By using this site, you agree to the Privacy Policy and Terms of Us
Accept
NewsG24UrduNewsG24UrduNewsG24Urdu
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • اتصل
  • مقالات
  • شكوى
  • يعلن
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
Reading: ملک و ملت کے تحفظ کی ضامن جمعیۃ علمائے ہند
Share
Notification Show More
Font ResizerAa
NewsG24UrduNewsG24Urdu
Font ResizerAa
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Have an existing account? Sign In
Follow US
NewsG24Urdu > Blog > آج کل > ملک و ملت کے تحفظ کی ضامن جمعیۃ علمائے ہند
آج کل

ملک و ملت کے تحفظ کی ضامن جمعیۃ علمائے ہند

Last updated: اکتوبر 28, 2025 1:02 شام
newsg24urdu 1 مہینہ ago
SHARE

تحصیل فتح پور یونٹ کے انتخابی اجلاس میں باہمی اتحاد و خدمتِ خلق پر زور

بارہ بنکی (ابوشحمہ انصاری) جمعیت علمائے ہند جملہ تحریکات کی معاون جماعت ہے۔ ملک و ملت کے تحفظ اور بقاء کے لیے جمعیت علما مسلسل جدوجہد کرتی رہتی ہے۔ ارضی و سماوی آفات سے متاثرہ افراد کی راحت رسانی اور سلگتے مسائل کے حل میں ہمیشہ جمعیت علما کا اہم کردار رہا ہے۔

تحصیل فتح پور کی یونٹ کے انتخابی اجلاس سے مسجدِ قلعہ میں خطاب کرتے ہوئے ضلع جنرل سکریٹری مولانا محمد جمال قاسمی نے مذکورہ خیالات کا اظہار کیا۔

اسی موقع پر ضلع جمعیت کے سکریٹری اور ناظمِ تعلیمات جامعہ دارالرشاد بنکی، مولانا سید اظہر قاسمی نے کہا کہ عبادت کا مفہوم نہایت وسیع ہے۔ انسانی ہمدردی اور مظلوموں کی دادرسی بھی عبادت کے زمرے میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے ہند موجودہ دور میں اہالیانِ ہند کے لیے ایک عظیم سرمایہ ہے۔

پروگرام کا آغاز قاری حسان، امام مسجد قلعہ کی تلاوتِ قرآن سے ہوا۔ اتفاقِ رائے سے مولانا صابر قاسمی کو تحصیل صدر، ہائی کورٹ ایڈوکیٹ ماسٹر احمد سعید فتحپوری کو سکریٹری، حافظ خالد کو معاون سکریٹری، اور حاجی شیخ مطیع اللہ کو خازن منتخب کیا گیا۔

- Advertisement -
Ad imageAd image

نومنتخب سکریٹری نے اوقاف سے متعلق اہم نکات بیان کیے اور "امید پورٹل” پر موقوفہ جائیداد کے اندراج کی اپیل کی۔

اس موقع پر مولانا محمد امین مظاہری، ایڈوکیٹ محمد اسلم، مولانا محمد ناظم بیگ، حاجی اعجاز احمد، حافظ محمد کلیم قریشی، محمد عقیق پپو، منیر حیدر، نظام الدین، محمد عمران، محمد انس سلمانی، محمد وصی، محمد انور وغیرہ موجود رہے۔

اجلاس کا اختتام تحصیل صدر مولانا محمد صابر قاسمی کی دعا پر ہوا۔

0Like
0Dislike
50% LikesVS
50% Dislikes

You Might Also Like

دکانداروں کے مسائل کا مستقل حل نکالا جائے

قومی بیداری کی ضرورت،SIR اور اوقاف کے اندراج میں تاخیر قوم کے لیے نقصان دہ

ادبی کینوس کے زیر اہتمام شعری نشست کا انعقاد

وقف املاک کی حفاظت کرنا ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے

مولانا محمد سعد خاں ندوی کی نئی تین اہم کتابوں کا رسم اجرا

TAGGED:جمعیۃ علماء ہندملک و ملت
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp LinkedIn Telegram Email Copy Link Print
Previous Article سعادت گنج میں”بزمِ ایوانِ غزل” کے زیرِ اہتمام طرحی مشاعرہ
Next Article مرحوم بابو بدرے کو یاد میں تعزیتی نشست کا انعقاد مرحوم بابو بدرے کی یاد میں تعزیتی نشست کا انعقاد
Leave a review

Leave a review جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Please select a rating!

قلم ایک امانت ہے
مظاہرہ حسن قرأت و عظمت قرآن کانفرنس کی تیاریاں آخری مراحل میں
دکانداروں کے مسائل کا مستقل حل نکالا جائے
قومی بیداری کی ضرورت،SIR اور اوقاف کے اندراج میں تاخیر قوم کے لیے نقصان دہ
ادبی کینوس کے زیر اہتمام شعری نشست کا انعقاد

Advertise

ہمارا موبائل اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں

NewsG24بھارت میں پروپیگنڈہ خبروں کے خلاف ایک مہم ہے، جو انصاف اور سچائی پر یقین رکھتی ہے، آپ کی محبت اور پیار ہماری طاقت ہے!
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
  • About Us
  • TERMS AND CONDITIONS
  • Refund policy
  • سپورٹ کریں
  • Privacy Policy
  • پیام شعیب الاولیاء
  • Contact us
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?