ملک کے مختلف حصو ں سے مبارکباد کا سلسلہ جاری
کانپور(محمد عثمان قریشی) جمعیۃ علماء اتر پردیش کے سابق صدر حضرت مولانا محمد متین الحق اسامہ صاحب قاسمی نور اللہ مرقدہ سابق قاضی شہر کانپور کے بے حد قریبی اور رفیق کار رہے
شہری جمعیۃ کے سکریٹری،بھارتیہ کسان یونین کے قومی سکریٹری قاری عبدالمعید چودھری کو جمعیۃ علماء اتر پردیش کا سکریٹری منتخب کیا گیاہے۔
قاری عبد المعید چودھری کے سکریٹری منتخب ہونے پر ان کے متعلقین، محبین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، ملک بھر سے قاری عبد المعید چودھری کے پاس مبارکباد کا سلسلہ شروع ہو گیا۔
قاری عبد المعید چودھری نے اس پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ اکابرین جمعیۃ نے جس اعتماد کے ساتھ بندہ کو سکریٹری منتخب کیا ہے، اس کو قائم رکھتے ہوئے جمعیۃ علماء اتر پردیش کو مضبوط اور متحرک بنانے کاکام کیا جائے گا۔
اس موقع پر انہوں نے ملک بھر سے مبارکباد دینے والے اپنے محبین کا بھی شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ ہم سب کو مل کر اتحاد و اتفاق کے ساتھ بزرگوں کے نقش قد پر چلتے ہوئے کامیابیوں کو حاصل کرنا ہے۔





