By using this site, you agree to the Privacy Policy and Terms of Us
Accept
NewsG24UrduNewsG24UrduNewsG24Urdu
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • اتصل
  • مقالات
  • شكوى
  • يعلن
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
Reading: ممتاز ماہرِ تعلیم ڈاکٹر نفیس قدوائی کے انتقال سے تعلیمی دنیا کو بڑا نقصان
Share
Notification Show More
Font ResizerAa
NewsG24UrduNewsG24Urdu
Font ResizerAa
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Have an existing account? Sign In
Follow US
NewsG24Urdu > Blog > Blog > ممتاز ماہرِ تعلیم ڈاکٹر نفیس قدوائی کے انتقال سے تعلیمی دنیا کو بڑا نقصان
Blog

ممتاز ماہرِ تعلیم ڈاکٹر نفیس قدوائی کے انتقال سے تعلیمی دنیا کو بڑا نقصان

Last updated: فروری 17, 2026 9:58 صبح
asansari 3 دن ago
SHARE

آل انڈیا مائنارٹیز فورم فار ڈیموکریسی کی نشست میں اظہارِ تعزیت، علمی خدمات کو خراجِ عقیدت

لکھنؤ (پریس ریلیز/ابوشحمہ انصاری):ممتاز ماہرِ تعلیم اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سابق پروفیسر ڈاکٹر نفیس قدوائی کے انتقال پر آل انڈیا مائنارٹیز فورم فار ڈیموکریسی کی ایک نشست میں گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا۔ مقررین نے کہا کہ ان کی رحلت سے تعلیمی دنیا کو بڑا نقصان پہنچا ہے اور ایک باوقار علمی شخصیت ہم سے جدا ہو گئی ہے۔
نشست کی صدارت فورم کے قومی صدر اور اتر پردیش کے سابق کارگزار وزیر اعلیٰ ڈاکٹر عمار رضوی نے کی۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر نفیس قدوائی نے طویل عرصے تک علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں مختلف اہم ذمہ داریوں پر فائز رہتے ہوئے درس و تدریس کے میدان میں نمایاں خدمات انجام دیں۔ وہ نہایت شفیق، مخلص اور علم دوست انسان تھے۔ طلبہ و اساتذہ میں ان کی مقبولیت اس بات کا ثبوت تھی کہ وہ صرف ایک استاد نہیں بلکہ بہترین مربی بھی تھے۔
ڈاکٹر رضوی نے کہا کہ مرحوم کو تعلیم کے فروغ سے غیر معمولی لگاؤ تھا۔ علی گڑھ اور اس کے اطراف میں کئی تعلیمی اداروں کے قیام اور استحکام میں ان کا اہم کردار رہا۔ اپنے آبائی ضلع سیتاپور کے قصبہ پینتے پور میں بھی انہوں نے اپنے بھائی ڈاکٹر شکیل قدوائی کے ساتھ مل کر تعلیمی سرگرمیوں کو آگے بڑھایا۔ ان کی زندگی علم کی خدمت اور نئی نسل کی رہنمائی کے لیے وقف تھی۔
مقررین نے کہا کہ ڈاکٹر نفیس قدوائی کی علمی بصیرت، انتظامی صلاحیت اور خوش اخلاقی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ ان کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلا مدتوں محسوس کیا جاتا رہے گا۔
نشست میں موجود اراکین نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ مرحوم کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند کرے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا کرے۔نشست کا اختتام سورۂ فاتحہ اور دعائے مغفرت کے ساتھ ہوا۔یہ اطلاع آل انڈیا ماٸنا ریٹیز فورم فار ڈیمو کریسی کے شعبہ نشرواشاعت کے سیکریٹری ابوشحمہ انصاری نے فراہم کی۔

0Like
0Dislike
50% LikesVS
50% Dislikes

You Might Also Like

جنت چاہتے ہو تو والدین کی خدمت کرو: مولانا سلمان مظاہری

شاعری کی دنیا میں چمکا نام: صبا عزیز “بھارت رتن ایوارڈ” سے سرفراز

"ادبی کینوس” کے زیر اہتمام عظیم الشان طرحی مشاعرہ

انڈین جرنلسٹ ایسوسی ایشن نے صحافیوں کے حقوق کے لیے آواز اٹھائی۔

آج کل نوجوان دل کے دورے کا شکار ہو رہے ہیں: ڈاکٹر پنکج کمار سریواستو

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp LinkedIn Telegram Email Copy Link Print
Previous Article "ادبی کینوس” کے زیر اہتمام عظیم الشان طرحی مشاعرہ
Next Article شاعری کی دنیا میں چمکا نام: صبا عزیز “بھارت رتن ایوارڈ” سے سرفراز
Leave a review

Leave a review جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Please select a rating!

جنت چاہتے ہو تو والدین کی خدمت کرو: مولانا سلمان مظاہری
شاعری کی دنیا میں چمکا نام: صبا عزیز “بھارت رتن ایوارڈ” سے سرفراز
ممتاز ماہرِ تعلیم ڈاکٹر نفیس قدوائی کے انتقال سے تعلیمی دنیا کو بڑا نقصان
"ادبی کینوس” کے زیر اہتمام عظیم الشان طرحی مشاعرہ
انڈین جرنلسٹ ایسوسی ایشن نے صحافیوں کے حقوق کے لیے آواز اٹھائی۔

Advertise

ہمارا موبائل اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں

NewsG24بھارت میں پروپیگنڈہ خبروں کے خلاف ایک مہم ہے، جو انصاف اور سچائی پر یقین رکھتی ہے، آپ کی محبت اور پیار ہماری طاقت ہے!
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
  • About Us
  • TERMS AND CONDITIONS
  • Refund policy
  • سپورٹ کریں
  • Privacy Policy
  • پیام شعیب الاولیاء
  • Contact us
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?