کانپور (محمد عثمان قریشی) حضور مفتی اعظم ہند الشاہ مصطفی رضا خاں قادری نوری کا 45 واں سالانہ عرس مفتی اعظم ہند محمدی مسجد طلاق محل روڈ پر نہایت ہی تزک و احتشام کے ساتھ مورخہ 9 /جولا ئی بروز بدھ بعد نماز عشاء منعقد ہو رہا ہے۔
جلسہ کی صدارت مفتی محمد الیاس خاں نوری خلیفہ سرکار تاج الشریعہ کریں گے۔ مفتی محمد اشفاق قادری خانقاہ محمد یہ کالپی شریف کا جلسے سے خصوصی خطاب ہوگا۔ اس کے ساتھ ہی مولانا مرتضی شریفی، مولا نا مظفر حسین مصباحی بھی سامعین سے خطاب کریں گے، جبکہ جلسے کی نظامت شبیر اشرفی اور نعت ومنقبت سے فضا کو معطر کرنے کے لیے قاری اقبال بیگ نوری، قاری محمد فیصل علیمی کی تشریف آوری یقینی ہے۔
شہر کے باوقار علماء کرام، ائمہ و حفاظ عظام زینت اسٹیج ہوں گے۔ جلسے کی نگرانی مولانا محمد مہتاب عالم قادری مصباحی صدرمسلم اصلاحی جماعت،شہر ی صدر آل انڈیا غریب نواز کونسل اور جلسے کا اہتمام و انصرام مسلم اصلاحی جماعت کرے گی۔
جنرل سکریٹری مسلم اصلاحی جماعت محمد عرفان نے اخبارات کو اطلاع دیتے ہوئے عوام اہل سنت سے کثیر تعداد میں شرکت کی درخواست کی ہے۔ انشاء اللہ عزوجل قل شریف کا آغاز ایک بج کر چالیس منٹ پر ہوگا، لہذا اس نورو نکہت بھری پر کیف ”عرس مفتی اعظم ہند“ میں امنڈتے ہوئے سیلاب کی طرح تشریف لاکر علما ء اہلسنت کے وعظ و بیان اور نعت ومنقبت سے ایمان میں تازگی اور حسن عقیدت میں بالید گی بخشیں اور داریں کی سعادتوں سے بہر مند ہو ں۔