By using this site, you agree to the Privacy Policy and Terms of Us
Accept
NewsG24UrduNewsG24UrduNewsG24Urdu
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • اتصل
  • مقالات
  • شكوى
  • يعلن
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
Reading: شخص نہیں شخصیت ہیں، ڈاکٹر عمار رضوی
Share
Notification Show More
Font ResizerAa
NewsG24UrduNewsG24Urdu
Font ResizerAa
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Have an existing account? Sign In
Follow US
NewsG24Urdu > Blog > مضامین > شخص نہیں شخصیت ہیں، ڈاکٹر عمار رضوی
مضامین

شخص نہیں شخصیت ہیں، ڈاکٹر عمار رضوی

Last updated: اکتوبر 9, 2025 10:05 صبح
newsg24urdu 1 ہفتہ ago
شخص نہیں شخصیت ہیں، ڈاکٹر عمار رضوی
شخص نہیں شخصیت ہیں، ڈاکٹر عمار رضوی
SHARE

سیاست، تعلیم اور بین الاقوامی تعلقات اور ملی خدمات میں مثالی کردار

تحریر ابوشحمہ انصاری سعادت گنج،بارہ بنکی،یوپی بیوروچیف نوائے وقت لندن

جب تاریخ کے اوراق پلٹتے ہیں، اور قوموں کے سفر کو پرکھا جاتا ہے، تو بعض شخصیات ایسی ابھرتی ہیں جو محض ایک عہد کی نمائندگی نہیں کرتیں، بلکہ خود ایک عہد ساز باب بن جاتی ہیں۔ ایسی ہی ایک نایاب، مثالی، اور ہمہ گیر شخصیت کا نام ہے ڈاکٹر سید محمد عمار رضوی۔ اگر شخصیت کا مفہوم صرف چہرہ، نام یا منصب ہو تو یہ لفظ ان پر محدود محسوس ہوتا ہے؛ کیونکہ ڈاکٹر عمار رضوی کی ذات اس تعریف سے کہیں آگے نکل چکی ہے۔ وہ ایک فکر، ایک نظریہ، ایک تحریک اور ایک ایسا روشن چراغ ہیں، جس کی روشنی نے نہ صرف ہندوستان کی سیاست و تعلیم کو منور کیا، بلکہ عالمی سطح پر بھی قوم و ملت کا وقار بلند کیا۔


یہ کہنا مبالغہ نہیں ہوگا کہ ڈاکٹر عمار رضوی کی زندگی ایک ایسی ندی کی مانند ہے جو مختلف میدانوں سیاست، تعلیم، ثقافت، بین الاقوامی سفارت کاری، اور مذہبی خدمت سے گزر کر ہر طرف زرخیزی بانٹتی ہے۔ ان کے افکار میں استقامت ہے، انداز میں شرافت ہے، عمل میں دیانت ہے، اور قیادت میں بصیرت ہے۔ ان کی گفتگو میں جہاں علم کی گہرائی ہے، وہیں طرزِ بیان میں تہذیب و اخلاق کا حسن نمایاں ہے۔


وہ صرف سیاست کے ایوانوں میں گرجنے والی آواز نہیں بلکہ تعلیمی اداروں میں بصیرت بانٹنے والا ایک استاد، اور عالمی کانفرنسوں میں ملک کی نمائندگی کرنے والا ایک سفیر بھی ہیں۔ وہ نوجوان نسل کے لیے ایک مثال، بزرگوں کے لیے اعتماد، اور قوم کے لیے ایک نعمت ہیں۔ ان کے کارنامے پڑھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ قیادت وہی کارگر ہے جو صرف حکومت نہ کرے بلکہ دلوں پر بھی راج کرے۔


ان پر لکھنا دراصل لفظوں سے انصاف کرنے کا امتحان ہے۔ یہ صرف ایک شخصیت کا تعارف نہیں بلکہ ایک روشن دور کی کہانی ہے۔ ان کی سوانح کا ہر باب نئی نسل کے لیے ہمت، لگن، اخلاص اور قربانی کی تربیت گاہ ہے۔ ایسے افراد صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں، اور جب پیدا ہوتے ہیں تو صرف اپنا وقت ہی نہیں، آنے والے وقت کو بھی متاثر کر جاتے ہیں۔

- Advertisement -
Ad imageAd image


عظمت و وقار، علم و حکمت، سیاست و بصیرت، اور تہذیب و شائستگی کا امتزاج اگر کسی ایک شخصیت میں جمع ہو جائے تو وہ شخصیت محض فرد نہیں رہتی بلکہ ادارہ بن جاتی ہے۔ ڈاکٹر سید محمد عمار رضوی کی شخصیت ایسی ہی جامع اور ہمہ گیر ہے، جن کی خدمات کا دائرہ ملکی سیاست، بین الاقوامی تعلقات، تعلیم، تہذیب، اور امن عالم تک پھیلا ہوا ہے۔


اترپردیش کے ضلع سیتاپور کے قصبہ محمود آباد میں 20 مارچ 1939 کو پیدا ہونے والے عمار رضوی نے اپنی علمی و سیاسی زندگی کا آغاز وہیں سے کیا، لیکن ان کی بلند نظری اور سعیِ پیہم نے انھیں قومی سطح پر ایک باوقار مقام عطا کیا۔ وہ لکھنؤ یونیورسٹی سے ایم اے، ایل ایل بی، اور پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد نہ صرف اعلیٰ تعلیم کے میدان میں نمایاں رہے بلکہ انھیں دو بار اعزازی ڈی لِٹ کی اسناد بھی دی گئیں: ایک 1982 میں ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر یونیورسٹی، آگرہ سے اور دوسری 2020 میں خواجہ معین الدین چشتی لینگویج یونیورسٹی، لکھنؤ سے۔
عمار رضوی اترپردیش کی سیاست میں ایک روشن نام ہیں۔ تین مرتبہ قانون ساز اسمبلی اور ایک بار قانون ساز کونسل کے رکن منتخب ہونے کے بعد وہ متعدد بار کابینہ وزیر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ ان کی وزارت میں تعلیم، دیہی ترقی، ثقافت، اطلاعات، سیاحت، سول ایوی ایشن، پارلیمانی امور، مسلم وقف، محصولات، اور پروٹوکول جیسے اہم محکمے شامل رہے۔ ان کے سیاسی کیریئر کا ایک روشن پہلو یہ بھی ہے کہ وہ دو بار اترپردیش کے کارگزار وزیر اعلیٰ بھی رہے۔ یہ عہدہ اپنے آپ میں ان کے اعتماد، قابلیت، اور قیادت کی دلیل ہے۔


انہیں قانون ساز اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر کے منصب پر بھی فائز ہونے کا اعزاز حاصل ہوا۔ علاوہ ازیں وہ یوپی قانون ساز کونسل میں قائد حزب اختلاف، سی ایل پی کے چیف وہپ، اور مختلف اہم کمیٹیوں جیسے پریولیج کمیٹی، سوال و جواب، ہاؤس کمیٹی، پٹیشن کمیٹی اور لائبریری کمیٹی کے چیئرمین بھی رہے۔


ان کی بین الاقوامی خدمات بھی کسی سے کم نہیں۔ وہ نہ صرف اقوام متحدہ، عالمی بینک، اور اسلامی ممالک کے سربراہان کے ساتھ ملاقاتوں میں شامل رہے بلکہ انہیں متعدد بار وزیرِ منتظر (Minister-in-Waiting) کے طور پر بھی نامزد کیا گیا۔ انہوں نے ایران کے صدر ہاشمی رفسنجانی، برطانیہ کے پرنس چارلس، بحرین کے امیر، شارجہ کے سلطان، اور دیگر عالمی شخصیات کی میزبانی کی۔ 2006 میں امریکی صدر جارج بش کی دعوت پر دہلی میں ہونے والی بین الاقوامی ملاقاتوں میں شریک ہوئے اور کئی بار بین الاقوامی سطح پر ہندوستان کی نمائندگی کی۔
حج سے متعلق خدمات میں بھی ان کا نمایاں کردار رہا ہے۔

وہ حکومت ہند کی طرف سے حج گڈول مشن کے رکن اور ڈپٹی لیڈر کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔ 1996 میں وزیر اعظم نرسمہا راؤ اور 2018 میں وزیر اعظم نریندر مودی کی نامزدگی سے وہ حج مشن کی قیادت کر چکے ہیں، جب کہ 1992 میں سعودی عرب کے بادشاہ کے مہمان کی حیثیت سے حج کی سعادت حاصل کی۔ یہ خدمات نہ صرف ان کے مذہبی خلوص کی دلیل ہیں بلکہ حکومت کی ان پر اعتماد کا اظہار بھی ہیں۔

- Advertisement -


تعلیم کے شعبے میں ان کا گراں قدر کردار بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ وہ شیعہ پوسٹ گریجویٹ کالج، لکھنؤ کے پرنسپل رہ چکے ہیں۔ کئی ادارے جیسے مولانا آزاد انسٹیٹیوٹ، مادر ٹریسا انسٹیٹیوٹ، نواب جہاں انسٹیٹیوٹ، اور اودھ کسان سیوا سمیتی جیسے تعلیمی و فلاحی ادارے ان کی کاوشوں سے قائم ہوئے۔ وہ علیگڑھ مسلم یونیورسٹی، انٹیگرل یونیورسٹی، اور دیگر تعلیمی اداروں کی بورڈ کمیٹیوں کے بھی رکن رہے ہیں۔


سیاسی وابستگیوں میں انہوں نے لمبے عرصے تک کانگریس پارٹی سے وابستگی رکھی، لیکن جب قوم کے وسیع تر مفاد میں اٹل بہاری واجپائی کی حمایت کی، تو کانگریس کی طرف سے ان پر سوالات اٹھے۔ انہوں نے جواب میں کہا کہ یہ ملک کے مفاد میں ہے کہ اٹل جی جیتیں۔ بعد میں اٹل جی نے انہیں وزیر اعظم ہاؤس میں مدعو کر کے ان کی جرات پر شکریہ ادا کیا۔ وہ 2019 میں باقاعدہ طور پر بھارتیہ جنتا پارٹی میں شامل ہوئے، جس کا اعلان بی جے پی ہیڈکوارٹر نئی دہلی میں پریس کانفرنس کے ذریعے کیا گیا۔


ان کی علمی، ثقافتی، اور سماجی خدمات کے اعتراف میں انہیں کئی ایوارڈز سے نوازا گیا ہے۔ وہ متعدد بین الاقوامی اور قومی کانفرنسوں کے صدر، مقرر، اور نمائندہ رہ چکے ہیں۔ اقوام متحدہ کے زیر اہتمام نیوکلیئر ہتھیاروں کے خاتمے کے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس میں ان کی شرکت کو دنیا بھر میں سراہا گیا۔
بلاشبہ، ڈاکٹر عمار رضوی کی خدمات کا دائرہ اتنا وسیع اور ہمہ گیر ہے کہ وہ ایک فرد نہیں، بلکہ عہد ساز شخصیت ہیں۔ ان کا سیاسی، علمی، تعلیمی، بین الاقوامی اور سماجی سفر آئندہ نسلوں کے لیے مشعل راہ ہے۔ ان کی زندگی سے یہ سبق ملتا ہے کہ اگر نیت صاف ہو، علم کا نور ساتھ ہو، اور قوم و ملت کی خدمت کا جذبہ ہو تو کوئی بھی مقام دور نہیں۔

- Advertisement -


ان کی خدمات پر لکھنا دراصل ایک عہد کی تاریخ کو رقم کرنا ہے۔ وہ تاریخ جس میں قیادت، دانشمندی، اور خدمت خلق ایک دوسرے میں مدغم ہو کر نئی راہیں متعین کرتی ہیں۔

1Like
0Dislike
100% LikesVS
0% Dislikes

You Might Also Like

اللہ تمہیں کچھ کیوں نہیں دے رہا؟

بریلی سانحہ: کیا زمانے میں پَنپنے کی یہی باتیں ہیں؟

کتاب سنیمائی چہرے: ایک فکری اور تہذیبی مطالعہ

علم و خدمت کا عہد ساز رہنما: مولانا سراج احمد قمر

ڈاکٹر طارق قمر: عہد حاضر کا معتبر شاعر

TAGGED:ڈاکٹر عمار رضویشخص نہیں شخصیت
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp LinkedIn Telegram Email Copy Link Print
Previous Article عظمتِ حسنؓ و معاویہؓ کانفرنس کی کامیابی پر اظہارِ تشکر کی نشست کا انعقاد عظمتِ حسنؓ و معاویہؓ کانفرنس کی کامیابی پر اظہارِ تشکر کی نشست کا انعقاد
Next Article ڈاکٹر نذیر احمد ندوی: ایک باکمال استاذ اور بے ضرر انسان ڈاکٹر نذیر احمد ندوی: ایک باکمال استاذ اور بے ضرر انسان
Leave a review

Leave a review جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Please select a rating!

دین کا حقیقی مطلب مکمل دستور حیات ہے
ڈاکٹر سمیرہ قیوم کو سر سید ایوارڈ سے نوازا گیا
امین الحق عبداللہ قاسمی جمعیۃ علماء اترپردیش کے ناظمِ اعلیٰ منتخب
نفرت کی سیاست وقتی ہوتی ہے، لیکن محبت کی طاقت دائمی ہے: مولانا ارشد مدنی
جمعیۃ علماء کی ووٹر بیداری مہم کا آغاز

Advertise

ہمارا موبائل اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں

NewsG24بھارت میں پروپیگنڈہ خبروں کے خلاف ایک مہم ہے، جو انصاف اور سچائی پر یقین رکھتی ہے، آپ کی محبت اور پیار ہماری طاقت ہے!
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
  • About Us
  • TERMS AND CONDITIONS
  • Refund policy
  • سپورٹ کریں
  • Privacy Policy
  • پیام شعیب الاولیاء
  • Contact us
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?