گورکھپور (محمد اشفاق) گورکھپور کی معروف سماجی و علمی شخصیت شبّیر احمد خان کا انتقال اُنکی رہائش گاہ بند ٹولہ پر ہو گیا۔ مرحوم بہت سے تعلیمی اداروں سے وابستہ تھے اور میاں صاحب اسلامیہ انٹر کالج کے لائف ٹائم ممبر تھے۔
مسرور جمال نے بتایا کہ مرحوم مہر و محبت کے مجسّم پیکر تھے۔ لوگوں سے خندہ پیشانی ملنا، اُنکی عادت میں شمار تھا۔ چھوٹے بڑے اور ہر خاص و عام سے مؤدوبانا گفتگو کرتے تھے۔ انکا یوں چلے جانا ہم سب کے بہت بڑا خسارہ ہے ۔
مرحوم کے صاحب زادے شمشاد احمد نے بتایا کہ نمازِ جنازہ 31 دسمبر کی صبح 10 بجے ، بند ٹولہ میں واقع اُنکے کمپاؤنڈ میں ادا کی جائیگی۔
مرحوم کی وفات پر عبداللہ سراج، سید جواد علی سبزپوش، ایڈووکیٹ قمر محمود، امتیاز عباسی، قمر جمیل، محمد عمیر، ارمان اللہ عباسی، محمد فاروق،محمد سیف الدین عباسی،سہیل احمد خان، نثار احمد، محمد رفیع،اخلاق احمد خان،آفاق احمد خان،آفاق احمد خان، ڈاکٹر اعظم بیگ،ڈاکٹر منوّر علی خان، ڈاکٹر جاوید،ڈاکٹر سمیع اختر وغیرہ نے مرحوم کی رحلت پر اظہارِ افسوس کیا اور مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی ۔ اللہ رب العزت اُنکی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس عطا فرمائے ۔ آمین ۔
معروف سماجی و علمی شخصیت شبّیر احمد خان کا انتقال

Leave a review