By using this site, you agree to the Privacy Policy and Terms of Us
Accept
NewsG24UrduNewsG24UrduNewsG24Urdu
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • اتصل
  • مقالات
  • شكوى
  • يعلن
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
Reading: سعادت گنج میں "بزمِ ایوانِ غزل” کے زیرِ اہتمام عظیم الشان محفلِ مسالمہ منعقد
Share
Notification Show More
Font ResizerAa
NewsG24UrduNewsG24Urdu
Font ResizerAa
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Have an existing account? Sign In
Follow US
NewsG24Urdu > Blog > ادبیات > سعادت گنج میں "بزمِ ایوانِ غزل” کے زیرِ اہتمام عظیم الشان محفلِ مسالمہ منعقد
ادبیات

سعادت گنج میں "بزمِ ایوانِ غزل” کے زیرِ اہتمام عظیم الشان محفلِ مسالمہ منعقد

Last updated: جولائی 9, 2025 12:54 شام
newsg24urdu 2 ہفتے ago
سعادت گنج میں "بزمِ ایوانِ غزل" کے زیرِ اہتمام عظیم الشان محفلِ مسالمہ منعقد
سعادت گنج میں "بزمِ ایوانِ غزل" کے زیرِ اہتمام عظیم الشان محفلِ مسالمہ منعقد
SHARE

    بارہ بنکی، (ابوشحمہ انصاری)سعادت گنج کی بہت ہی فعال ادبی تنظیم  "بزم ایوانِ غزل” کے زیرِ اہتمام ایک عظیم الشان محفلِ مسالمہ کا انعقاد عمل میں آیا اس بہت ہی کامیاب مسالمے کی صدارت استاد شاعر اور زائرِ کربلائے معلٰی الحاج نصیر انصاری نے کی جبکہ اس میں مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے عدیل منصوری اور مہمانِ ذی وقار کے طور پر عاصی چوکھنڈوی نے شرکت فرمائی۔

اس بے پناہ کامیاب تر مسالمے کی نظامت کے فرائض آفتاب جامی نے اپنے منفرد، مخصوص اور البیلے انداز میں انجام فرمائے اس محفلِ مسالمہ کی ابتداء مشتاق بزمی نے نعتِ رسولﷺ سے کی، مسالمے میں بہت زیادہ پسند کئے گئے اشعار کا انتخاب نذرِ قارئین ہے ملاحظہ فرمائیں۔

تجھ پہ نازاں ہیں بہاریں خلد کی

کربلا تیری بہاروں کو سلام

- Advertisement -
Ad imageAd image

           نصیر انصاری

جنگ کے نام سے کربل میں ہوا ظلم فقط

جنگ ہوتی تو پھر اصغر نہیں مارے جاتے

       ذکی طارق بارہ بنکوی

شہید ہوگیا کنبہ حسین کا پورا

- Advertisement -

حسینیت کا مگر اس سے خاتمہ نہ ہوا

        عدیل منصوری 

میں نے روکا جو تھا آپ کا راستہ

- Advertisement -

سر ہے حاضر مرا اے مرے بادشاہ

صبح کا بھولا میں شام کو آگیا

اب خطا بخش دو میرے آقا حسین

        عاصی چوکھنڈوی

اب تو ہے قیامت تک امتِ محمد کا

تو ہی پیشوا شبیر تو ہی رہنما شبیر

         مشتاق بزمی

نانا کی پشتِ پاک پہ جو کھیلتا رہا

اے کربلا ہے گود میں تیری وہی حسین

           اسلم سیدنپوری 

اگر تم غور سے کرب و بلا کی داستاں سنتے

تمہارے ہوش اڑ جاتے کلیجہ منھ کو آ جاتا

           راشد رفیق

تمہیں بتائیں کہ محشر کے روز کیا ہوگا

جدھر حسین رہیں گے ادھر خدا ہوگا

         آفتاب جامی

دینِ نبی کی شان بڑھانے کے واسطے

خنجر کے نیچے اپنا گلا کر گئے حسین

          ظہیر سیدنپوری

آپ کے اک آخری سجدے نے واضح کر دیا

ساری دنیا کی نمازوں پر ہے احسانِ حسین

         عبید عزمی

اپنے سینے سے لگا لوں اور ادب سے چوم لوں

آپ کے در کی جو تھوڑی خاک مل جائے حسین

        سحر ایوبی

سوا حسین کے کوئی نہ ذکر ہوگا اب

زباں ہے وقف مری ذکرِ کربلا کے لئے

          نعیم سکندر پوری

نامِ یزید مٹ گیا دنیا سے دوستو

سب کے دلوں میں آج بھی زندہ حسین ہے

           عاصم اقدس

خدا کی شان اسے موت بھی نہ مار سکی

جہاں میں آج بھی میرا حسین زندہ ہے

             ابوذر انصاری

     ان شعراء کے علاوہ مصباح رحمانی، اظہار حیات، ارشد عمیر صفدر گنجوی اور طالب نور نے بھی اپنا اپنا کلام بطور نذرانہء عقیدت بارگاہِ حسینؓ میں پیش کیا اس محفلِ مسالمہ میں سامعین میں ماسٹر محمد وسیم، ماسٹر محمد قسیم، ماسٹر محمد حلیم اور ماسٹر محمد راشد نے نام بھی قابلِ ذکر ہیں مسالمے کے مکمل ہونے پر "بزمِ ایوانِ غزل” کے صدر ذکی طارق بارہ بنکوی نے مسالمے میں شرکت کرنے والے تمام شعراء اور سامعین کا شکریہ ادا کیا۔

0Like
0Dislike
50% LikesVS
50% Dislikes

You Might Also Like

انورؔ جلالپوری: نثر و نظم کا گنگا جمنی کارواں

بزم عزیز کا سالانہ طرحی مسالمہ، شہدائے کربلا کو منظوم خراج

ڈیجیٹل میڈیا اور اردو زبان و ادب: امکانات، خدشات اور فکری جہتیں

اردو شاعری پر دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا کامیاب انعقاد

سلیم تابش: سادگی، سچائی اور شعور کا شاعر

TAGGED:بزمِ ایوانِ غزلسعادت گنجمحفلِ مسالمہ
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp LinkedIn Telegram Email Copy Link Print
Previous Article حج 2026 کے لیے درخواستوں کا عمل شروع، 31 جولائی آخری تاریخ حج 2026 کے لیے درخواستوں کا عمل شروع، 31 جولائی آخری تاریخ
Next Article ایک پیڑ ماں کے نام 2.0‘‘ مہم کا باوقار آغاز
Leave a review

Leave a review جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Please select a rating!

تنظیم بریلوی علمائے اہلِ سنت کے زیرِ اہتمام عرس تاج الاولیاء منعقد
عرس شعیب الاولیاء کے موقع پر دعوتِ اسلامی کا عظیم الشان کارنامہ
کویندر گپتا کی بطور لیفٹیننٹ گورنر لداخ تقرری پر خوشی کا اظہار
انورؔ جلالپوری: نثر و نظم کا گنگا جمنی کارواں
خودی کو سمجھا نہیں، احساس زیاں بھی جاتا رہااز

Advertise

ہمارا موبائل اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں

NewsG24بھارت میں پروپیگنڈہ خبروں کے خلاف ایک مہم ہے، جو انصاف اور سچائی پر یقین رکھتی ہے، آپ کی محبت اور پیار ہماری طاقت ہے!
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
  • About Us
  • TERMS AND CONDITIONS
  • Refund policy
  • سپورٹ کریں
  • Privacy Policy
  • پیام شعیب الاولیاء
  • Contact us
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?