By using this site, you agree to the Privacy Policy and Terms of Us
Accept
NewsG24UrduNewsG24UrduNewsG24Urdu
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • اتصل
  • مقالات
  • شكوى
  • يعلن
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
Reading: عرس شعیب الاولیاء کے موقع پر دعوتِ اسلامی کا عظیم الشان کارنامہ
Share
Notification Show More
Font ResizerAa
NewsG24UrduNewsG24Urdu
Font ResizerAa
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Have an existing account? Sign In
Follow US
NewsG24Urdu > Blog > Blog > عرس شعیب الاولیاء کے موقع پر دعوتِ اسلامی کا عظیم الشان کارنامہ
Blog

عرس شعیب الاولیاء کے موقع پر دعوتِ اسلامی کا عظیم الشان کارنامہ

Last updated: جولائی 21, 2025 6:35 صبح
newsg24urdu 3 دن ago
عرس شعیب الاولیاء کے موقع پر دعوتِ اسلامی کا عظیم الشان کارنامہ
عرس شعیب الاولیاء کے موقع پر دعوتِ اسلامی کا عظیم الشان کارنامہ
SHARE

براؤں شریف سدھارتھ نگر: عرس شعیب الاولیاء کے باوقار موقع پر دعوتِ اسلامی انڈیا کی مجلسِ رابطۃ بالعلما و المشائخ و مزاراتِ اولیا ہند کے زیرِ سرپرستی ایک باوقار و پُراثر تعارفی پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا، جس میں علم و عرفان کے سچے متلاشیوں، اولیاء کرام کے دیوانوں، اور سنّتوں کے شیدائیوں کی بھرپور شرکت نے اس روحانی محفل کو تابناک بنا دیا۔

مشمولات
تعارفی مکتب اور اصلاحی کتب کا تعارفغریب نواز ریلیف فاؤنڈیشن کا جذبۂ خدمتاصلاحی رسائل و کتب کی وسیع تقسیمعلمائے کرام سے ملاقاتیںمزار شریف پر روحانی حاضریشرکاء کی فہرست

تعارفی مکتب اور اصلاحی کتب کا تعارف

دعوتِ اسلامی کے تحت ایک تعارفی مکتب کا اہتمام کیا گیا، جس میں علمائے اہلِ سنّت اور مشائخِ کرام کے لیے درسی و اصلاحی کتب کا دلنشین تعارف پیش کیا گیا۔ اس موقع پر دعوتِ اسلامی کی جانب سے دینی تعلیم، فروغِ سنّت اور اصلاحِ معاشرہ کے میدان میں انجام دیے جانے والے کاموں کو بھی اجاگر کیا گیا، جسے حاضرین نے نہایت قدر کی نگاہ سے دیکھا۔

غریب نواز ریلیف فاؤنڈیشن کا جذبۂ خدمت

اس پُرنور اجتماع میں غریب نواز ریلیف فاؤنڈیشن کی جانب سے شربت و طعام کا اہتمام کیا گیا، جو خدمتِ خلق کی درخشاں مثال تھی۔ فاؤنڈیشن کی خدمات نے زائرین کے دل جیت لیے اور روحانی فضا میں مٹھاس گھول دی۔

اصلاحی رسائل و کتب کی وسیع تقسیم

عوام الناس میں تقریباً 500 سے زائد اصلاحی رسائل تقسیم کیے گئے جن میں:

- Advertisement -
Ad imageAd image
  • فیضانِ نماز
  • میت کو غسل دینے کا طریقہ
  • وضو اور غسل کا طریقہ
  • کپڑا پاک کرنے کا طریقہ
  • بادشاہ شاہ کی ہڈیاں
    اور دیگر دینی کتب شامل تھیں۔ یہ رسائل نہ صرف معلوماتی تھے بلکہ عوامی اصلاح و تربیت کا مؤثر ذریعہ بھی ثابت ہوئے۔

علمائے کرام سے ملاقاتیں

دارالعلوم اہلِ سنت فیض الرسول کے جید اساتذہ کرام اور دیگر مقامی علما سے دعوتِ اسلامی کے وفد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر فاضل فیض الرسول نیوز جی 24 کے بانی اور کارگزار ایڈیٹر شفیق فیضی نے بھی شرکت کی۔ انہوں نے دعوت اسلامی کے پیش قدمی اور گرانقدر خدمات کو دوسرے ملی اور مذہبی تنظیموں کے لئے قابل تقلید بتایا۔ پروگرام میں دعوت اسلامی کی طرف سے کئے جارہے تنظیمی، فلاحی اور تعلیمی کا مفصل تعارف پیش کیا۔ اس تعارفی نشست میں اصلاحی مقاصد، دینی خدمات اور امتِ مسلمہ کی فلاح کے لیے دعوتِ اسلامی کے عالمگیر مشن پر روشنی ڈالی گئی۔

مزار شریف پر روحانی حاضری

روحانی فیوض و برکات سے لبریز اس محفل کا اختتام مزار شریف پر حاضری سے ہوا، جہاں علما و مشائخ نے ایصالِ ثواب کی دعائیں کیں اور امت کے حق میں خیر و برکت کی التجائیں کیں۔

شرکاء کی فہرست

عرس شعیب الاولیاء کے بافیض پروگرام میں دعوتِ اسلامی کی اہم شخصیات نے شرکت فرمائی:

  • حضرت مولانا حافظ و قاری صلاح الدین صاحب قبلہ، نگرانِ مجلس رابطۃ بالعلما و المشائخ و مزاراتِ اولیا (کل ہند سطح پر ذمہ دار)
  • مولانا اعجاز الحق مدنی ، رکنِ ریجن (کشمیر تا بہار)
  • مولانا ذیشان مدنی ، ڈویژن نگران (بستی)
  • مولانا تاج محمد ، ضلعی نگران (سنت کبیر نگر)
  • مسیح الدین عطاری، شعبہ عشر اطرافِ گاؤں، رکنِ ڈویژن

ان علمائے کرام کی شرکت نے محفل کو علمی، روحانی اور تنظیمی لحاظ سے بھرپور جِلا بخشی۔

- Advertisement -

1Like
0Dislike
100% LikesVS
0% Dislikes

You Might Also Like

کویندر گپتا کی بطور لیفٹیننٹ گورنر لداخ تقرری پر خوشی کا اظہار

صحابئ رسول کی نیت پر حملہ قرآن کے انکار کے مترادف: امین الحق عبداللہ قاسمی

سنت ابراہیمی کی صدا پھر گونجے گی، شعور و شریعت کا پیغام

جمعیۃ علماء ہند کا دو روزہ اجلاس, مولانا محمود مدنی کی شرکت متوقع

کالا عمامہ اور کالی پٹی باندھ کر دہشت گردی کی مخالفت

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp LinkedIn Telegram Email Copy Link Print
Previous Article کویندر گپتا کی بطور لیفٹیننٹ گورنر لداخ تقرری پر خوشی کا اظہار کویندر گپتا کی بطور لیفٹیننٹ گورنر لداخ تقرری پر خوشی کا اظہار
Next Article تنظیم بریلوی علمائے اہلِ سنت کے زیرِ اہتمام عرس تاج الاولیاء منعقد
Leave a review

Leave a review جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Please select a rating!

تنظیم بریلوی علمائے اہلِ سنت کے زیرِ اہتمام عرس تاج الاولیاء منعقد
عرس شعیب الاولیاء کے موقع پر دعوتِ اسلامی کا عظیم الشان کارنامہ
کویندر گپتا کی بطور لیفٹیننٹ گورنر لداخ تقرری پر خوشی کا اظہار
انورؔ جلالپوری: نثر و نظم کا گنگا جمنی کارواں
خودی کو سمجھا نہیں، احساس زیاں بھی جاتا رہااز

Advertise

ہمارا موبائل اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں

NewsG24بھارت میں پروپیگنڈہ خبروں کے خلاف ایک مہم ہے، جو انصاف اور سچائی پر یقین رکھتی ہے، آپ کی محبت اور پیار ہماری طاقت ہے!
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
  • About Us
  • TERMS AND CONDITIONS
  • Refund policy
  • سپورٹ کریں
  • Privacy Policy
  • پیام شعیب الاولیاء
  • Contact us
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?