By using this site, you agree to the Privacy Policy and Terms of Us
Accept
NewsG24UrduNewsG24UrduNewsG24Urdu
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • اتصل
  • مقالات
  • شكوى
  • يعلن
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
Reading: معمولی تکلیف کی وجہ سے کیا روزہ توڑ سکتے ہیں؟
Share
Notification Show More
Font ResizerAa
NewsG24UrduNewsG24Urdu
Font ResizerAa
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Have an existing account? Sign In
Follow US
NewsG24Urdu > Blog > مضامین > معمولی تکلیف کی وجہ سے کیا روزہ توڑ سکتے ہیں؟
مضامین

معمولی تکلیف کی وجہ سے کیا روزہ توڑ سکتے ہیں؟

Last updated: مارچ 7, 2025 4:34 شام
mohdshafiquefaizi 6 مہینے ago
SHARE

کانپور / محمد عثمان قریشی/ 7 مارچ کو میاہ صیام ہیلپ لائن میں پوچھے گئے شرعی سوالات کے جوابات درج ذیل ہیں پہلا سوال: کیا معمولی تکلیف کی وجہ سے روزہ توڑ سکتے ہیں؟

جواب: معمولی تکلیف کی وجہ سے روزہ توڑنا جائز نہیں، حدیث پاک میں ہے کہ
"جس نے رمضان کے ایک دن کا روزہ بغیر عذر اور بغیر بیماری کے افطار کیا (چھوڑا)، تو زمانہ بھر کا روزہ بھی اس کی قضا نہیں ہو سکتا، اگرچہ رکھ بھی لے۔” (ترمذی)
یعنی رمضان میں روزہ رکھنے کی جو فضیلت ہے، وہ کسی طرح حاصل نہیں ہو سکتی تو جب روزہ نہ رکھنے پر اتنی سخت وعید ہے، تو روزہ رکھ کر توڑ دینا اور سخت بات ہے۔

سوال: کیا روزہ کی حالت میں حقہ یا سگریٹ پینے کی اجازت ہے؟ اگر رہا نہیں جاتا تو کیا کیا جائے؟

جواب: روزے کی حالت میں حقہ، سگار، سگریٹ، چرٹ یا تمباکو کھانے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے، چاہے دھواں حلق تک پہنچانا معلوم نہ ہو۔ حتیٰ کہ اگر کسی نے پان یا صرف تمباکو چبایا اور اس کی پیک تھوک دی، تب بھی باریک اجزاء ضرور حلق میں پہنچتے ہیں۔

- Advertisement -
Ad imageAd image

سوال: کیا روزے کی حالت میں دانت اکھڑوا سکتے ہیں؟

جواب: اگر روزے کی حالت میں دانت اکھڑوایا اور خون نکل کر حلق سے نیچے اتر گیا، تو اس سے روزہ ٹوٹ جائے گا اور اس کی قضا واجب ہوگی۔ اگر خون حلق سے نیچے نہیں اترا تو روزہ برقرار رہے گا۔
لیکن حالت روزہ میں دانت اکھڑوانے سے پرہیز کریں کہ روزہ مکمل کرنے میں تکلیف ہو سکتی ہے۔

سوال: اگر کسی نے سوتے میں کچھ کھا یا پی لیا تو کیا روزہ ٹوٹ جائے گا؟

جواب: اگر کوئی شخص سوتے میں پانی پی لیا یا کچھ کھا لیا، یا اس کا منہ کھلا تھا اور پانی کا قطرہ یا اولہ (ژالہ) خود بخود حلق میں چلا گیا، تو اس سے روزہ ٹوٹ جائے گا۔

سوال: اگر کوئی دوسرے کا تھوک نگل جائے تو کیا روزہ برقرار رہے گا؟

- Advertisement -

جواب: اگر کسی نے دوسرے کا تھوک نگل لیا یا اپنا ہی تھوک ہاتھ پر لے کر نگل لیا، تو اس سے روزہ ٹوٹ جائے گا۔
ماہِ صیام ہیلپ لائن میں مفتیاں کرام و علماء کے رابطہ جاتی اور واٹس اپ نمبرات

  • مفتی محمد الیاس خاں نوری (مفتی اعظم کان پور) 9935366726
  • مفتی محمد هاشم اشرفی 9415064822
  • مفتی محمد مہتاب عالم مصباحی 9044890301
  • مولانا فتح محمد قادری 9918332871
  • مفتی محمد حسان اختر علیمی9161779931
  • مولانا قاسم اشرفی مصباحی ( آفس انچارج ) 8052277015
  • مولانا غلام حسن قادری 7897581967
  • مفتی گل محمد جامعی اشرفی 8127135701
  • مولانا سفیان مصباحی 9519904761
  • حافظ محمد ارشد اشرفی 8896406786
  • جناب اقبال احمد نوری 8795819161
0Like
0Dislike
50% LikesVS
50% Dislikes

You Might Also Like

بھارت میں امت کو لاحق خطرات: آئینہ سامنے رکھ دوں تو پسینہ آجائے

فروغ رضویات میں علامہ ضیاء المصطفے قادری امجدی گھوسوی کا تابندہ کردار

وہ آزادی جو خون سے لکھی گئی

پروفیسر خواجہ اکرام الدین: اردو زبان کا عالمی سفیر

خودی کو سمجھا نہیں، احساس زیاں بھی جاتا رہا

TAGGED:رمضان ہیلپ لائنماہ صیام ہیلپ لائنماہ صیام ہیلپ لائن کانپور
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp LinkedIn Telegram Email Copy Link Print
Previous Article قرآن کریم میں دنیا کے تمام علوم موجود ہیں: مفتی اقبال احمد قاسمی قرآن کریم میں دنیا کے تمام علوم موجود ہیں: مفتی اقبال احمد قاسمی
Next Article صدقہ فطر کی قیمت اس سال 70 روپے مقرر کی گئی
Leave a review

Leave a review جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Please select a rating!

عرس انجم العلماء کا عظیم الشان انعقاد, خصوصی ضمیمہ کا رسم اجراء
درگاہ کمیٹی نے تعلیمی ادارے اور اسپتال کے قیام کا کیا اعلان
وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے ڈاکٹر عمار رضوی کی اہم ملاقات
بھارت میں امت کو لاحق خطرات: آئینہ سامنے رکھ دوں تو پسینہ آجائے
فروغ رضویات میں علامہ ضیاء المصطفے قادری امجدی گھوسوی کا تابندہ کردار

Advertise

ہمارا موبائل اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں

NewsG24بھارت میں پروپیگنڈہ خبروں کے خلاف ایک مہم ہے، جو انصاف اور سچائی پر یقین رکھتی ہے، آپ کی محبت اور پیار ہماری طاقت ہے!
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
  • About Us
  • TERMS AND CONDITIONS
  • Refund policy
  • سپورٹ کریں
  • Privacy Policy
  • پیام شعیب الاولیاء
  • Contact us
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?