اترولہ بلرامپور (محمد قمرانجم قادری فیضی) مورخہ 8 فروری 2025بروز سنیچر بعد نماز مغرب جامعہ علی حسن اہلسنت انبیاء چوراہا اترولہ ضلع بلرام پور یوپی میں سولہویں سالانہ جلسئہ دستار بندی کے موقع پر قادری اسٹیج پر بخاری شریف کی آخری حدیث پاک کا درس مفتی محمد بدر عالم مصباحی نے دیا –
بعد نماز عشاء عطائے رسول کانفرنس وجلسئہ دستار بندی کا آغا قاری محمر عمر نعیمی کی تلاوت پاک سے شروع ہوا
بعدہ جامعہ کے بچوں نے آقا صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں خراج عقیدت پیش کیا
جلسے کی سرپرستی سید خلیق اشرف اشرفی نے کی.
انور سونپوری وغلام مرتضیٰ مسعودی نے نعت پاک پیش کیا –
مولانا محمد قاسم اشرفی مصباحی نے حالات حاضرہ پر امت مسلمہ کے گرتے ہوئے گراف پر زبردست بیان کیا
انہوں نے بتایا کہ آج وقت کی اہم ترین ضرورت عشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہے عشق نبی ہی کامیابی کی دلیل ہے-
مفتی بدر عالم مصباحی نے علم کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے بتایا کہ آج کامیاب ہونا بغیر علم کے ممکن نہیں ہے-
خطاب کے بعد مدرسہ عباداللہ تعلیم القرآن کے بچوں کو انعام سے نوازا گیا –
پھر جامعہ میں اول ،دوم،اور سوم پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ اور شعبئہ حفظ وشعبئہ نظامیہ میں اول، دوم اور سوم پوزیشن حاصل کرنے والے متعلمین کو انعام سے نوازا گیا –
شب معراج النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر جامعہ کے جنے پانچ طلبہ نے ایک ہی نششت میں مکمل قرآن پاک سنایا تھا ان کو 5100 روپیہ نقد دیا گیا –
اس کے بعد دستار بندی کا خوبصورت منظر پیش کیا گیا.
اخیر میں جامعہ علی حسن اہلسنت وعطائے رسول جامع مسجد کے صدر اعلیٰ کی طرف سے اشفاق احمد نائب صدر اعلیٰ نے شکریہ ادا کیا اور سب کو مبارکباد پیش کی.