By using this site, you agree to the Privacy Policy and Terms of Us
Accept
NewsG24UrduNewsG24UrduNewsG24Urdu
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • اتصل
  • مقالات
  • شكوى
  • يعلن
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
Reading: عقائد کا تحفظ دراصل دین حق کی حفاظت ہے
Share
Notification Show More
Font ResizerAa
NewsG24UrduNewsG24Urdu
Font ResizerAa
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Have an existing account? Sign In
Follow US
NewsG24Urdu > Blog > آج کل > عقائد کا تحفظ دراصل دین حق کی حفاظت ہے
آج کل

عقائد کا تحفظ دراصل دین حق کی حفاظت ہے

Last updated: نومبر 3, 2025 2:55 صبح
newsg24urdu 1 مہینہ ago
عقائد کا تحفظ دراصل دین حق کی حفاظت ہے
عقائد کا تحفظ دراصل دین حق کی حفاظت ہے
SHARE

،
مجلس تحفظ ختم نبوت کانپورکے دو روزہ تربیتی کیمپ میں دیوبند حیدراباد لکھنو و ملک کے دیگر حصوں سے تشریف لائے اور علماء نے خطاب کیا
اس موقع پر کانپور ومختلف اضلاع سے علمائے کرام ائمہ مساجد نے کثیر تعداد میں شرکت کر کے قیمتی و علمی خطابات سے فیض حاصل کیا

کانپور( محمد عثمان قریشی) دین حق، مسلک اہل سنت والجماعت اور اصحابہ وآل محمد کی محبت وعقیدت پر اعتقادی وفکری یلغار کا مقابلہ کرنے اور لوگوں کے عقائد کو درست رکھنے کے لئے جدوجہد،طریقہ کار اور علماء کی دینی وعلمی ذمہ داریوں سے روشناس کرانے کے لئے مولانا متین الحق اسامہ قاسمی ؓ کے جانشین وجمعیۃ علماء اترپردیش کے جنرل سکریٹری مولانا امین الحق عبداللہ قاسمی کی نگرانی میں مجلس تحفظ ختم کانپور کی طرف سے شہر کانپور ومختلف اضلاع کے علماء وائمہ کرام کا دوروزہ خصوصی تربیتی کیمپ کا انعقاد ہوا۔

جس کی تین نشستوں میں دارالعلوم دیوبند،لکھنؤ، حیدرآباد وملک کے دیگر حصوں سے تشریف لائے علماء کرام نے باطل عقائد کی بیخ کنی اور عقیدہ کی درستگی کے لئے کام کرنے کی اہمیت پر تفصیلی گفتگو کی۔ چوتھی نشست جاری ہے۔


دارالعلوم دیوبند سے تشریف لائے صدر مجلس مولانا مفتی محمدراشد اعظمی نے کہا کہ اکابر نے دفاع صحابہ کے لئے بہت کام کیا ہے۔شاہ ولی اللہ محدث دہلویؒ سے لے کر انور شاہ کشمیری،حسین احمد مدنی اور مولانا عبدالشکور صاحب رحہم اللہ کی تحفظ صحابہ کے لئے بہت بڑی خدمات اور قربانیاں ہیں۔اس سے پہلے علامہ ابن تیمیہ نے عظمت صحابہؓ پر بہت سی کتابیں لکھیں۔ مجدد الف ثانی ؒ نے بھی ایک رسالہ تحریر فرمایا۔

حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں کسی کی ہمت نہیں ہوئی کہ وہ کسی بھی صحابی کو برا کہے۔ حضور ؐنے صحابہ کا دفاع کرتے ہوئے فرمایا کہ میرے صحابہ کو برا نہ کہو۔ صحابہ کرامؓ دین کا دروازہ ہیں، جب تک صحابہ ؓ دروازے پر کھڑے ہیں کسی کی ہمت نہیں ہوگی کہ وہ دین میں گڑ بڑی کرے۔ صحابہؓ ستارے ہیں جب تک آسمان میں ستارے ہیں آسمان محفوظ رہے گا۔دین کی بنیاد صحابہؓ کرام ہیں ہمیں ہر حال میں ان کی عصمت وعظمت کی حفاظت کرنی ہے۔

- Advertisement -
Ad imageAd image

حیدرآباد سے تشریف لائے مولانا مفتی عبدالقوی رکن شوریٰ مظاہر علوم سہارنپور نے کہا کہ عقائد تحفظ دراصل دین حق کی حفاظت ہے۔صحابہ کرامؓ کے اعمال ہمارے لئے اسوہء ہیں۔ صحابہ کرام معصوم نہیں لیکن مغفور ہیں۔صحابہ کی وعظمت وحجیت اہل سنت والجماعت کے عقیدے کا اہم جزو ہے۔ بشری تقاضے کے تحت صحابہ ؓ سے جو غلطیاں ہوئیں اس میں بھی امت کے لئے رہنمائی ہے کہ کس طرح کی حالت میں کیسے اپنی غلطیوں کو دنیا میں ہی سدھار لیں اور آخرت کی پکڑ سے بچ جائیں۔ صحابہ حضورؐ کے پیسنے سے سیراب کئے ہیں گلستاں ہیں۔ ان سے خوشبو حاصل کرنی چاہئے۔

غلطیوں کو جو لوگ بطور تنقیص بیان کرتے ہیں یہ درصل ان کے دل کی کجی ہے جو ان کی زبان پر آرہی ہے۔ خطائے صحابہ پر انگشت نمائی کرنا اصل میں دل میں چھپے ہوئے بعض کی عکاس ہے۔ گستاخ صحابہ کا خاتمہ بالخیر ہونا بہت مشکل ہے۔ جوان پر زبان درازی کرتاہے اس کی گمراہی کی کوئی حد نہیں ہوتی کہ وہ کہاں پر جاکر رکے گااس کی کوئی انتہا نہیں۔انہوں نے موجود علماء کرام سے کہا کہ اہل باطل کا رد نرمی اور مثبت انداز سے کریں انشاء اللہ زیادہ مفید ہوگا۔


مفسر قرآن مولانا طلحہ صاحب قاسمی نقشبندی نے کہا کہ نبوتِ محمدیہ کے خلاف سب سے پہلی اور خطرناک بغاوت کا نام”رافضیت“ ہے۔ مخصوص حضرات کو ہی اہلِ بیت کہنا قرآن میں ایک واضح تحریف ہے۔ جس طرح روشنی اور اندھیرے کا اتحاد ممکن نہیں، اسی طرح دشمنان صحابہ و عاشقان صحابہ کا فکری اتحاد بھی ناممکن ہے۔

مولانا نے کہا کہ یہ کوئی مذہب نہیں بلکہ ”رافضیت“ دراصل نبوت کے خلاف ایک بغاوت ہے۔ انہوں نے اہلِ بیت اور امامت کا سہارا لے کر نبوت کے خلاف محاذ کھولا۔ ہر دور میں رافضیت سے بڑا اہلِ بیت کا کوئی دشمن نہیں رہا۔ انہوں نے ہمیشہ اہلِ بیت کی طرف ایسی من گھڑت اور متضاد باتیں منسوب کیں جنہیں پڑھ کر آدمی اہلِ بیت سے بدظن ہو جائے، حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ ان کا اہلِ بیت سے کوئی تعلق نہیں۔ یہ لوگ اہلِ بیت سے عشق کے نعرے لگاتے رہیں، درحقیقت ان کا عمل اس کے برعکس ہوتا ہے۔

دارالعلوم فاروقیہ کاکوری لکھنؤ کے ناظم مولانا عبدالعلی صاحب فاروقی نے کہا کہ ہر دور میں رافضی کا حکومت و اقتدار سے خاص تعلق رہا ہے۔ تاریخ گواہ ہے کہ مغلوں کے دور میں بھی، سوائے اورنگ زیبؒ  کے زمانہ حکومت کے، ہر دور میں رافضیوں کا خاص دبدبہ رہا ہے۔دنیا کے جتنے مذاہب ہیں،

- Advertisement -

ان کے یہاں تبلیغِ مذہب کا تصور پایا جاتا ہے، لیکن ان کے یہاں اِخفاءِ مذہب یعنی اپنے مذہب کو چھپانا ہی اصل اصول ہے۔ انہوں نے فرمایا کہ ہمارے ملک ہندوستان میں جن علما نے اس فتنے کی گمراہیوں کو سمجھا اور اس پر علمی و عملی کام کیا، ان میں سرِفہرست شاہ عبدالعزیز محدث دہلوی رحمۃ اللہ علیہ ہیں۔

ان کے بعد بہت سے بزرگوں نے یہ خدمت انجام دی، جن میں ایک اہم نام امامِ اہلِ سنت حضرت مولانا عبدالشکور صاحب فاروقی رحمۃ اللہ علیہ کا ہے۔ امامِ اہلِ سنت کی انفرادیت یہ ہے کہ انہوں نے رافضی عقائد کو مکمل طور پر سمجھ کر ان کا مدلل رد کیا۔ آج بھی کوئی شخص امامِ اہلِ سنت کی خدمات سے استفادہ کیے بغیر رافضیت کا تعاقب اور اس کا رد مؤثر طور پر نہیں کر سکتا۔

امامِ اہلِ سنت امتِ مسلمہ، بالخصوص اہلِ سنت والجماعت کے لیے اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت تھے۔ امامِ اہلِ سنت نے ایک موقع پر فرمایا تھا کہ اکثر و بیشتر نئے مذاہب کی بنیاد ضد، اصرار اور غلط فہمیوں پر ہوتی ہے؛ لیکن رافضی مذہب ایک ایسا مذہب ہے جو باقاعدہ سوچی سمجھی سازش کے تحت یہودیوں کی مرہونِ منت وجود میں لایا گیا۔

- Advertisement -


مولانا محمد یحییٰ نعمانی ناظم المعہد العالی للدراسات الاسلامیہ لکھنؤ نے رافضیت کے وجود میں آنے کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ یہ فتنہ منافقوں کاسردار عبداللہ ابن سبا جو نسلاً یہودی تھا اس نے اسلام کو بہت نقصان پہنچایا۔ اہل بیت کی محبت کا جھوٹا دعوی کیا اور حضرت عثمان غنیؓ کے خلاف لوگوں کو اکسایا اور اسی کے ذریعہ تیار کردہ گروہ نے حضرت علیؓ اور حضرت معاویہؓ کے درمیان اختلاف کو ہوا دی۔ تیسری صدی میں یہ گروہ ایک الگ مذہب کی شکل اختیار کرگیا۔

مولانا نے رافضی گروہ کے غلط عقائد کے جاننے کے لئے مطالعہ کی ترغیب دی۔ اپنی بات کو مضبوطی سے رکھنے کے لئے بھی گہرائی سے مطالعہ کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ گروہ دراصل اسلام دشمن ہے۔ ان کو جب جب موقع ملاہے تو انہوں نے اسلام کو نقصان پہنچایاہے۔ تاتاریوں سے لے کر انگریزوں تک ہر جگہ ان کی اسلام دشمنی نظر آتی ہے۔آج کل صحابہ کرامؓ کے بارے میں رافضیوں کے پروپیگنڈہ کو اچھالا جارہا ہے۔ حدیث نمبر بتلا بتلا کر لوگوں کو گمراہ کیا جارہا ہے۔ ہمیں اپنی بات نرمی کے ساتھ دلائل سے مزین کرکے مضبوطی سے رکھنی ہے۔


لکھنؤ سے تشریف لائے تحریک مدح صحابہؓ کے صدر مولانا عبدالباری فاروقی نے رافضیت کے عقائد کو تفصیل سے بتاتے ہوئے کہا کہ یہ گروہ اہل بیت کے علاوہ کو صحابی نہیں مانتے۔شک وشبہات میں مبتلا کرنے کے لئے کہتے ہیں کہ صحابہؓ میں منافق بھی تھے۔ جب کہ اللہ نے قرآن میں صحابہ اور منافق کو الگ الگ بیان کیا ہے۔

صحابہ کرامؓ پر طعن وتشنیع ہو رہی ہو تو مصلحت کی چادر اوڑھ کر خاموش نہیں رہا جاسکتا۔ صحابہ کی تعریف میں لگ جائیں۔ اصلاح عقائد پر اگر کام کرنا ہے تو قرآن پاک سے استدلال کیا جائے۔ صحابہ کا تقدس پامال ہو رہا ہو اور ہم مصلحت پسند رہیں یہ غلط ہے۔ مولانا اپنے والد حضرت مولانا عبدالعلیم فاروقیؒ کے عقائد کیلئے کئے گئے کاموں وواقعات پر بھی روشنی ڈالی۔


اس سے قبل مولانا محمد اکرم جامعی نے ختم نبوت کی اہمیت پر ابتدائی گفتگو فرمائی مولانا حذیفہ قاسمی نے انجینئرمرزا کے گمراہ کن بیانات کوبڑی اسکرین پر سلائڈ کے ذریعہ واضح کیا اور مولانا امیر حمزہ نے”عقیدہ امامت“، مفتی محمد معاذ نے ”حضرت ابوبکر صدیق کی فضیلت“،مفتی محمد حسان نے”اہل بیت اور صحابہ کرام کی آپس کی رشتہ داریاں“ عنوانات پر تفصیلی روشنی ڈالی کیمپ میں 400سو سے زائد علماء،ائمہ،خطباء، حفاط صوبہ کے مختلف اضلاع سے شریک رہے۔

0Like
0Dislike
50% LikesVS
50% Dislikes

You Might Also Like

دکانداروں کے مسائل کا مستقل حل نکالا جائے

قومی بیداری کی ضرورت،SIR اور اوقاف کے اندراج میں تاخیر قوم کے لیے نقصان دہ

ادبی کینوس کے زیر اہتمام شعری نشست کا انعقاد

وقف املاک کی حفاظت کرنا ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے

مولانا محمد سعد خاں ندوی کی نئی تین اہم کتابوں کا رسم اجرا

TAGGED:تحفظ عقائددین حقعقائد کا تحفظ
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp LinkedIn Telegram Email Copy Link Print
Previous Article بھارت-امریکہ دفاعی معاہدے کا خیر مقدم: ڈاکٹر عمار رضوی بھارت-امریکہ دفاعی معاہدے کا خیر مقدم: ڈاکٹر عمار رضوی
Next Article ووٹوں کی لاش   ووٹوں کی لاش
Leave a review

Leave a review جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Please select a rating!

قلم ایک امانت ہے
مظاہرہ حسن قرأت و عظمت قرآن کانفرنس کی تیاریاں آخری مراحل میں
دکانداروں کے مسائل کا مستقل حل نکالا جائے
قومی بیداری کی ضرورت،SIR اور اوقاف کے اندراج میں تاخیر قوم کے لیے نقصان دہ
ادبی کینوس کے زیر اہتمام شعری نشست کا انعقاد

Advertise

ہمارا موبائل اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں

NewsG24بھارت میں پروپیگنڈہ خبروں کے خلاف ایک مہم ہے، جو انصاف اور سچائی پر یقین رکھتی ہے، آپ کی محبت اور پیار ہماری طاقت ہے!
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
  • About Us
  • TERMS AND CONDITIONS
  • Refund policy
  • سپورٹ کریں
  • Privacy Policy
  • پیام شعیب الاولیاء
  • Contact us
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?