By using this site, you agree to the Privacy Policy and Terms of Us
Accept
NewsG24UrduNewsG24UrduNewsG24Urdu
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • اتصل
  • مقالات
  • شكوى
  • يعلن
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
Reading: مولانا محمد سعد خاں ندوی کی نئی تین اہم کتابوں کا رسم اجرا
Share
Notification Show More
Font ResizerAa
NewsG24UrduNewsG24Urdu
Font ResizerAa
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Have an existing account? Sign In
Follow US
NewsG24Urdu > Blog > آج کل > مولانا محمد سعد خاں ندوی کی نئی تین اہم کتابوں کا رسم اجرا
آج کل

مولانا محمد سعد خاں ندوی کی نئی تین اہم کتابوں کا رسم اجرا

Last updated: نومبر 7, 2025 3:04 صبح
newsg24urdu 1 مہینہ ago
مولانا محمد سعد خاں ندوی کی نئی تین اہم کتابوں کا رسم اجرا
مولانا محمد سعد خاں ندوی کی نئی تین اہم کتابوں کا رسم اجرا
SHARE

کتابیں ماضی، حال اور مستقبل کے درمیان ایک پل کا کام کرتے ہوے زندگی بخشتی ہیں

کانپور (محمد عثمان قریشی)
خود اپنی تصنیفات کا تعارف کراتے ہوئے مولانا محمد سعد خاں ندوی نے پہلی کتاب "برصغیر کی مشہور مسلم تحریکیں" کے بارے میں فرمایا کہ موجودہ ملکی حالات میں جب نصاب میں تبدیلیاں کی جا رہی ہیں اور حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا جا رہا ہے، ایسے وقت میں ایک بڑے طبقے کی ذمہ داری ہے کہ وہ تاریخ کی سچائی کو بیان کرے۔
انہوں نے بتایا کہ اس کتاب میں 1830 سے 1954 تک کی پندرہ اصلاحی و انقلابی تحریکات کی تاریخ بیان کی گئی ہے، جو کہ زیادہ تر جنگِ آزادی کی تحریک کا حصہ رہی ہیں۔

دوسری کتاب "مبادیاتِ فہمِ قرآن" کے تعارف میں مولانا ندوی نے فرمایا کہ یہ کتاب مسجد رئیس باغ تلک نگر میں ہونے والے ہفتہ واری درسِ قرآن کے اہم مضامین کا مجموعہ ہے۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امت مسلمہ کی قرآن سے دوری نہایت تشویش ناک ہے، اس لیے ہر مسجد میں درسِ قرآن کا اہتمام ہونا چاہیے تاکہ لوگ قرآن کو سمجھ کر اس پر عمل کر سکیں۔

تیسری کتاب "منتخب چالیس قرآنی و نبوی دعائیں” کے بارے میں فرمایا کہ یہ دراصل اس کتاب کا ہندی ترجمہ ہے۔
مولانا نے بتایا کہ اردو نسخے کو اللہ تعالیٰ نے بے پناہ مقبولیت عطا فرمائی، محض دو سال میں تین ایڈیشن شائع ہوئے، جس کے بعد اردو نہ پڑھ پانے والے افراد کے اصرار پر اسے ہندی میں بھی شائع کیا گیا۔

پروگرام کے مہمانِ خصوصی مفتیِ اعظم کانپور حضرت مولانا مفتی اقبال احمد قاسمی صاحب نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ قلم اور انسان کا رشتہ ابتدا سے قائم ہے۔
انہوں نے کہا کہ قرآنِ کریم کو سینوں میں محفوظ رکھنے کے ساتھ لکھا گیا، احادیثِ مبارکہ کو قلمبند کیا گیا، اور شریعتِ اسلامیہ کی ہر بات کو تحریری شکل میں محفوظ کیا گیا۔
انہوں نے مولانا محمد سعد خاں ندوی اور ان کے والد محترم مولانا محمد انیس خاں قاسمی صاحب کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ نوجوان عالم اپنی کم عمری میں آدھ درجن علمی کتابوں کے مصنف بن گئے ہیں، جو وقت کے تقاضوں کے مطابق نہایت مفید ہیں۔

- Advertisement -
Ad imageAd image

استاد مدرسہ مظہرالعلوم نکٹو شاہ مفتی عبدالحسیب قاسمی صاحب نے تینوں کتابوں کا تفصیلی تعارف پیش کیا اور ان کی علمی و دینی افادیت پر روشنی ڈالی۔
کتاب کے ہندی مترجم ماسٹر عبدالحلیم صاحب بھی اس موقع پر موجود رہے۔

پروگرام کی صدارت نائب صدر جمعیۃ علماء حضرت مولانا محمد انیس خاں قاسمی صاحب نے فرمائی۔
تلاوت قاری محمد غزالی خاں نے کی اور دعا مفتی اقبال احمد صاحب نے فرمائی۔

پروگرام میں شہر کے معزز علماء و دانشوران شریک رہے جن میں خصوصاً:
مفتی محمد سعید قاسمی (ناظم دارالعلوم زکریا)، نائب مفتیِ اعظم مفتی محمد سعد نور قاسمی، نائب قاضی شریعت مولانا محمد ذاکر خاں قاسمی، الحاج شاہد الہی، سکندر صدیقی، عمران جعفری، جاوید رضا، انجینئر اسد، انجینئر عمران، مولانا عبدالباقی، مولانا سہیل قاسمی، مولانا عبد الہادی قاسمی، مولانا طاہر جامعی، سید حاشر علی، سید نوازش علی، مولانا ایاز احمد، حافظ محمد زبیر وغیرہ شامل تھے۔

0Like
0Dislike
50% LikesVS
50% Dislikes

You Might Also Like

دکانداروں کے مسائل کا مستقل حل نکالا جائے

قومی بیداری کی ضرورت،SIR اور اوقاف کے اندراج میں تاخیر قوم کے لیے نقصان دہ

ادبی کینوس کے زیر اہتمام شعری نشست کا انعقاد

وقف املاک کی حفاظت کرنا ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے

عقائد کا تحفظ دراصل دین حق کی حفاظت ہے

TAGGED:تحریک جنگ آزادیجنگ آزادیرسم اجراءمسلم تحریکیںمولانا سعد خانمولانا محمد سعد خان
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp LinkedIn Telegram Email Copy Link Print
Previous Article اردو کا سچا خادم: سہیل ساحل اردو کا سچا خادم: سہیل ساحل
Next Article بزم اردو ادب لکھنؤ: اردو کے فروغ کی نئی مثال  بزم اردو ادب لکھنؤ: اردو کے فروغ کی نئی مثال 
Leave a review

Leave a review جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Please select a rating!

قلم ایک امانت ہے
مظاہرہ حسن قرأت و عظمت قرآن کانفرنس کی تیاریاں آخری مراحل میں
دکانداروں کے مسائل کا مستقل حل نکالا جائے
قومی بیداری کی ضرورت،SIR اور اوقاف کے اندراج میں تاخیر قوم کے لیے نقصان دہ
ادبی کینوس کے زیر اہتمام شعری نشست کا انعقاد

Advertise

ہمارا موبائل اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں

NewsG24بھارت میں پروپیگنڈہ خبروں کے خلاف ایک مہم ہے، جو انصاف اور سچائی پر یقین رکھتی ہے، آپ کی محبت اور پیار ہماری طاقت ہے!
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
  • About Us
  • TERMS AND CONDITIONS
  • Refund policy
  • سپورٹ کریں
  • Privacy Policy
  • پیام شعیب الاولیاء
  • Contact us
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?