کانپور (محمد عثمان قریشی)
آل انڈیا غریب نواز کونسل نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے پیشِ نظر ہر سال کی طرح اس سال بھی ماہ صیام ہیلپ لائن کا آغاز کیا ہے یکم رمضان سے اختتامِ رمضان تک یہ ہیلپ لائن روزہ، نماز، صدقات، سحر و افطار، وضو اور غسل سے متعلق شرعی مسائل کا حل فراہم کرے گی مستند مفتیانِ کرام اور علمائے اسلام عوام الناس کے دینی سوالات کے جوابات دیں گے.
آل انڈیا غریب نواز کونسل کی منعقدہ میٹنگ میں یہ فیصلہ محلہ ہیرا من پوروا، کان پور میں لیا گیا ہے جس کی صدارت کونسل کے قومی صدر مولانا محمد ہاشم اشرفی نے کی
علما اور مفیان کرام نے عوام اہل سنت کے لہے چند ہدایات جاری کیں ہیں کہ سحر و افطار میں پڑوسیوں کا بھی خیال رکھیں کیونکہ اسلام نے اس کی بڑی تاکید کی ہے اور اس سے معاشرتی ہم آہنگی برقرار رہتی ہے۔ مولانا اشرفی نے مزید کہا کہ قران مکمل ہو جانے پر تراویح چھوڑ نہ دیا کریں بلکہ پورے رمضان تراویح کا اہتمام کریں اس لئے کہ پورے رمضان 20 رکعت تراویح پڑھنا سنت موکدہ ہے، چند دنوں کی تراویح کے بعد اسے ترک کرنا خلاف سنت موکدہ ہے.
انہوں نے کہا کہ دینی معلومات حاصل کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے سوال کرنا علم کی کنجی ہے اس لیے شرعی مسائل میں رہنمائی حاصل کرنے میں کوئی جھجک محسوس نہیں کرنی چاہیےعلم حاصل کرنا نہ صرف ایک مذہبی فریضہ ہے بلکہ یہ ہماری ذاتی، سماجی اور روحانی ترقی کا ضامن بھی ہے۔
یہی علم ہمیں صحیح راستے پر گامزن کرتا ہے اور ہماری زندگی کو ایک بامعنی، پر مقصد اور کامیاب بناتا ہے۔ لہذا ماہ رمضان میں اپنے علما سے سوال کر کے اپنے مسائل کا حل معلوم کریں۔
شہری صدر مولانا محمد مہتاب عالم قادری مصباحی نے کہا کہ موجودہ دور میں پرنٹ، سوشل اور الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے علم حاصل کرنا آسان ہو گیا ہے۔ ان وسائل کا استعمال کرتے ہوئے شرعی مسائل سے آگاہی حاصل کرنا ہر مسلمان کے لیے آسان ہو گیا ہے۔ مولانا نے مزید کہا کہ اعمالِ صالحہ کی قبولیت خلوصِ نیت اور صحیح طریقے سے ادا کرنے پر منحصر ہے۔ مثلاً، اگر وضو درست نہ ہو تو نماز قبول نہیں ہوتی، کیونکہ وضو نماز کی کنجی ہے.
علما نے تاکید کی ہے کہ سحر و افطار اور دیگر مواقع پہ صوتی آلودگی سے پرہیز کریں مثلا بعض لوگ سحر بیداری میں دو ڈھائی بجے سے ہی لوگوں کو جگانے کا کام شروع کر دیتے ہیں، یہ اپنی جگہ مناسب ہے لیکن بعض لوگ بیمار رہتے ہیں، انھیں تیز آواز ضرر پہنچاتی ہے، اس لیے حالات کے پیش نظر ان چیزوں سے پرہیز کیا جاۓ۔
ہیلپ لائن کے ذریعے، آل انڈیا غریب نواز کونسل کا مقصد مسلمانوں کو رمضان المبارک میں درپیش شرعی مسائل کا بروقت اور مستند حل فراہم کرنا ہے، تاکہ وہ اپنی عبادات کو صحیح طریقے سے ادا کر سکیں اور رمضان کی برکتوں سے بھرپور مستفید ہو سکیں۔
ماہ صیام ہیلپ لائن میں مفتیاں کرام و علماء کے رابطہ جاتی اور واٹس اپ نمبرات مندرجہ ذیل ہیں.
- مفتی محمد الیاس خاں نوری (مفتی اعظم کان پور) 9935366726
- مفتی محمد هاشم اشرفی 9415064822
- مفتی محمد مہتاب عالم مصباحی 9044890301
- مولانا فتح محمد قادری 9918332871
- مفتی محمد حسان اختر علیمی9161779931
- مولانا قاسم اشرفی مصباحی ( آفس انچارج ) 8052277015
- مولانا غلام حسن قادری 7897581967
- مفتی گل محمد جامعی اشرفی 8127135701
- مولانا سفیان مصباحی 9519904761
- حافظ محمد ارشد اشرفی 8896406786
- جناب اقبال احمد نوری 8795819161