By using this site, you agree to the Privacy Policy and Terms of Us
Accept
NewsG24UrduNewsG24UrduNewsG24Urdu
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • اتصل
  • مقالات
  • شكوى
  • يعلن
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
Reading: روح افزا پر بھگوا وار، رام دیو کی زہریلی ذہنیت
Share
Notification Show More
Font ResizerAa
NewsG24UrduNewsG24Urdu
Font ResizerAa
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Have an existing account? Sign In
Follow US
NewsG24Urdu > Blog > مضامین > روح افزا پر بھگوا وار، رام دیو کی زہریلی ذہنیت
مضامین

روح افزا پر بھگوا وار، رام دیو کی زہریلی ذہنیت

Last updated: اپریل 12, 2025 4:17 شام
newsg24urdu 3 مہینے ago
SHARE

تحریر:آصف جمیل امجدی

ہندوستان کی گنگا جمنی تہذیب صدیوں سے مختلف مذاہب، زبانوں، رنگوں اور ثقافتوں کو اپنے دامن میں سمیٹے ہوئے ہے۔ یہاں کے ذائقوں میں بھی وہی رنگینی اور ہم آہنگی جھلکتی ہے۔ ” شربت روح افزا” اسی تہذیبی وراثت کا ایک خوشبودار اور شفاف استعارہ ہے جو نہ صرف مسلمانوں کا بلکہ پورے برصغیر کے عوام کا پسندیدہ مشروب رہا ہے۔ مگر افسوس کہ آج نفرت کی آندھی نے محبت کے ان چراغوں کو بجھانے کی ناپاک کوششیں تیز کر دی ہیں۔
حال ہی میں خود ساختہ یوگا گرو اور بھگوا چولا اوڑھ کر کاروباری مفاد حاصل کرنے والے رام دیو نے "روح افزا” کو نشانہ بنا کر اپنی متعصبانہ ذہنیت کا کھلا مظاہرہ کیا ہے۔ اس کا زہریلا بیان اور مسلم مصنوعات کے خلاف نفرت انگیز پراپیگنڈہ نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ صرف دھرم کے نام پر اپنا کاروبار چمکانے والا ایک فرقہ پرست تاجر ہے جس کے نزدیک انسانیت ہم آہنگی اور اخوت کی کوئی قدر و قیمت نہیں۔

روح افزا کیوں ہے نشانہ؟

یہ سوال اہم ہے کہ آخر ایک عام مشروب جو ہر خاص و عام کی گرمیوں کی پیاس بجھاتا ہے وہ رام دیو جیسے آتنک وادی ذہن کے نشانے پر کیوں ہے؟ دراصل روح افزا صرف ایک مشروب نہیں یہ برصغیر کی تہذیب کا ایک ذائقہ ہے جس کی جڑیں مسلمانوں کے فکری علمی اور تجارتی کارناموں میں پیوست ہیں۔ چونکہ یہ مشروب ایک مسلم خاندان کی پیداوار ہے اس لیے رام دیو جیسے افراد کو یہ گوارا نہیں۔ ان کی نگاہوں میں ہر وہ چیز مشکوک ہے جو مسلمانوں سے وابستہ ہو۔
رام دیو کی کمپنی "پتنجلی” روزانہ لاکھوں روپیہ اشتہارات پر خرچ کرتی ہے اور وہ ہر اس برانڈ کو ختم کرنا چاہتی ہے جو ان کے راستے میں آئے۔ مگر روح افزا تو محض ایک مشروب ہے اس پر حملہ کوئی کاروباری جنگ نہیں بلکہ ایک فکری دہشتگردی ہے جو مذہبی تعصب اور مسلم دشمنی پر مبنی ہے۔
کیا ہم ایسے عناصر کو برداشت کرتے رہیں گے جو ہمیں ہماری تہذیبی وراثت سے کاٹنے پر تلے ہیں؟ کیا ہم اپنی پلیٹ سے صرف اس لیے کسی چیز کو نکال دیں گے کہ وہ کسی خاص مذہب کے فرد کی ایجاد ہے؟ اگر ہم نے وقت پر ان آوازوں کا منہ بند نہ کیا تو وہ دن دور نہیں جب ہمیں ہوا اور پانی پر بھی ایسا سننے کو ملے گا۔
روح افزا پر حملہ صرف ایک مشروب پر حملہ نہیں یہ ہماری صدیوں پرانی ملی یکجہتی ذائقوں کی ہم آہنگی اور مشترکہ ورثے پر حملہ ہے۔ اب وقت آ چکا ہے کہ ہم "رام دیو” جیسے نفرت کے سوداگروں کو کھل کر للکاریں اور بتا دیں کہ یہ ہندوستان سب کا ہے اور یہاں روح افزا بھی رہے گا.

0Like
0Dislike
50% LikesVS
50% Dislikes

You Might Also Like

مخلص نہیں کوئی بھی اردو زبان کا؟

نفرتی ایجنڈے پر مجرمانہ خاموشی، مسلمانوں کی جان اتنی سستی کیوں؟

گرمی کی شدت: فطرت کا بپھرا ہوا انتباہ

معاشرتی ترقی کے تقاضے، اور بھارتی مسلمان

ڈاکٹر عافیہ حمید کی ادبی خدمات پر ایک نظر

TAGGED:بابا رام دیوروح افزاروح افزا پر بھگوا وارروح افزا کی کہانی
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp LinkedIn Telegram Email Copy Link Print
Previous Article اشرف العلوم جاجمؤ میں نئے تعلیمی سال کے لئے داخلوں کا اعلان
Next Article جمعیت منصور کی عید تقریب میں اعزاز سے نوازا گیا جمعیت منصور کی عید تقریب میں اعزاز سے نوازا گیا
Leave a review

Leave a review جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Please select a rating!

حسین! تم کو زمانہ سلام کرتا ہے
زندہ قومیں اپنی تہذیبی علامات کو ہر حال میں محفوظ رکھنے کی کوشش کرتی ہیں
علماء و مفتیان کرام کے لیے ایک خصوصی تربیتی کیمپ
اٹوا اسمبلی حلقہ: نئی کمیٹی کاانتخاب کرے گی پیس پارٹی
تبلیغی جماعت فلاحی خدمات میں ادا کرے فعال کردار: نظیفہ زاہد

Advertise

ہمارا موبائل اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں

NewsG24بھارت میں پروپیگنڈہ خبروں کے خلاف ایک مہم ہے، جو انصاف اور سچائی پر یقین رکھتی ہے، آپ کی محبت اور پیار ہماری طاقت ہے!
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
  • About Us
  • TERMS AND CONDITIONS
  • Refund policy
  • سپورٹ کریں
  • Privacy Policy
  • پیام شعیب الاولیاء
  • Contact us
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?