By using this site, you agree to the Privacy Policy and Terms of Us
Accept
NewsG24UrduNewsG24UrduNewsG24Urdu
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • اتصل
  • مقالات
  • شكوى
  • يعلن
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
Reading: لاؤڈ اسپیکر کے حوالے سے واضح گائڈ لائن جاری کرکے کنفیوزن کو دور کیا جائے: امین الحق عبداللہ قاسمی
Share
Notification Show More
Font ResizerAa
NewsG24UrduNewsG24Urdu
Font ResizerAa
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Have an existing account? Sign In
Follow US
NewsG24Urdu > Blog > سیاست > لاؤڈ اسپیکر کے حوالے سے واضح گائڈ لائن جاری کرکے کنفیوزن کو دور کیا جائے: امین الحق عبداللہ قاسمی
سیاستمذہبیات

لاؤڈ اسپیکر کے حوالے سے واضح گائڈ لائن جاری کرکے کنفیوزن کو دور کیا جائے: امین الحق عبداللہ قاسمی

Last updated: دسمبر 6, 2024 1:59 شام
mohdshafiquefaizi 8 مہینے ago
SHARE

مسجدوں سے لاؤڈ اسپیکر اتروانے کی شکایت پر ریاستی جمعیۃ علماء کے نائب صدر نے سخت ناراضگی کا اظہار کیا

کانپور(محمد عثمان قریشی) صوبہ اترپردیش میں ہر دو چار ماہ کے وقفہ سے مقامی افسران اور پولیس اہلکار مسجدوں میں جاکر لاؤاسپیکر اتارنے کا دباؤ بنا رہے ہیں۔ اس حوالہ سے شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے جمعیۃ علماء ہند اترپردیش کے نائب صدر مولانا امین الحق عبداللہ قاسمی نے کہا کہ حکومت کو اس کا نوٹس لینا چاہئے اور ایک واضح اور صاف و شفاف گائڈ لائن جاری کرنی چاہئے جس سے لوگوں میں پیدا ہورہی بے چینی اور غلط فہمی دور کی جاسکے۔
مولانا عبداللہ قاسمی نے کہا کہ سپریم کورٹ نے ہر علاقے کیلئے آواز کا پیمانہ طے کررکھا ہے۔ سب سے پہلے تو یہ طے ہونا چاہئے کہ انتظامیہ کا کام لاؤڈاسپیکر کی آواز سپریم کورٹ کی طے کردہ ہدایات کے مطابق کرنا ہے یا لاؤڈ اسپیکر ہی اتروانا ہے۔ زیادہ لاؤڈ اسپیکر میں بھی آواز کم کرائی جاسکتی ہے اور کم لاؤڈ اسپیکر میں بھی آواز طے کردہ پیمانے سے زیادہ ہوسکتی ہے۔ اس حوالہ سے اب تک کوئی معقول وضاحت نہیں آئی ہے۔ نیز مقامی افسران اور پولیس اہلکاروں کے پاس آواز کے ناپنے کا پیمانہ کیا ہے؟ کیا ہر علاقے میں آواز کے ناپنے والی ڈیوائس موجود ہے؟ اگر ہے تو اس کا استعمال کیے بغیر کس بنیاد پر لاؤڈ اسپیکر اتروائے جارہے ہیں؟ اور اگر وہ ڈیوائس ہی نہیں ہے تو حکومت کو پہلے اس کا بندوبست کرنا چاہئے پھر ایسی کوئی ہدایات جاری کرنی چاہئے۔
مولانا نے شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فجر کی نماز کے وقت پولیس کا مسجدوں میں پہنچنا اور لاؤڈ اسپیکر اتارنے کیلئے دباؤ بنانا انتہائی غیر اخلاقی عمل ہے جس پر فوری روک لگائے جانے کی ضرورت ہے۔ مولانا نے کہا کہ جمعیۃ علماء خود اس بات کی اپیل کرتی ہے کہ ضرورت سے زائد لاؤڈ اسپیکر استعمال نہ کیے جائیں، لیکن انتظامیہ کا غیر اخلاقی رویہ ہماری اصلاحی مہم کو شدید نقصان پہنچا رہا ہے۔ اگر لاؤڈاسپیکر کیلئے کسی طرح کی اجازت کی ضرورت ہے تو اس کا مستقل نظام بنایا جائے اور ضرورت کے حساب سے تحریری اجازت نامہ جاری کیا جائے۔
مولانا نے حکومت اور انتظامیہ سے سوال کیا کہ کیا صرف پانچ منٹ کی اذان سے ہی سارے مسائل پیدا ہورہے ہیں؟ دیر رات تک باراتوں اورشادی بیاہ کی تقریبات میں ڈی جے بجاکر کھلے عام سپریم کورٹ کی ہدایات کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں، لیکن اس طرف توجہ نہ دے کر صرف مساجد کے لاؤڈ اسپیکر اتروانا ناقاقابل اصلاح رویہ ہے۔
مولانا نے دو ٹوک الفاظ میں ریاستی حکومت اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا لاؤڈ اسپیکر کے حوالہ سے ایک واضح گائڈ لائن جاری کی جائے اور اس پر عمل درآمد ہونے کے باوجود اگر مقامی پولیس اہلکار کسی جگہ پہنچ کر دباؤ بناتے ہیں تو ان کی سخت باز پرس کی جائے۔ حکومت کو چاہئے کہ وہ بلاتفریق تمام شہریوں کو اپنا سمجھ کر پالیسی طے کرے، یہی ہمارے صوبہ اور ملک کے حق میں مفید طرزِ عمل ہوگا۔

0Like
0Dislike
50% LikesVS
50% Dislikes

You Might Also Like

مسلم لیگ تمام مذاہب کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرے گی

امارت شرعیہ نے ووٹر رجسٹریشن تربیتی مہم کا آغاز کیا: محمد سعید الرحمن قاسمی

حج کی ادائیگی میں تاخیر نہ کریں صاحب استطاعت: محمد سعید الرحمن قاسمی

حج 2026 کے لیے درخواستوں کا عمل شروع، 31 جولائی آخری تاریخ

دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرینس کی پالیسی اپنانی ہوگی: ڈاکٹر عمار رضوی

TAGGED:اسلامجمعیۃ علماء ہند کانپورسپریم کورٹ لاؤڈ اسپیکر گائڈ لائنلاؤڈ اسپیکر گائڈ لائنمسجد اور لاؤڈ-اسپیکرمسلمانہندوستان اور مسلمانہندوستانی مسلمان
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp LinkedIn Telegram Email Copy Link Print
Previous Article بابری مسجد کی تاریخ بابری مسجد کی تاریخ خود کو دوہرائے گی
Next Article شوہر کی رضامندی کے بغیر خلع واقع نہیں ہوگا:مسائل شرعیہ اکیڈمی کانپور
Leave a review

Leave a review جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Please select a rating!

مسلم لیگ تمام مذاہب کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرے گی
تنظیم بریلوی علمائے اہلِ سنت کے زیرِ اہتمام عرس تاج الاولیاء منعقد
عرس شعیب الاولیاء کے موقع پر دعوتِ اسلامی کا عظیم الشان کارنامہ
کویندر گپتا کی بطور لیفٹیننٹ گورنر لداخ تقرری پر خوشی کا اظہار
انورؔ جلالپوری: نثر و نظم کا گنگا جمنی کارواں

Advertise

ہمارا موبائل اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں

NewsG24بھارت میں پروپیگنڈہ خبروں کے خلاف ایک مہم ہے، جو انصاف اور سچائی پر یقین رکھتی ہے، آپ کی محبت اور پیار ہماری طاقت ہے!
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
  • About Us
  • TERMS AND CONDITIONS
  • Refund policy
  • سپورٹ کریں
  • Privacy Policy
  • پیام شعیب الاولیاء
  • Contact us
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?