By using this site, you agree to the Privacy Policy and Terms of Us
Accept
NewsG24UrduNewsG24UrduNewsG24Urdu
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • اتصل
  • مقالات
  • شكوى
  • يعلن
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
Reading: قربانی کا گوشت تمام شرکاء کو برابر تقسیم کرنا ضروری
Share
Notification Show More
Font ResizerAa
NewsG24UrduNewsG24Urdu
Font ResizerAa
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Have an existing account? Sign In
Follow US
NewsG24Urdu > Blog > مذہبیات > قربانی کا گوشت تمام شرکاء کو برابر تقسیم کرنا ضروری
مذہبیات

قربانی کا گوشت تمام شرکاء کو برابر تقسیم کرنا ضروری

Last updated: مئی 27, 2025 5:09 شام
newsg24urdu 1 ہفتہ ago
SHARE

کانپور (محمد عثمان قریشی) جدید دور میں پیش آنے والے جدید فقہی پیچیدہ مسائل کے حل کے لئے سابق قاضی شہر مولانا محمد متین الحق اسامہ قاسمی کے ہاتھوں قائم شہر کے جید علماء و مفتیان پر مشتمل پینل کل ہند اسلامک علمی اکیڈمی کی ماہانہ نشست اکیڈمی کے دفتر جمعیۃ بلڈنگ رجبی روڈ کانپور میں اکیڈمی کے صدر مفتی اقبال احمد قاسمی کی صدارت میں منعقد ہوئی۔

پہلا سوال تھا کہ بڑے جانور کی قربانی میں تمام شرکاء کو برابر تقسیم کرنا ضروری ہے، لیکن اگر سارے شرکاء گوشت نہ لینا چاہیں، یا پورا نہ لے کر تھوڑا ساگوشت لینے کے خواہش مند ہوں تو کیا اس صورت میں بھی ناپ تول کرکے گوشت دینا لازمی ہوگا؟ اس مسئلہ میں غور و خوض کے بعد یہ طے پایا کہ شرکاء میں گوشت اندازے سے تقسیم کرنا جائز نہیں ہے اور اندازے سے تقسیم کرنا چاہیں تو جانور کے اجزاء کلیجی، سری، پائے چربی وغیرہ حصوں میں شامل کر دیے جائیں۔ نیزاگر سبھی شرکاء حصوں کے خواہش مند نہ ہوں جس کی وجہ سے تقسیم کی ضرورت پیش نہ آئے بلکہ اپنی ضرورت کے اعتبار سے کم وبیش گوشت لے کر باقی دوسرے شرکاء یا غرباء کے لیے چھوڑ دیں تو مسامحۃ ایسا کرنا درست ہے۔


دوسرا سوال تھا کہ طلاق کی شرط کے ساتھ حلالہ حرام یا مکروہ ہے، ایسے میں اگر عورت تفویض طلاق لیکر نکاح کرے تو کیا حکم ہے؟اس مسئلہ میں یہ طے پایا کہ اگر کوئی عورت (جس کو طلاق مغلظہ دی گئی ہو) دوسرا نکاح کسی اور سے تفویض طلاق کی شرط کے ساتھ کرے کہ مجھے طلاق بائن دینے کا اختیار ہوگا جب چاہوں گی اپنے پر طلاق بائن واقع کرلوں گی تو اس شرط  کے ساتھ یہ نکاح درست ہوگا اور اس اس صورت میں شوہر سے صحبت کے بعد جب اپنے اوپر طلاق واقع کرے گی تو بعد عدت اپنے سابق شوہر سے نکاح کرسکتی ہے۔
اگلا مسئلہ تھا کہ حج میں حیض کی حالت میں طوافِ زیارت کرنے پر کیا بدنہ لازم ہے؟ اور کیا کسی مسلک میں اس کی رعایت یا ہلکی قربانی کی گنجائش ہے؟ اس سلسلے میں یہ بات سامنے آئی کہ چوں کہ یہ مسئلہ بہت اہم ہے، ابن تیمیہ اور ابن قیم اور بعض معاصرین عرب علماء کی رائے کو چھوڑ کر سبھی طواف زیارت حیض کی حالت میں کرنے پر بدنہ کے وجوب کے قائل ہیں، اس لیے مسئلہ کی نزاکت اور خواتین کی ضرورت کے پیش نظر یہ طے پایا کہ اس موضوع پر ایک مدلل سوالنامہ تیار کرکے مرکزی دارالافتاؤں میں ارسال کرکے کوئی حل تلاش کیا جائے۔ اس کے لیے  اکیڈمی کی جانب سے مفتیان کرام  کو سوالنامہ تیار کرنے کی ذمہ داری دی گئی۔


نشست کا آغاز مفتی محمد واصف قاسمی کی تلاوت سے ہوا۔ اس موقع پر نائب صدر مفتی عبدالرشید قاسمی، جنرل سکریٹری مولانا خلیل احمد مظاہری، مولانا امین الحق عبداللہ قاسمی، مولانا محمد انیس خان قاسمی، مفتی سید محمد عثمان قاسمی، مفتی سعد نور قاسمی، مولانا حفظ الرحمن قاسمی، مفتی محمد دانش قاسمی، مفتی مفتاح حسین قاسمی، مفتی سعود مرشد قاسمی، مولانا امیر حمزہ قاسمی، مفتی محمد معاذ قاسمی، مفتی امجد علی قاسمی، مفتی سلطان قمر قاسمی، مفتی محمد عاقب قاسمی، مولانا محمد ذکوان قاسمی، مولانا محمد حذیفہ قاسمی، مولانا محمد الماس، مولانا محمد حسان قاسمی، مولانا محمد ایاز ثاقبی سمیت اکیڈمی کے دیگر اراکین موجود تھے۔

- Advertisement -
Ad imageAd image
0Like
0Dislike
50% LikesVS
50% Dislikes

You Might Also Like

مصنف و ادیب مفتی شعیب رضا نظامی فیضی کو "امام احمد رضا ایوارڈ” تفویض

قربانی خلوص و تقویٰ کا مظہر: مولانا شان محمد جامعی

شریعت کے خلاف فکری یلغار کے جواب میں فقہی و فکری ورکشاپ کا آغاز

فضائل و مسائل قربانی پر 9 روزہ پروگرام کا آغاز

حج وقربانی کے لئے کل ہند اسلامک علمی اکیڈمی کی ہیلپ لائن شروع

TAGGED:طلاققربانی کا گوشتنکاح
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp LinkedIn Telegram Email Copy Link Print
Previous Article ادارہ علم وفن اور اسلوب آرگنائزیشن کے زیر اہتمام اعزازی تقریب
Next Article ٹائٹن کے نئے اسٹور میں برانڈڈ آئی وئیر ہیں دستیاب
Leave a review

Leave a review جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Please select a rating!

بزمِ مدنی کے زیرِ اہتمام یادِ مائل میں سجی چراغوں جیسی شعری شام
مصنف و ادیب مفتی شعیب رضا نظامی فیضی کو "امام احمد رضا ایوارڈ” تفویض
قربانی خلوص و تقویٰ کا مظہر: مولانا شان محمد جامعی
مخلص نہیں کوئی بھی اردو زبان کا؟
علی گڑھ لنچنگ معاملے پر آئی ڈی آر ایف کی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ جاری

Advertise

ہمارا موبائل اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں

NewsG24بھارت میں پروپیگنڈہ خبروں کے خلاف ایک مہم ہے، جو انصاف اور سچائی پر یقین رکھتی ہے، آپ کی محبت اور پیار ہماری طاقت ہے!
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
  • About Us
  • TERMS AND CONDITIONS
  • Refund policy
  • سپورٹ کریں
  • Privacy Policy
  • پیام شعیب الاولیاء
  • Contact us
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?