غوثِ اعظم کی کرامت ہیں امام احمد رضا
تاجدارِ اہل سنّت ہیں امام احمد رضا
دیکھ کر ان کے فتاوے علم والوں نے کہا
مرد ِمیدانِ فقاہت ہیں امام احمد رضا
ان کی تصنیفات کی کثرت سےہوتا ہےعیاں
بالیقیں کنزِ کرامت ہیں امام احمد رضا
کہہ رہےہیں عاشقان اعلیٰ حضرت جھوم کر
نازش عشق و محبت ہیں امام احمد رضا
کوئی مانے یانہ مانے یہ مرا ایمان ہے
آیت از آیات قدرت ہیں ا امام احمد رضا
کامیابی چاہتے ہو تو چلو اس راہ پر
رہنمائے راہ جنت ہیں امام احمد رضا
کنز الایماں اور فتاوٰی رضویہ سےیہ کھلا
علم کی جان بلاغت ہیں امام احمد رضا
محمد زاہد رضا بنارسی دارالعلوم حبیبہ رضویہ گوپی گنج بھدوہی