By using this site, you agree to the Privacy Policy and Terms of Us
Accept
NewsG24UrduNewsG24UrduNewsG24Urdu
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • اتصل
  • مقالات
  • شكوى
  • يعلن
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
Reading: مجاہدِ آزادی جگن بابو کے مجسمے کی بے توقیری پر تشویش
Share
Notification Show More
Font ResizerAa
NewsG24UrduNewsG24Urdu
Font ResizerAa
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Have an existing account? Sign In
Follow US
NewsG24Urdu > Blog > سیاست > مجاہدِ آزادی جگن بابو کے مجسمے کی بے توقیری پر تشویش
سیاست

مجاہدِ آزادی جگن بابو کے مجسمے کی بے توقیری پر تشویش

Last updated: اکتوبر 29, 2025 1:45 شام
newsg24urdu 1 مہینہ ago
شخص نہیں شخصیت ہیں، ڈاکٹر عمار رضوی
شخص نہیں شخصیت ہیں، ڈاکٹر عمار رضوی
SHARE

ڈاکٹر عمار رضوی نے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے مجسمہ بحالی و چانچ کا مطالبہ کیا

بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری)اتر پردیش کے ضلع سیتاپور کے قصبہ(بِسواں) کے مشہور مجاہدِ آزادی اور سماجی رہنما آنجہانی جگن ناتھ پرساد اگروال (جگن بابو) کے مجسمے کو چوراہے سے ہٹائے جانے پر ریاست بھر میں افسوس اور تشویش کا ماحول ہے۔

اترپردیش کے سابق کارگزار وزیر اعلیٰ اور بی جے پی کے سینئر رہنما ڈاکٹر عمار رضوی نے اس معاملے پر گہرا دکھ ظاہر کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو ایک مکتوب ارسال کیا ہے، جس میں انہوں نے جگن بابو کے مجسمے کو ازسرِ نو اسی مقام پر نصب کرنے اور معاملے کی تحقیقات کرانے کی اپیل کی ہے۔

ڈاکٹر عمار نے اپنے خط میں لکھا کہ جگن بابو نے آزادی کی تحریک میں اپنی جان، مال اور راحت سب کچھ قربان کر دیا۔ انگریز حکومت کی جیلوں میں انہیں ناقابلِ بیان جسمانی اذیتیں دی گئیں جن کے باعث وہ ہمیشہ کے لیے بہرے ہو گئے، مگر ان کے حوصلے کبھی کمزور نہیں پڑے۔

انہوں نے کہا کہ جگن بابو نہ صرف سیتاپور بلکہ پورے اتر پردیش کے صفِ اول کے مجاہدِ آزادی میں شمار ہوتے تھے۔ وہ ہر غریب اور مظلوم کے ہمدرد، اصول پرست اور عوامی خدمت کے لیے جانے جاتے تھے۔ وہ راجیہ سبھا کے رکن بھی رہے اور عوامی مسائل کو بلند آواز میں پیش کرتے رہے۔

- Advertisement -
Ad imageAd image

عمار رضوی نے وزیر اعلیٰ سے گزارش کی کہ آپ نے ہمیشہ آزادی کے متوالوں کا احترام کیا ہے۔ جگن بابو کے مجسمے کو ہٹایا جانا ان قربانیوں کے ساتھ ناانصافی ہے جن پر ہندوستان کی آزادی کی بنیاد رکھی گئی۔

انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے عوامی جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے، خاص طور پر سیتاپور کے رہائشیوں اور مجاہدینِ آزادی کے حلقوں میں گہرا روّحانی صدمہ محسوس کیا جا رہا ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ حکومت فوری تحقیقات کرائے اور مجسمے کو دوبارہ یتھاستھان (پرانے مقام) پر نصب کرے۔

ڈاکٹر رضوی نے کہا کہ یہ صرف ایک مجسمہ نہیں، بلکہ آزادی کی علامت اور قربانیوں کی یادگار ہے۔ اسے ہٹانا ان قومی جذبات کی توہین ہے جن پر ہمارا فخر قائم ہے۔

سیتاپور کے عوام اور سماجی تنظیموں نے ڈاکٹر رضوی کے اقدام کی تعریف کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ حکومت جلد کارروائی کرے گی، تاکہ جگن بابو جیسے قومی ہیروز کے احترام میں کوئی کمی نہ آنے پائے۔

0Like
0Dislike
50% LikesVS
50% Dislikes

You Might Also Like

ووٹوں کی لاش

شخص نہیں شخصیت ہیں، ڈاکٹر عمار رضوی

راشٹریہ لوک دل کی ڈویژنل ورکرس کانفرنس

آر ایس ایس کی یکجہتی پہل: مسلم سماج کو مخالفت نہیں بلکہ حمایت کرنی چاہیے

اقلیتوں کی تعلیم و ترقی کے لیے وزیر اعلیٰ اتراکھنڈ کو خط

TAGGED:ڈاکٹر عمار رضویمجاہدِ آزادیمجاہدِ آزادی جگن بابو
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp LinkedIn Telegram Email Copy Link Print
Previous Article سیاست: عوامی شعور اور سماجی بیداری کا سفر
Next Article قاری عبد المعید چودھری جمعیۃ علماء یوپی کے سکریٹری منتخب
Leave a review

Leave a review جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Please select a rating!

قلم ایک امانت ہے
مظاہرہ حسن قرأت و عظمت قرآن کانفرنس کی تیاریاں آخری مراحل میں
دکانداروں کے مسائل کا مستقل حل نکالا جائے
قومی بیداری کی ضرورت،SIR اور اوقاف کے اندراج میں تاخیر قوم کے لیے نقصان دہ
ادبی کینوس کے زیر اہتمام شعری نشست کا انعقاد

Advertise

ہمارا موبائل اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں

NewsG24بھارت میں پروپیگنڈہ خبروں کے خلاف ایک مہم ہے، جو انصاف اور سچائی پر یقین رکھتی ہے، آپ کی محبت اور پیار ہماری طاقت ہے!
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
  • About Us
  • TERMS AND CONDITIONS
  • Refund policy
  • سپورٹ کریں
  • Privacy Policy
  • پیام شعیب الاولیاء
  • Contact us
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?