ خبروں کے خلاف ایک مہم ہے، جو انصاف اور سچائی پر یقین رکھتی ہے، آپ کی محبت اور پیار ہماری طاقت ہے!
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
  • About Us
  • TERMS AND CONDITIONS
  • Refund policy
  • سپورٹ کریں
  • Privacy Policy
  • پیام شعیب الاولیاء
  • Contact us
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?