کانپور(محمد عثمان قریشی) قربانی سے ایک اطاعت شعار مسلمان کو یہ سبق ملتا ہے کہ وہ رب کی فرمانبرداری اور اطاعت میں ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے تیار رہے اور مال و متا ع کی محبت چھوڑ کر خالص اللہ تعا لیٰ کی محبت اور پیارے آقا ئے نامدار تاجدار مدینہ محمد عربی ﷺکی سنت کی خاطر ہر طرح کی قربانی دینے کا جذبہ دل میں پیدا ہو۔ قربانی کے ایام نزدیک آتے ہی فتنہ پروروں کی جانب سے سنت ابراہیمی قربانی‘کے حوالہ سے عوام میں مختلف انداز میں گمراہ کن باتوں سے وسوسے پیدا کر کے ذہنوں کو خراب کرنے کا کام شروع کر دیا جاتا ہے۔
ایسے میں عوام کے ذہنوں میں پنپ رہے مختلف سوالات و اعتراضات کے جوابات، شریعت کی صحیح ترجمانی او رقربانی کے پیغام کو عام کرنے کیلئیشہر کی معروف قدیمی دینی درسگاہ مدرسہ جامع العلوم جامع مسجد پٹکاپور کانپور کے زیراہتمام 9 روزہ پروگرام بعنوان فضائل،مسائل اورتاریخ قربانی مدرسہ کے مہتمم الحاج محی الدین خسروتاج کی سرپرستی میں شہر کے مختلف علاقوں میں منعقد ہو رہے ہیں۔مدرسہ کے استاذ مفتی امیر اللہ قاسمی، مولانا اظہر منیر مظاہری اور مولانا حسیب الرحمن جامعی نے مشترکہ طور پر اس کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ یکم ذی الحجہ مطابق 29/مئی بروز جمعرات بعد نمازمغرب مسجد عائشہ ڈیفنس کالونی جاجمؤ،2 ذی الحجہ مطابق 30جون بروز جمعہبعد قبل جمعہ گرین ہاؤس، بعد نماز مغرب مسجد صوفی صاحب، 3ذی الحجہ مطابق31مئی بروزسنیچر بعد نماز مغرب چھوٹی مسجدمسافر خانہ پریڈ،4ذی الحجہ مطابق یکم /جون بروز اتواربعد نماز ظہر روشن نگر برمکان محمد عرفان، بعد نماز عصر مصلیٰ پریم نگر چمن گنج، بعد مغرب مسجد ریکے پور راوتپور، 5ذی الحجہ مطابق2جون برو ز پیر بعد نماز عصر ریل بازار برمکان مولانا محمد آصف صاحب ثاقبی،بعد نماز مغرب ’مسجد عمر‘عمرکمپاؤنڈ جاجمؤ، 6ذی الحجہ مطابق 3 جون بروز منگل بعد نماز عشائمسجد سیما ٹینری سنجے نگرجاجمؤ،7ذی الحجہ مطابق 4جون بروز بدھ جامع مسجد پٹکاپور،8ذی الحجہ مطابق 5 جون بروز جمعرات بعد نماز عشاء مسجد رحمت اللہ نئی سڑک،9 ذی الحجہ مطابق 6جون بروز جمعہ قبل جمعہ مصلیٰ گن فیکٹری وجے نگر، کارڈیالوجی مسجد راوتپور، بیری روشن نگر،انہو ں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا ایمان و عقیدہ کی حفاظت کے لیے آپ اپنے علاقہ و محلہ میں منعقد ہونے والے اس اجلاس میں مع احباب شرکت فرماکر علمائے کرام کی قیمتی بیانات سے مستفیض ہوں۔