کانپور (محمد عثمان قریشی) قانون ساز اسمبلی کےاسپیکر شری ستیش مہانا سے کی خواہش پر کانپور شہر میں 13 نومبر سے GIC گراؤنڈ ، چننی گنج گورنمنٹ انٹر کالج میں ایک بڑے کتاب میلے کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
یہ عظیم الشان تقریب، تھیم "وژن 2047” – "ترقی یافتہ ہندوستان، ترقی یافتہ ریاست” کے لئے وقف 23 نومبر 2025 تک جاری رہے گی۔ کتاب میلے کے ڈائریکٹر آکرش چندیل نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ کانپور کے کتاب میلے میں ملک بھر کے مختلف شہروں کے نامور پبلشرز، ڈسٹری بیوٹرز، ادبی اور سماجی تنظیموں کے 80 سے زیادہ اسٹال لگائے جائیں گے، جس میں ہندی، انگریزی، اردو اور دیگر علاقائی زبانوں کی ہزاروں کتابوں کا مجموعہ پیش کیا جائے گا، جن میں ادب، تعلیمی کتابیں اور بچوں کے ادب شامل ہیں۔
کتاب میلے کا افتتاح محترم ستیش مہانا 13 نومبر کو شام 5:00 بجے کریں گے۔ مفت داخلہ کے ساتھ ساتھ، ادب، فن اور ثقافت کے لئے وقف ادبی فورم، نوجوانوں اور بچوں کی صلاحیتوں کی حوصلہ افزائی کے لیے روزانہ کتابوں کی رونمائی، مصنف سے ملاقات ، سیمینار ، مشاعرہ اور متعدد دیگر تقریبات کی میزبانی بھی کرے گا۔ کوآرڈینیٹر منوج سنگھ چندیل نے کہا کہ یہ میلہ کتابوں کے تئیں گرتی ہوئی دلچسپی کو دور کرنے، عوام تک علم کی روشنی پھیلانے اور کتابی ثقافت کو دوبارہ قائم کرنے کے لئے منعقد کیا گیا ہے۔
گورمنٹ کالج کے پرنسپل سنجے کمار یادو نے کہا کہ یہ صرف کتاب میلہ نہیں ہے بلکہ علم اور ثقافت کا جشن ہے۔ ہم ہر قسم کے قارئین کی دلچسپیوں کے مطابق مختلف قسم کی تصانیف جمع کر رہے ہیں۔ ہم سب سے گزارش کرتے ہیں کہ اس افزودہ تجربے کا حصہ بنیں۔
ادبی تقریبات میں روایتی شاعری کے سیشن، مشاعرے، اور کتابوں کی رونمائی کے ساتھ ساتھ نوجوان قارئین کے لئے چلڈرن کارنر، کہانی سنانے کے سیشن اور مقابلے شامل ہوں گے۔ روزانہ صبح 11 بجے سے رات 9 بجے تک چلنے والا یہ میلہ ہر خریدی گئی کتاب پر کم از کم 10 فیصد رعایت پیش کرے گا۔ نوجوانوں کے لئے ایک خصوصی گوشہ بھی وقف کیا جائے گا۔





