بستی: 11 جمادی الاخری 1446 ہجری بمطابق 13 دسمبر 2024 عیسوی بروز جمعۃ المبارک بعد نماز مغرب دارالعلوم اہلسنت بزم رسول متینیہ (مقام سورہا پوسٹ سردہا شکل ضلع بستی) میں مجاہد اہلسنت ناشرمسلک اعلی حضرت محبوب العلماء والمشائخ نواسۂ حضور شعیب الاولیاء حضرت علامہ مولانا الحاج الشاہ فرید احمد عثمانی یارعلوی علیہ الرحمہ (سابق منیجر دارالعلوم ھذا) کے دوسرے سالانہ فاتحہ کے موقع پر نبیرۂ حضور شعیب الاولیاء حضرت علامہ مولانا رضوان احمدعثمانی فیضی صاحب قبلہ(منیجر دارالعلوم ھذا ) کی صدارت میں جشن عیدمیلادالنبی ﷺ کا اہتمام کیا گیا۔ حافظ اویس رضا عثمانی متعلم دارالعلوم ھذا نے قرآن پاک کی تلاوت سے محفل کا آغاز کیا بعدہ متعلم محمدشکیل، محمدسلمان و حافظ اویس رضا عثمانی نے نعتیہ اشعار پیش کر کے محفل کا رنگ جما دیا، حافظ نثار احمد نے بھی بارگاہ رسالت مآب میں نعت پاک پڑھ کر اہل محفل کو سرور بخشے، بعدہ دارالعلوم ھذا کے پرنسپل خطیب اہلسنت ناشر مسلک اعلی حضرت حضرت علامہ مولانا غفران رضا برکاتی صاحب قبلہ نے اپنے مخصوص لب و لہجے میں علامہ فرید احمد عثمانی یارعلوی کے دینی خدمات کو سراہتے ہوئے فرمایا کہ علامہ فرید احمد عثمانی پابند احکام شریعت، حق گو اور بزرگوں کے عقیدت مند تھے اخلاق کے دھنی تھے درسی صلاحیت کے مالک تھے افہام وتفہیم کاانداز نرالہ تھا آپ بہت ساری خوبیوں کے مالک تھے، اخیر میں صلاۃ وسلام و راقم (محمدتنویرصدیقی رضوی) کی دعا پرمحفل کا اختتام ہوا اس موقع پر دارالعلوم ھذا اساتذہ وطلبہ کے ساتھ ساتھ محمدعلی و محمد ارمان سورہا موجود تھے